Tag: Indian army

  • بھارتی فوج کا چار کشمیریوں پر انسانیت سوز تشدد، چیخیں پورے علاقے کو سنوائیں

    بھارتی فوج کا چار کشمیریوں پر انسانیت سوز تشدد، چیخیں پورے علاقے کو سنوائیں

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے درندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، شوپیاں میں چار کشمیریوں پر بھارتی فوج نے انسانیت سوز تشدد کرکے ان کو شدید زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات ظالم بھارتی فوجیوں نے درندگی کی مثال قائم کردی، ،کشمیری رہنما شہلارشید نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج نےعلاقے میں بدترین دہشت پھیلائی ہوئی ہے، کشمیر کے علاقے شوپیاں میں چار کشمیریوں کو گرفتار کرکے ان پربھارتی فوج نے انسانیت سوز تشدد کیا۔

    چاروں کشمیریوں کو فوجی کیمپ میں لے جا کر بہیمانہ تشدد کیا گیا، تشدد کے دوران بھارتی درندوں نے مائیک پر کشمیریوں کی چیخیں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے علاقے کے لوگوں کو بھی سنوائیں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کا دنیا سے رابطہ کٹے دوہفتے گزر گئے ہیں، دنیا کے سب سے بڑے قید خانے میں لوگوں کو خوراک مل رہی ہے نہ ہی دوا۔

    بچے ہوں یا بوڑھے سب سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، گھروں میں محصور کشمیریوں پر بھارتی درندہ صفت فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے۔

    مسلسل کرفیو، انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سہولت نہ ہونے سے لوگوں کا اپنے پیاروں سے رابطہ ناممکن ہوگیا ہے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، گھروں میں محصور ہیں اور بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔

    جنت نظیر وادی میں دو ہفتے سے لاک ڈاؤن۔ کے باعث کاروباری مراکز بھی بند ہیں، اس کے علاوہ اسکول، کالجز اورجامعات بند ہونے سے بچوں کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید ہے۔

  • بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیر قبرستان کی شکل اختیارکر گیا: مشعال ملک

    بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیر قبرستان کی شکل اختیارکر گیا: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیر قبرستان کی شکل اختیارکر گیا

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے.

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیری خواتین کا ریپ کر کے انھیں جان سےمار رہی ہے، پاکستانی قوم بھارتی اقدامات کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کرے.

    مقبوضہ کشمیرمیں صدی کا سب سےبڑا کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیل رہی ہے، بھارت عالمی برادری کےساتھ تعلقات ختم کرچکا ہے.

    مزید پڑھیں: پاکستان کا بھارت سے سفارتی تعلقات محدود، دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ

    مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خدشہ ہے، پاک بھارت ایٹمی جنگ سے نصف دنیا متاثر ہوگی، عالمی برادری کشمیریوں کے لئے کھڑی ہو، دنیا کوجنگ سے بچائے.

    خیال رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر نے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے.

    حریت قیادت بھی اس وقت نظر بند ہے، تہاڑ جیل میں‌ قید یاسین ملک کی صحت سے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو، ہر قسم کے رابطے منقطع، عوام میں خوف ہراس

    مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو، ہر قسم کے رابطے منقطع، عوام میں خوف ہراس

    سری نگر : بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی حیثیت اور خصوصی درجے کے خاتمے کے اعلان کے بعد وادی میں دوسرے دن بھی خوف ہراس برقرار رہا، کرفیو، موبائل فون اور نیٹ کی بندش کے باعث ہر قسم کے رابطے منقطع رہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا دوسرے روز بھی دنیا سے رابطہ منقطع رہا، مقبوضہ کشمیر میں ہرطرف خاردار تاریں ہیں، کسی کو نہیں معلوم کیا ہورہا ہے؟

    مقبوضہ کشمیر میں ٹیلیفون، موبائل نیٹ اور انٹرنیٹ بھی تاحال بند ہے، پوری وادی پر لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوج نے قبضہ کر رکھا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حالیہ بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیری عوام کے اندر شدید غصہ بھرا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں۔

    اس حوالے سے کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی، یاسین ملک اور میرواعظ عمر فاروق سمیت حریت قیادت مسلسل قید و بند کی صوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

    کرفیو اور دیگر غیر اعلانیہ پابندیوں کی وجہ سے اخبارات بھی شائع نہیں ہوسکے۔ کشمیر کے تمام دس اضلاع میں کرفیو نافذ ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

    اس کے علاوہ میڈیا نمائندوں کو بھی وہاں جانے اور رپورٹنگ کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے صحافیوں کے موبائل فون چیک کرکے ان میں موجود تصاویر بھی ڈیلیٹ کروادیں۔

    دوسری جانب کشمیری عوام نے لداخ کو وفاقی علاقہ قرار دینے کے خلاف کارگل میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ کارگل کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارتی غیرقانونی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے بارہ مولہ میں ایک نوجوان شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے بارہ مولہ میں ایک نوجوان شہید کر دیا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع بارہ مولہ کے علاقے اوڑی میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

    شمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کواو ڑی کے علاقے بونیار میں بجٹلان کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقوں دربگام اور منگہار میں بھی ایسی ہی کارروائیاں شروع کیں اور جموں خطے کے علاقے کشتواڑ میں ہفتہ کو مسلسل دوسرے روز بھی تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔

    بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات ضلع پلوامہ کے علاقے رومشی میں ایک ڈرائیور پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ دریں اثنا قابض انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کوہفتہ کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا, بھارتی پولیس نے حریت رہنما مختار احمد وازہ کو اسلام آباد قصبے سے گرفتار کر کے قصبے کے شیر باغ تھانے میں نظر بند کر دیا۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں حریت چیئرمین سید علی گیلانی کو گزشتہ روز کشمیر یونیورسٹی سرینگر میں ایک کتب میلے میں شرکت سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی مذمت کی۔ انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو میلے میں شرکت کیلئے گھر سے باہر نہیں آنے دیا اور انہیں مسلسل نظر بند رکھا۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے شوپیان میں دو نوجوان شہید کردیئے

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے شوپیان میں دو نوجوان شہید کردیئے

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں اتوار کو ضلع شوپیان میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ستی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    شہید نوجوانوں کی شناخت بشارت احمد اور طارق احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کھاسی پورہ سے تعلق رکھنے والا طارق احمد سابق اسپیشل پولیس افسر تھا جو گزشتہ سال اپریل میں مسلح جدوجہد میں شامل ہوگیاتھا۔

    نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں مقامی نوجوانوں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ قابض انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

    بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، سینئر حریت رہنما اورتحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی اور دیگر حریت رہنماﺅں نے اپنے الگ الگ بیانات میں شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    سید علی گیلانی نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکمرانوں کی ضد اورغیر حقیقت پسندانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے علاقے میں جاری خون خرابے کی بنیادی وجہ قراردیا۔ محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی آواز کو خاموش نہیں کراسکتا۔

  • برفانی مخلوق سے متعلق بھارتی فوج کا دعویٰ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

    برفانی مخلوق سے متعلق بھارتی فوج کا دعویٰ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

    پاکستانی ایف 16 گرانے کے مضحکہ خیز دعوے کے باعث بھارتی فوج کی سبکی کا سلسلہ جاری تھا کہ ایک اور انوکھا دعویٰ سامنے آگیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ خود بھارتیوں نے سر پیٹ لیے.

    ساٹھ لاکھ فالورز والے اس اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ دل چسپ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج کو ‘ییٹی’ نامی  پراسرار برفانی مخلوق کے قدموں کے نشانات ملے ہیں.

    ٹویٹ کے مطابق ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں ماکالو بیس کیمپ کے قریب ایک مافوق الفطرت اور دیومالائی عفریت ‘ییٹی’ کے قدموں کے نشان نظر آئے ہیں.

    خیال رہے کہ ییٹی ایک دیو قامت بن مانس کی نسل کی مخلوق ہے، جس کا ذکر جنوب مشرقی ایشیا کی لوک داستانوں میں باکثرت ملتا ہے۔

    اسے کئی فلموں اور کتابوں‌ کا بھی موضوع بنایا گیا، ساتھ ہی سنجیدہ محقیقین نے اس پر تحقیق بھی کی.

    تمام تر ریسرچ اور دعووں کے باوجود ییٹی نامی مخلوق کی موجودگی کے کبھی کوئی شواہد نہیں ملے، البتہ ایک بڑا طبقہ اس کے ہونے پر یقین رکھتا ہے.

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کومودی کی سینا قراردینا آدیتیہ ناتھ کو مہنگا پڑ گیا، اپوزیشن کی کڑی تنقید

     اب انڈین فوج بھی اسی دعوے کو سچا ثابت کرنے پر مصر ہے، اس ضمن میں‌ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی گئیں، جن کا پڑھے لکھے بھارتوں نے خوب مذاق اڑیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ دفاعی ادارے ایک لاحاصل بحث میں‌ الجھ کر اپنا اور باقیوں کا وقت ضایع کر رہے ہیں.

    انڈین فوج نے اس مخلوق کے قدموں کے نشانوں کی تصاویر جاری کر کے اس کے حقیقی ہونے کے تصوارت کو توقیت دی ہے۔

  • شوپیاں : بھارتی فوج کا نام نہاد  سرچ آپریشن، فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    شوپیاں : بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن، فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    سری نگر : مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، ظلم و جبرجاری ہے، شوپیاں میں بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے نام پر دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    بھارتی فوج نے کبھی فائرنگ کی تو کبھی پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا، کہیں کرفیو تو کہیں سرچ آپریشن کے نام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    شوپیاں میں بھارتی فوج نے دو نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا۔

    بچے ہوں یا بزرگ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سب پر زمین تنگ کررکھی ہے، اس سے قبل کپواڑہ میں  گزشتہ جمعرات کو بھارتی  فوج کی فائرنگ سے شہید تیرہ سالہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے زخمی اویس کو اسپتال جانے سے روکا ۔

    جس کی وجہ سے طبی امداد نہ ملنے پر اویس راستے میں ہی دم توڑ گیا اویس کے والد نے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ روز بھارتی فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کیا تھا۔

    دوسری جانب حریت قیادت نے کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کو ظلم سے روکا جاسکے۔

    مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند کردی جبکہ صحافیوں کو بھی متاثرہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جارہی۔

  • بھارتی جھوٹ پھر بے نقاب، پاک فوج نے ناقابل تردید ثبوت پیش کردیئے

    بھارتی جھوٹ پھر بے نقاب، پاک فوج نے ناقابل تردید ثبوت پیش کردیئے

    راولپنڈی : پاک فوج نے بھارت کا جھوٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بری طرح بےنقاب کردیا، بھارتی مگ21کے چاروں میزائل سیکرز ہیڈز درست حالت میں دکھا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جھوٹ کو ایک بار پھر دنیا بھر کے سامنے بری طرح بےنقاب کردیا، گرائے گئےمگ21طیارے کا ملبہ ہی بھارتی جھوٹ کا ثبوت ہے۔

    پاکستان نے بھارتی طیارے کے چاروں میزائل سیکر ہیڈز دنیا کے سامنے پیش کردیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی مگ21کے چاروں میزائل سیکرز ہیڈز درست حالت میں دکھا دئیے۔

    مذکورہ میزائل کی تصویر جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان شروع سے ہی ثبوت کے ساتھ بات کررہا ہے، بھارتی مگ 21کےچاروں میزائل سیکر ہیڈز ٹھیک حالت میں ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس بھارتی جھوٹ کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان اور مسلح افواج تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکی جریدے نے پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

    یاد رہے امریکی میگزین فارن پالیسی نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایف سولہ طیارہ موجود ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

    امریکی میگزین فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کی دعوت پر امریکی حکام نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی تو  وہاں تمام  طیارے موجود تھے، کوئی بھی پاکستانی ایف سولہ طیارہ غائب نہیں تھا، بھارتی حکومت نے عالمی برادری کےسامنے غلط بیانی کی۔

  • ایل او سی: پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

    ایل او سی: پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایل او سی کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کرکے خاتون اور بچوں سمیت چھ پاکستانیوں کو زخمی کردیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی مار گرائے۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نےچری کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی۔

    بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات سامنے آرہے ہیں، آج چری کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج نے فائر کھول دیے۔

    مزید پڑھیں: وقت آگیاہے بھارت اپنےجھوٹے دعوؤں پر سچ بولے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون اور چاربچوں سمیت چھ شہری زخمی ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پرشہری آبادی کونشانہ بنایا، فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں شبنم، کاشان، فیضان، نشا، آصفہ شامل ہیں جن کا تعلق سریاں گاؤں سے ہے جبکہ ایک زخمی شاہد حسین کا تعلق شفرگاؤں سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرکے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ بھارتی فوجی مارے جانےاور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  • پاکستان سے شکست،  بھارتی فوج میں  وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

    پاکستان سے شکست، بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

    نئی دہلی : پاکستان پر حملے میں ناکامی کے بعد بھارتی وزارت دفاع نے فوج میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور فوجیوں کی تعداد میں کمی کی منظوری دے دی، فوج میں اصلاحات کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔

    پاکستان سے بری طرح پسپائی کے بعد بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا عمل جاری ہے، بھارتی وزارت دفاع نے بڑی اصلاحات کے پہلےسیٹ کی منظوری دے دی،فوج میں اصلاحات کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے آرمی میں چھانٹی کی منظوری بھی دے دی، اس کے علاوہ فوجیوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی کی جائےگی جبکہ اخراجات بھی کم کر دئیے جائیں گے۔

    پاکستان اور چین کے باڈرز پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائےگا اور بھارتی فوج ہیڈ کوارٹرز سے مزید دو سو انتیس افسر فارورڈ یونٹس میں بھیجے جائیں گے۔

    بھارتی وزارت دفاع نے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف اسٹریٹیجی کی پوسٹ تخلیق کرنے کی بھی منظوری دی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان پر ناکام حملہ، کمانڈنگ ان چیف ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا گیا

    یاد رہے چند روز قبل بھارت نے ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا تھا، ہری کمار کو جنگ پہلے ہی تین جہاز کھونے پر برطرف کیا گیا تھا اور ہری کمار کی برطرفی کے بعد رگھو ناتھ نامبیار کو نیا چیف ویسٹرن ائیر کمانڈ بنایاگیا تھا۔

    واضح رہے 27 فروری کو بھارت کی3 جنگی جہاز تباہ ہوئے تھے، تین میں سے دوپاکستان ائیر فورس نے مار گرائے تھے جبکہ بھارتی پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    بعد ازاں بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ایئر فورس کے ہاتھوں اپنا طیارہ تباہ ہونے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا تھا اور کہا تھا ان کا ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہوچکا ہے۔