Tag: indian cricket team

  • بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے سے کس نے روکا؟ حقیقت عیاں ہوگئی

    بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے سے کس نے روکا؟ حقیقت عیاں ہوگئی

    بھارتی ٹیم کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے آنے سے کس نے روکا؟ بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بہانہ ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے سے مودی حکومت نے روکا جبکہ ترجمان بھارتی دفتر خارجہ نے سارا ملبہ بی سی سی آئی پر ڈال دیا۔

    ترجمان بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان کیوں نہیں جارہی، اس کا جواب بھارتی کرکٹ بورڈ سے پوچھا جائے۔

    واضح رہے کہ نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مودی حکومت نے دورہ پاکستان کی این او سی نہیں دی۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی بھی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔

    بی سی سی آئی کے نائب صدر کی اس گفتگو سے قبل بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے میں کھل کر بھارتی حکومت کی پوزیشن بتانے کے بجائے بی سی سی آئی کے ایک بیان کا حوالیہ دیا اور بتایا کہ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہے اور ایسے حالات میں دورہ کرنا ممکن نہیں۔

    مزید پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی منسوخ ہوئی تو دنیائے کرکٹ زمین پر آجائے گی

    یاد رہے کہ بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا دعویٰ ہے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی منسوخ ہوئی تو تین بورڈز کو چھوڑ کر دنیائے کرکٹ زمین پر آجائے گی۔

    بھارتی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل ٹھیک ہے اگر یہ کینسل ہوگیا یا ٹورنامنٹ ہی منسوخ ہوگیا تو بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو چھوڑ کر دنیائے کرکٹ زمین پر آجائے گی۔

  • بھارتی کرکٹ‌ ٹیم پر ایک بار پھر جرمانہ عائد

    بھارتی کرکٹ‌ ٹیم پر ایک بار پھر جرمانہ عائد

    احمد آباد : انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا، بھارتی امپائروں نے کھلاڑیوں کو سست قرار دیا۔

    احمد آباد میں کھیلے گئے ٹی ٹویٹی سیریز کے پانچویں میچ میں بھارتی ٹیم نے 20اوورز مقررہ وقت میں پورے نہیں کرسکی جس پر اسے جرمانہ کیا گیا۔

    انڈین کرکٹ ٹیم پر اس سے قبل بھی سست اوورز کرنے پر جرمانہ عائد کیا چکا ہے، اس بار بھارت پر انگلینڈ کے ساتھ کھیلی گئی سیریز میں دوسری بار سست اوور ریٹ کے لیے جرمانہ لگا ہے۔

    بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی۔20 مقابلہ میں سنیچر کو 36 رن سے جیت حاصل کرکے سیریز 3-2 سے اپنے نام کی لیکن اس دوران اس کا اوور ریٹ سست رہا جس سے اس کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    بھارت کو مقررہ وقت میں تمام چھوٹ دینے کے بعد دو اوور ریٹ سست پایا گیا۔ میچ کے دوران بھارتی امپائروں انل چودھری اور نتن مینن کے علاوہ تیسرے امپائر کے این اننت پدمنابھن نے بھارتی کھلاڑیوں کو سست اوور ریٹ کے لئے قصور وار ٹھہرایا۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ ریفری جواگل سری ناتھ کی سزا کو قبول کرلیا اس لئے معاملہ میں رسمی کارروائی کی کوئی ضرورت نہیں پڑی۔

    مزید پڑھیں : بھارتی کرکٹ ٹیم پر اس سے قبل بھی جرمانہ عائد کیا گیا 

    واضح رہے کہ آئی سی سی ضابطہ کار کے تحت میچ کے مقررہ وقت میں اوور مکمل نہ کرنے پر بولنگ سائیڈ کے کھلاڑیوں کو  جرمانہ کیا جاتا ہے۔

  • انگلینڈ کے لیگ اسپنر بھارت کے خلاف اپنی پھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم

    انگلینڈ کے لیگ اسپنر بھارت کے خلاف اپنی پھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم

    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر جیک لیچ کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اپنی پھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں، وہ کافی عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے لیگ اسپنر جیک لیچ کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں اور صرف اپنی کارکردگی پر ہی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

    لیچ گزشتہ مہینے سری لنکا کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شامل تھے جو تقریباً گزشتہ ایک سال کے وقفے کے بعد ان کا پہلا بین الاقوامی میچ تھا۔ لیچ نے سری لنکا کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، لیکن وہ ابھی بھی اپنی کارکردگی میں اصلاح کے لیے پرعزم ہیں۔

    لیچ نے کہا کہ میں سری لنکا کے دورے سے پہلے کئی وقت تک میدان سے باہر رہا تھا لیکن اس دوران میں نے خود کو بہتر کرنے پر کام کیا اور جیسا گیند باز بننا چاہتا ہوں ویسا بننے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے دورے کی شروعات اچھی تھی اور میرے خیال سے میں صحیح سمت میں جا رہا ہوں۔

    لیچ نے مزید کہا کہ اسپن بولر ہونے کی وجہ سے دوسری اننگز میں وکٹ لینے سے ہمیشہ حوصلہ بلند ہوتا ہے۔ میں ایسا کھلاڑی ہوں جو کبھی مطمئن نہیں ہوتا اور مجھے اپنے کھیل میں مزید اصلاح کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے ہندوستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس نے حال ہی میں آسٹریلیا کو اس کے گھر میں شکست دی ہے، ہمارے لیے خود کو ثابت کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی زخمی ہوگیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی زخمی ہوگیا

    ممبئی : آسٹریلیا کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر محمد شامی اور امیش یادیو کے بعد کے ایل راہول بھی زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا کے دورے پر ہے، اس اہم موقع پر اسے تیسرے اہم کھلاڑی نے بھی چھوڑ دیا، محمد سمیع اور اُمیش یادو کے بعد کے ایل راہل بھی زخمی ہوکر باہر بیٹھ گئے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز لوکیش راہول کلائی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    اس حوالے سے بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ میلبورن میں پریکٹس سیشن کے دوران کے ایل راہل کو چوٹ لگ گئی، لوکیش راہل پہلے دو ٹیسٹ میں نہیں کھیلے تھے اور اب انجری کی وجہ سے وہ بقیہ دو میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق راہل کو نیٹ پر بیٹنگ کرتے وقت کلائی میں چوٹ آئی اور انہیں صحت یاب ہونے میں کم از کم تین ہفتوں کا وقت درکار ہوگا۔

    یاد رہے کہ کے ایل راہول سے پہلے فاسٹ بالر محمد سمیع اور اُمیش یادو بھی انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ محمد سمیع کو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران چوٹ لگی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں امیش زخمی ہوگئے تھے۔ یہ تینوں کھلاڑی وطن واپس آئیں گے اور بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رہیں گے۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا جنگی جنون، فواد چوہدری نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کا جنگی جنون، فواد چوہدری نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر پیشہ ورانہ طرز عمل پر اعتراض‌ اٹھا دیا.

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے جنگی جنون پر کڑی تنقید کی گئی، وزیر اطلاعات نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے.

    خیال رہے کہ آج شہر رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے پہلے بھارتی ٹیم نے ایک بچگانہ حرکت کی. تمام کھلاڑیوں میں‌بھارتی فوج کے کیپ تقسیم کیے گئے.

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امیدہےآئی سی سی کھیل کوسیاست کی نذر کرنے پر ایکشن لے گی.

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو روکا نہ گیا تو پاکستانی ٹیم سیاہ پٹیاں استعمال کرے، پاکستانی ٹیم بھارتی مظالم یاددلانےکے لئےسیاہ پٹیاں باندھے.

    وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پی سی بی کوبھارتی ٹیم کے رویے پر باقاعدہ احتجاج کرناچاہیے.

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کیلئے منفرد تحفہ

    بھارتی کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کیلئے منفرد تحفہ

    لاہور: سابق قومی کپتان و سٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کے پوری دنیا میں لاکھوں مداح موجود ہیں وہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی شاہد آفریدی کے مداح نکلے اور انکے لئے منفرد تحفہ بھیجا، جس کو دیکھ نہ صرف پاکستانی عوام کی خوشی کی انتہا نہ رہی بلکہ بھارتیوں کے منہ کھلے رہ گئے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شاہد خان آفریدی کو اپنی شرٹ تحفے کے طور پر بھیجی، جس پر 18 نمبر اور ویرات کوہلی کا نام درج ہے جبکہ اس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنے دستخط کئے ہیں۔

    ویرات کوہلی نے تحفے کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ ہمیشہ آپ کے ساتھ کھیل پر مزہ آیا جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل کئی مرتبہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ اُنکے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : شاہد آفریدی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


    یاد رہے دنیا بھر میں مداحوں کے دلوں میں دھڑکنے والے شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں، اُن کو اس دور کا سب سے مقبول ترین کرکٹر سمجھا جاتا ہے۔

    شاہد خان آفریدی 2010 میں ٹیسٹ کرکٹ سے اور ورلڈ کپ 2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے جبکہ انہوں نے آخری مرتبہ ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

    سنہ 1996 میں آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو 18 سال تک قائم رہا۔ یہ ریکارڈ ان کے لیے شہرت اور کامیابی کا نکتہ آغاز ثابت ہوا اور اس کے بعد آفریدی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

    شاہد آفریدی نے 398 ایک روزہ میچوں میں 8 ہزار 64 رنز بنائے اور 395 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی20 کیریئر کے دوران انہوں نے 98 میچوں میں ایک ہزار 405 رنز بنائے اور اب تک 97 وکٹیں لے کر ٹی 20 کے سب سے کامیاب باؤلر رہے۔