Tag: INDIAN DEPUTY HIGH COMMISSIONER

  • بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تیسری بار دفتر خارجہ طلبی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تیسری بار دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیا نے گزشتہ روز ہونے والی بھارتی فائرنگ کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور ان سے بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا۔

    اس موقع پر احتجاجی مراسلہ بھی جے پی سنگھ کے حوالے کیا گیا۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں یہ رواں ہفتے تیسری دفعہ طلبی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز بھی انہیں دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا جہاں ترجمان دفتر خارجہ نے ان سے بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا۔

    یاد رہے کہ کل صبح بھارت نے ایک پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور کندن پور، سیالکوٹ اور چپراڑ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین شہید جبکہ 5 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کارروائی کے بعد پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی پوسٹ تباہ کردی۔

    اس سے قبل اسی ہفتے 15 جنوری کو بھی بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی سیکٹر پر مارٹر فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جوان شہید ہوگئے تھے۔

    اس روز بھی پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی جس میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اسی روز بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے 2 خواتین شہید اور 5 شہری زخمی ہوگئے جس کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی رات سے سیالکوٹ سیکٹر میں فائرنگ جاری ہے۔

    ان کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کی بربریت جاری ہے۔ ایل او سی پر صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے۔ بھارت مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے شہری اور فوجی اس جنگی جنون کا نشانہ بن رہے ہیں۔ بھارت کشمیر کی خراب صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کر رہا ہے۔ پاکستان صورتحال کو خراب نہیں کرنا چاہتا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری میں آواز بلند کی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان جنونیت کا ثبوت ہے۔ ’بھارتی رویہ خطرناک ہے اور مس ایڈونچر کی طرف بڑھ سکتا ہے‘۔

    یاد رہے کہ آج صبح بھارت نے ایک پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور کندن پور، سیالکوٹ اور چپراڑ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین شہید جبکہ 5 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کارروائی کے بعد پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی پوسٹ تباہ کردی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    اسلام آباد: گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی کے خلاف دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی جارحیت کے باعث گزشتہ روز 2 خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی کے خلاف دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے طلب کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت سے 2 خواتین شہید، 6 افراد زخمی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی کے موقع پر بھارتی اشتعال انگیزی پر سخت احتجاج کیا گیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور مقامی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں کو نشانہ بنایا اور مقامی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بعد ازاں زخمیوں میں شامل 2 خواتین سمیرا یونس اور مریم دوران علاج دم توڑ گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں 4 بھارتی چوکیاں تباہ کردیں جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فائر بندی معاہدے کی پاسداری کی جائے: بھارتی ہائی کمشنر کو سخت پیغام

    فائر بندی معاہدے کی پاسداری کی جائے: بھارتی ہائی کمشنر کو سخت پیغام

    اسلام آباد: گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی نقصان کے بعد بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالا کو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی کا سمن آج صبح جاری کرتے ہوئے انہیں 3 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالا کی دفترخارجہ میں طلبی کے موقع پر پاکستان نے گزشتہ روز ہونے والی چپراڑ، چارواہ اور ہڑپال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت و بربریت، 6 شہری شہید، 26 زخمی

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ہدایت کی گئی کہ بھارت 2003 کے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے چارواہ، ہڑپال اور چھپار سیکٹر کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔

    بھارتی جنگی جنون کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔

     

    پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دی گئیں۔

    آج صبح ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے بھی بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے ہڑپال اور چارواہ سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایل او سی کی خلاف ورزی‘ بھارتی ہائی کمشنر سے احتجاج

    ایل او سی کی خلاف ورزی‘ بھارتی ہائی کمشنر سے احتجاج

    اسلام آباد :دفترِخارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کرکے بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ اورسیز فائرکی خلاف ورزی پراحتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ا ٓج بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کودفترِخارجہ طلب کرکے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ اورسیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پراحتجاج کیا گیا۔دو شہریوں کی شہادت پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترِ خارجہ نے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بھارت جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنا رہا ہے۔


     لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری، خاتون سمیت 2 افراد شہید 


    یاد رہے کہ بھارت دوہزارتین سے مسلسل سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوچکی ہے‘ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قرارد ادوں کی روشنی میں خطے میں امن کا حامی ہے لیکن بھارت کی جانب سےایسی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا جاتا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں بھی بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید ہوئےتھے۔

    اس موقع پر بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا تھا اور انہیں باور کرایاگیا تھا کہ ہماری امن پسندی کو ہماری کمزور ی نہ سمجھا جائے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، ڈپٹی بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، ڈپٹی بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

    یاد رہے کہ ہفتے کی رات نکیال سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے 2 بچے زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: بھارت جنگی جنون میں معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نفیس زکریا

    دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچوں کی عمریں 9 اور 14 سال ہیں جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    اسلام آباد : سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں انصاف کی عدم فراہمی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا اور سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے پر شدید احتجاج کیا، دفتر خارجہ نے سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے حوالے سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دے دیا۔

    مراسلے میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

    اٹھارہ فروری 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس پر بم حملہ کرکےآگ لگائی گئی، دہشت گردی میں 68 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے، ہندو انتہاء پسند دہشت گردوں کو بم بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل نے دیئے تھے۔

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں سوامی آسیم آنند ، کرنل پروہت اور دیگر بھارتی فوجی ملوث تھے ۔ سوامی آسیم آنند نے 2007 ءمیں حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 48پاکستانی شہید ہوئے تھے۔ دفتر خارجہ کے ڈی جی ساﺅتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

  • دفترِخارجہ کا پاکستانی فوجی کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسے احتجاج

    دفترِخارجہ کا پاکستانی فوجی کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرسے لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی فوجی کی شہادت پرشدید احتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ دفتر خارجہ میں جنوبی ایشیا اورسارک کے ڈائریکٹرجنرل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کیا اور ان سے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ میں فوجی جوان کی شہادت اور آج راولا کوٹ میں فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

    حکومتِ پاکستان نے دونوں واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پرشدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٗنڈری پر قیام امن کو یقینی بنا یا جائے۔

    حکومتِ پاکستان نے شہید ہونے والے فوجی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے شہری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔