Tag: Indian Diplomat

  • امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے اہلکار کی پُراسرار موت

    امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے اہلکار کی پُراسرار موت

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے اہلکار کی پُر اسرار موت کے بعد کھلبلی مچ گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی مقامی پولیس اور سیکرٹ سروس کی جانب سے گزشتہ روز پیش آنے والے کی واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص نے خودکشی کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش سفارت خانے کے احاطے میں پڑی تھی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات میڈیا سے شیئر نہیں کی گئیں۔

    بھارتی سفارت خانے نے جمعے کو ایک سرکاری بیان میں اہلکار کی موت کی تصدیق تو کردی مگر یہ نہیں بتایا کہ موت کی وجہ کیا بنی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی 18 ستمبر 2024ء کی شام موت واقع ہوئی تھی۔

    سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ لاش کی جلد بھارت منتقلی کے حوالے سے تمام متعلقہ ایجنسیوں اور خاندان کے افراد سے رابطے میں ہیں۔

    بی جے پی پولیس کو ’محافظ‘ سے ’حیوان‘ بنا رہی ہے، پرینکا گاندھی

    اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ مرنے والے شخص کے بارے میں اضافی تفصیلات خاندان کی رازداری کے باعث جاری نہیں کی گئیں۔

  • ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں،  پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

    ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل اوسی پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا اور کہا بھارتی فورسز مقامی شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ایل اوسی پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا۔

    اس موقع پر سینئربھارتی سفارتکارکو احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا، جس میں کہا کہ ایل اوسی کےرکھ چکری، کھینجر سیکٹرز پر 12 نومبر کو بھارتی فورسز نے فائرنگ کی اور مقامی شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 3 شدید زخمی ہوئے۔

    ترجمان دفترخارجہ کاکہنا تھا کہ بھارتی فورسزنے رواں برس2729 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ، خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 21 افراد شہید اور 206 زخمی ہوئے۔

    یاد رہے بھارتی فوج نے خنجر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، اس دوران گاؤں تری بنڈ اور سماہنی میں راکٹ اور مارٹر گولے فائر کیے گئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید، اور 2 خواتین سمیت 3ا فراد زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

  • لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

    لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا اور بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سینئر بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی قابض فوج نے گزشتہ روز ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بلا اشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر پر کرنی گاؤں کا 19 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا تھا۔

    اس سے چند روز قبل بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبز کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھوئی گاؤں کی رہائشی 70 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

    ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی تھی جس میں بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • سیز فائر کی خلاف ورزی: سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

    سیز فائر کی خلاف ورزی: سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا، پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 14 اگست کو بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

    جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے 14 اگست کو بھارتی فوج نے سیز فائرکی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج نے ڈھڈنیال سیکٹر پر فائرنگ کی جس سے 3 سالہ بچی زخمی ہوئی۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت رواں سال 19 سو 80 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے رواں سال 16 افراد شہید اور 160 زخمی ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ 14 اگست سے قبل 5 اگست کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے گاؤں فتح پور میں 18 سالہ دوشیزہ شہید اور خواتین و بچیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے گاؤں فتح پور میں 18 سال کی لڑکی شہید ہوگئی تھی۔

  • بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہادتوں کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کی سخت مذمت کی گئی۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 10 زخمی ہوئے۔ بھارت مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ 2018 میں ایک ہزار 50 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ آج صبح بھارتی فوج نے ایک بار پھر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 بچے اور خاتون شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔