Tag: Indian cricketer

  • 18 اگست کو پاکستان آرہا ہوں، نوجوت سنگھ سدھو

    18 اگست کو پاکستان آرہا ہوں، نوجوت سنگھ سدھو

    نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ویزہ جاری ہوگیا ہے، 18 اگست کو پاکستان آرہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، سدھو ویزہ کے حصول کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن پہنچے جہاں انہیں ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر سدھو نے رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کو فون کیا اور کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ویزا جاری ہوگیا ہے، 18 اگست کو پاکستان آرہا ہوں۔

    عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تین بھارتی کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں سنیل گواسکر، کپل دیو، اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔

    بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا بڑا موقع ہے توقع ہے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    قبل ازیں بھارتی رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھونے عمران خان کی جانب سے حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت اعزاز ہے۔

    سدھو کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ذاتی ہے، سیاسی نہیں، عمران خان سے بہت پرانے تعلقات ہیں، ،وہ زبردست شخص ہیں، ان کی گرمجوشی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کھلاڑی اورآرٹسٹ رکاوٹوں کو توڑ سکتے ہیں۔

  • عمران خان کو اس مقام تک پہنچنے کے لئے 25 سال لگ گئے، بھارتی کرکٹر کپل دیو

    عمران خان کو اس مقام تک پہنچنے کے لئے 25 سال لگ گئے، بھارتی کرکٹر کپل دیو

    نئی دہلی : بھارت کے سابق کرکٹرکپل دیونے عمران خان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے عمران خان کی کامیابی پاکستان کو بہتری کی طرف لے جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹرکپل دیو نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں تب بھی جنون تھا، اب بھی ہے، عمران خان کو 25 سال لگ گئے، اس مقام تک پہنچنے کے لئے، ان میں عمران لیڈرشپ کی سوچ ہے۔

    کپل دیو کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں عمران کی کامیابی پاکستان بہتری کی طرف لے جائے گی اور پاکستان بہتری کی طرف جائے گا تو ہمیں بڑی خوشی ہوگی۔


    مزید پڑھیں : الیکشن 2018: تحریک انصاف وفاق اور کے پی میں حکومت بنانے کی

    پوزیشن میں


    واضح رہے کہ انتخابات 2018 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہیں اور عمران خان وزیراعظم بننےکی پوزیشن میں ہیں۔

    قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 38 نشستیں حاصل کیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کولکتہ: ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

    کولکتہ: ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

    کولکتہ: بھارت میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کے دوران کرکٹر انکیت کیشری ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق بیس سالہ کرکٹر انکیت کیشری کولکتہ میں مقامی ٹیم سے میچ کے دوران کیچ پکڑنے کی جانب کوشش میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد انھیں فورا ہسپتال منتقل کردیا۔

     تین دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    کرکٹر انکیت کیشری کی موت پر بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں ہونے والے افسوس ناک واقع سے انکیت کا کیریئر ختم ہوگیا۔

    بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن کرکٹر انکیت کیشری کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

     گذشتہ برس نومبر میں آسٹریلیا کے فلپ ہیوز بھی ڈومیسٹک میچ کے دوران سرپر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔