Tag: Indian Doctor arrested

  • امریکا میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے پر بھارتی ڈاکٹر گرفتار

    امریکا میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے پر بھارتی ڈاکٹر گرفتار

    امریکی ریاست مشی گن میں رہنے والے بھارتی ڈاکٹر کو خواتین اور بچوں کی نازیبا ویڈیوز، تصاویر بنانے اور جنسی زیادتی کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آکلینڈ کے کاؤنٹی شیرف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بھارتی ڈاکٹر عمیر اعجاز کو 8 اگست کو اپنے اسپتال کے کمروں اور باتھ روم، یہاں تک کہ گھر کے مختلف مقامات پر خفیہ کیمرے لگانے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر عمیر اعجاز خفیہ کیمروں کے ذریعے بچوں اور خواتین کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا۔

    بھارتی ڈاکٹر عمیر اعجاز کی اہلیہ نے اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی جبکہ اہم شواہد فراہم کرنے کے بعد بھارتی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس نے دورانِ تفتیش مجرم کے کمپیوٹر اور موبائل سے بچوں اور خواتین کی ہزاروں غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کی ہیں۔

    سعودی عرب: لاپتہ لڑکی مل گئی

    پولیس نے ملزم پر لوگوں کی نازیبا تصاویر، بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیوز رکھنے کے اور جرائم کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • گاڑیوں کو آگ لگانے والا بھارتی تخریب کار ڈاکٹرگرفتار

    گاڑیوں کو آگ لگانے والا بھارتی تخریب کار ڈاکٹرگرفتار

    کرناٹکا : بھارت میں 25 گاڑیوں کو آگ لگانے والے تخریب کار ڈاکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے زیادہ تر ڈاکٹروں کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں پولیس نے گاڑیوں کو جلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، ملزم پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے۔

    مقامی پولیس نے ڈاکٹر امیت گیکواد کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، جس میں اس کو ہلمیٹ پہن کر ایک عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 37 سالہ ڈاکٹر امیت گیکواد پیتھالوجی کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔

    اب تک یہ واضح نہیں کہ ہو سکا کہ ملزم کسی ذہنی مرض کا شکار ہے یا پھر اسے گاڑیوں کو آگ لگانے کا شوق ہے۔ نذر آتش کی جانے والی 25 گاڑیوں میں سے 13 گاڑیوں کے مالکان بھی ڈاکٹر ہیں لیکن ان کا ملزم سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر گیکواد گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے گاڑی کے ایئر وینٹ کے قریب کیم فور نامی کیمیائی مواد کا استعمال کرتا تھا تاکہ آگ گاڑی کی تاروں اور اندرونی حصہ کو لگے۔


    مزید پڑھیں: بھارتی ڈاکٹرزکا کشمیری خاتون کےعلاج سےانکار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔