Tag: Indian citizen arrested

  • سعودی عرب: ایک اور بھارتی شہری بڑے جرم میں گرفتار

    سعودی عرب: ایک اور بھارتی شہری بڑے جرم میں گرفتار

    سعودی عرب کے القصیم ریجن میں سیکیورٹی فورس کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرنے پر ایک غیرملکی کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ بھارتی شہری اسلام علی خان نے لڑکی کو ہراساں کیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    سیکیورٹی فورس نے اس حوالے سے تمام تفصیلات اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں اور کہا ہے کہ تمام قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

    سیکیورٹی فورس کے مطابق ہراساں کرنے، چھیڑ خانی اوراسی طرح کے دیگر کیسز میں گرفتار کیے جانے والوں کے بارے میں تمام تفصیلات سے میڈیا کوآگاہی فراہم کی جائے گی۔

    اس سے قبل بھی سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے پر سیکیورٹی فورس نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا تھا۔

    الاحساء گورنریٹ کی پولیس کے مطابق بھارتی شہری دلاور کو الشرقیہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے شخص کے خلاف شکایت تھی کہ اس نے خاتون کو ہراساں کیا ہے۔

    ایک اور بھارتی شہری بڑے جرم میں گرفتار

    پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اس بارے میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی شہری کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار

    سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار

    سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے پر سیکیورٹی فورس نے بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الاحساء گورنریٹ کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی شہری دلاور حسین کو الشرقیہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے شخص کے خلاف شکایت تھی کہ اس نے خاتون کو ہراساں کیا ہے۔

     

    پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اس بارے میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی شہری کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    سعودی عرب نے بڑی پابندی لگادی

    سیکیورٹی فورس کی جانب سے واضح کیا گیا کہ خواتین کوہراساں کرنے، چھیڑ خانی اور اس طرح کے دیگر کیسز میں گرفتار کیے جانے والوں کے نام اور شہریت کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

  • سعودی عرب: لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر بھارتی شہری گرفتار، کیا سزا سنائی گئی؟

    سعودی عرب: لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر بھارتی شہری گرفتار، کیا سزا سنائی گئی؟

    سعودی عرب کے شرقیہ ریجن میں پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے بھارتی شہری کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں قانون کے تحت کسی کو ہراساں کرنے کا جرم کرنے والے کو دو سال سے زیادہ کی قید اور ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ یا ان دو میں سے ایک جرمانے کی سزا ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک شہری کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    العربیہ نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر ادارے کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور اس کو ریاض سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سعودی عرب: جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔