Tag: Indian atrocities

  • مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ، پاکستان نے خبردار کردیا

    مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ، پاکستان نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے، بھارتی افواج 2ماہ سے کم عرصے میں35بےگناہ کشمیریوں کوشہید کرچکی ہے ، 24نومبر کو سری نگر میں 3 مزید کشمیریوں کوشہید کیاگیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ وزارت قابض بھارتی افواج کشمیریوں کیخلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں ، ستمبرمیں ڈوزئیر سےسنگین،ناقابل تردیدثبوت دنیا کودکھاچکے، عالمی برادری انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر بھارت سے جوابدہی کرے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان دنیاپر زور دیتا ہے یواین متعلقہ قراردادوں پرعملدرآمد کرائے اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع کے پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔

    خیال رہے قابض بھارتی فورسز کی وادی میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، گزشتہ روز سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے3 کشمیریوں کوشہید کیا جبکہ رواں ماہ بھارتی جارحیت سے 10 سے زیادہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

  • قابض بھارتی فوج کے کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

    قابض بھارتی فوج کے کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

    سری نگر : بھارتی فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو بلاوجہ بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی حالت میں پھینک دیا، کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات پر قابض فورسز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو بلاوجہ بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی حالت میں پھینک دیا، زخمی نوجوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات کے بعد سرینگر میں احتجاج کیا گیا، جس میں مظاہرین نے قابض فورسز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    خیال رہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی 14 ماہ سے مسلسل جاری ہے، جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، بھارتی قابض فورسز نے اس دوران 253 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ 14 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سے ایک تعداد کو بھارتی جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔

    اب تک پرتشدد کارروائیوں میں 1400 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے، فورسز کے ہاتھوں 968 مکانات بھی مسمار ہوئے جبکہ مقبوضہ وادی میں 89 خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات پیش آئے۔

  • مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف فتویٰ جاری

    مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف فتویٰ جاری

    اسلام آباد : ملی یکجہتی کونسل نےمقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کےخلاف فتویٰ میں کفار کے مسلمانوں پر غلبے کو ناجائز قرار  دے دیا اور کہا ہندوستانی ظالموں سےکسی قسم کا تعاون کرناحرام ہے ، اہل اسلام کو چاہیےکشمیری بھائیوں کا ساتھ دے۔

    تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کےخلاف فتویٰ جاری کردیا، جس میں کفار کے مسلمانوں پر غلبے کو ناجائزقرار دیا گیا ہے۔

    فتویٰ میں کہا گیا جموں وکشمیر کے کسی شہری کیلئے جائز نہیں کہ جائیداد ہندو کو فروخت کرے ، کوئی بھی کشمیری اپنی جائیداد کرائےپریارہن نہیں کرسکتا ، ریاست پاکستان پر فرض ہے کہ وہ کفار کے غلبے کیخلاف اقدام کرے۔

    فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ظالموں سےکسی قسم کا تعاون کرناحرام ہے ، اہل اسلام کو چاہیےکشمیری بھائیوں کا ساتھ دے۔

    خیال رہے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن برقرار ہے، شدیدسردی میں کشمیری دواؤں، کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا شکار ہے جبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین کو ہراساں اورنوجوانوں کوگرفتارکررہے ہیں جبکہ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    یاد رہےانسانی حقوق کی مقامی تنظیم جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے سری نگر سے جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی غیر قانونی اور بلاجواز قید اور اس دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد سمیت غیر انسانی سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی کارروائیوں پراظہارِتشویش

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی کارروائیوں پراظہارِتشویش

    لندن: انسانی حقوق کی مبصر تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا چیپٹر کے سربراہ آکر پٹیل نے کشمیر کے معاملے پر بھارت کے خلاف بیان جاری کردیا، ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں آزادی اظہار روکنا غیر قانونی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ آکر پٹیل نے مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرکارمقبوضہ جموں اورکشمیر میں سیاسی رہنماؤں کورہاکرے۔

    ایمنسٹی انٹر نیشنل انڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں آواز دبانےکی کوشش بندکرے۔مقبوضہ وادی میں لگاتار22دن سےزندگی درہم برہم ہے، ذرائع مواصلات کی معطلی،حراست اورمیڈیاپرپابندی نےمعلومات کابلیک ہول پیداکردیاہے۔

    آکرپٹیل نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں مقبوضہ کشمیرانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھ چکاہے، آزادی اظہار،نقل وحرکت سےغیرمعینہ مدت تک روکناعالمی طورپرغیراخلاقی ہے۔

    بھارت میں موجود ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ آکر پٹیل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرسےمعلومات پربھارت سرکارکامکمل کنٹرول سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ 22 روز سے مقبوضہ کشمیر میں جبری کرفیو نافذ کررکھا ہے اور بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی جاری ہے۔
    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔