Tag: indian claim

  • امریکی جریدے  نے پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ  جھوٹا قرار دے دیا

    امریکی جریدے نے پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

    واشنگٹن : پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والی مودی سرکاراوربھارتی فضائیہ کوعالمی سطح پرشرمندگی کا سامنا ہے ، امریکی میگزین نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے طیارہ موجود ہونے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پربھارت کے ایک اورجھوٹ کا پول کھل گیا، امریکی میگزین فارن پالیسی نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کردی۔

    امریکی میگزین فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کی دعوت پر امریکی حکام نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور تمام طیارے موجود تھے، کوئی بھی پاکستانی ایف سولہ طیارہ غائب نہیں تھا، بھارتی حکومت نے عالمی برادری کےسامنے غلط بیانی کی۔

    فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے پاکستان کونقصان پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوئی، بھارت اپنے ایک جنگی طیارے اورہیلی کاپٹرسے ہاتھ دھوبیٹھا۔۔ پائلٹ کوگرفتارکیا اورپھر جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کورہا کردیا۔

    امریکی جریدے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پرایف سولہ طیاروں کے استعمال سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔

    خیال رہے بھارت مسلسل پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرانے کا دعوی کررہا تھا۔

    یاد رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔

  • نادرا نے بھارتی میڈیا کی پول کھول دی

    نادرا نے بھارتی میڈیا کی پول کھول دی

    اسلام آباد: بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکامی سے دوچار ہوگئی ہے اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) نے بھارتی دعوے کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں پیش کئے گئے مبینہ پاکستانی شہری عثمان خان کا کوئی ریکارڈ نادرا کے پاس موجود نہیں۔

    بھارت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے قریب بھارتی سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں میں سے ایک حملہ آور پاکستانی شہری تھا۔

    بھارتی حکام کے دعویٰ کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی عثمان خان دریائے راوی کے راستے بھارت آیا ، حکومتی ذرائع کے مطابق سرینگر سے گرفتار عثمان خان پاکستانی نہیں ہے، نادرا کے ریکارڈ میں ایسی کسی عثمان خان کا ڈیٹا نہیں پایا گیا ، جس سے ثابت ہوا کہ بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے۔

    بھارت نے گزشتہ روز ایک بار پھر پاکستان پر الزا م لگاتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں ملوث ایک حملہ آور گرفتار کر لیا ہے ، وہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے جبکہ حملہ آور چھ روز قبل پاکستان سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوا۔