Tag: indian defence minister

  • بھارتی وزیر دفاع کا ’ایٹمی حملے کی پالیسی‘میں تبدیلی کا عندیہ

    بھارتی وزیر دفاع کا ’ایٹمی حملے کی پالیسی‘میں تبدیلی کا عندیہ

    نئی دہلی: بھارتی وزیردفاع راج ناتھ نے مسئلہ کشمیر پر ایک اور گیدر بھبکی لگاتے ہوئے ہندوستان کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، ان کا بیان مسئلہ کشمیر کے ایٹمی  جنگ کا فلیش پوائنٹ  ہونے کے پاکستانی موقف کی تصدیق ہے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ انڈیا آج تک ایٹمی حملے میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے لیکن مستقبل میں یہ پالیسی تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔

    بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا یہ ٹویٹ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان کی درخواست پر آج شام سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کو لے کر ہنگامی اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے، ان کے اس بیان سے پاکستان کی جانب سے کشمیر کو نیوکلیئر جنگ کا فلیش پوائنٹ قراردینے کے موقف کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    بھارت کے وزیر دفاع کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کو بھارتی میڈیا میں نیوکلیئرپالیسی میں تبدیلی کاعندیہ قرار دیا جارہا ہے، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارتی وزیردفاع کااشتعال انگیزبیان خطےکوایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔

    ایٹمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان اشتعال انگیز اور ان کے بیان سے بھارت کی انتہاپسندسوچ ظاہر ہوتی ہے ، ساتھ ہی ساتھ ایٹمی جنگ کےخطرےکی طرف بھی اشارہ ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے سنہ 1974میں پہلی بار’’سمائلنگ بدھا‘‘کےنام سے ایٹمی دھماکہ کرکے جنوبی ایشیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرتے ہوئے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

    بھارت کواس عمل سےبازرکھنے کے لیے اسی سال یعنی سنہ 1974 میں نیوکلیئرسپلائرزگروپ کاقیام عملا میں لایا گیا تاہم بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھی اور سنہ 1998میں ایک پھرایٹمی دھماکےکیے۔

    یہ دھماکےایسےوقت کیےگئے تھے جب این پی ٹی اورسی ٹی بی ٹی کے لیے زوردیاجارہاتھا، لیکن بھارت نےعالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتےہوئےاقوام عالم کی ایک نہ سنی اور ایٹمی تجربات جاری رکھے۔

    پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیرپرتین بڑی جنگیں ہونے کے سبب اس صورتحال میں پاکستان پرلازم ہوگیا تھاکہ اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے ایٹمی قوت حاصل کرے اور اس کا اعلان بھی کرے ، سو 28 مئی 1998 کو پاکستان نے چاغی میں دھماکے کرکے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا۔

    یاد رہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت کی جانب سے اکثر اشاروں کنایوں میں ایٹمی پالیسی میں تبدیلی کا تذکرہ کیا جاتا رہا ہے تاہم بھارتی وزیردفاع کے منصب پر فائز راج ناتھ کا سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر یہ ٹویٹ اشارہ کررہا ہے کہ بھارت عالمی طاقتوں کو دھمکا رہا ہے کہ اس کے خلاف کسی کارروائی کی صورت میں وہ ایٹم بم کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔

  • بھارتی کوسٹ گارڈز ڈی آئی جی کے اعترافی بیان کی ویڈیوجاری

    بھارتی کوسٹ گارڈز ڈی آئی جی کے اعترافی بیان کی ویڈیوجاری

    مبینہ پاکستانی کشتی سے متعلق بھارتی کوسٹ گارڈزکے ڈی آئی جی بی کے کوشالی کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کردی گئی، کوسٹ گارڈزکے ڈی آئی جی نے مبینہ پاکستانی کشتی کوتباہ کرنے کا حکم جاری کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ بارودی مواد سے بھری پاکستان کی کشتی کھلے سمندر میں ازخود تباہ ہوگئی تاہم بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی بی کے کوشالی کا کہنا تھا کہ کشتی کوآگ لگانے کاحکم انہوں نے دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا اور حکومت کے دباؤ پرڈی آئی جی نے اپنا بیان بدل دیا تھا، بھارتی وزیرِ دفاع منوہرپاریکر کا کہنا ہے کہ حکومت کشتی سے متعلق بیان پرقائم ہے، ڈی آئی جی کا بیان ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، جس پرانکوائری کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔

    اس سے قبل بھارتی کوسٹ گارڈ ز کے ڈپٹی ڈی آئی جی مبینہ پاکستانی کشتی کی تباہی کے دعوے سے مکر گئے، بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل بی کے کوشالی نے پہلے یہ دعوی کیا کہ اکتیس دسمبر کو مبینہ پاکستانی کشتی کو ان کے حکم پر تباہ کیا گیا تھا جبکہ ان کی حکومت کا دعوہ یہ تھا کہ کشتی میں آگ خود لگی تھی۔

    ڈپٹی ڈی آئی جی کے بیان پر جب بھارتی میڈیا نے طوفان اٹھایا تو وہ اپنے بیان سے ہی مکر گئے کہ کشتی میں آگ ان کے حکم پر لگائی گئی، ان کا کہنا تھا کہ وہ تو اس آپریشن سے پوری طرح آگاہ بھی نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ 31 دسمبر 2014 کو بھارتی وزارت دفاع نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی سمندری حدود سے مشکوک کشتی بھارت میں داخل ہونا چاہتی تھی جس میں سوار افراد ممبئی طرز کے حملے کرنا چاہتے تھے لیکن بھارتی ساحل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

  • سیز فائرکی خلاف ورزی پاکستان کو مہنگی پڑے گی، بھارتی وزیرِدفاع

    سیز فائرکی خلاف ورزی پاکستان کو مہنگی پڑے گی، بھارتی وزیرِدفاع

    نئی دہلی: بھارتی وزیرِ دفاع ارون جیٹلی نے پاکستان پر سیز فائر کی خلاف کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کو خلاف ورزی مہنگی پڑی گی، بھارت نے پاکستانی ڈپٹی ہائی کشمنر کو وزارتِ خارجہ طلب کرکے مبینہ خلاف ورزی پر احتجاج کیا۔

    میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع ارون جیٹلی نے الزام لگایا کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی دباؤ کو کم کرنے اور مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے سیزفائرکی خلاف ورزی کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور بھارتی فورسز جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں، پاکستان سیز فائر پر جارحیت کا سلسلہ بند کرے۔