Tag: indian doctors

  • بھارتی ڈاکٹرزکا کشمیری خاتون کےعلاج سےانکار

    بھارتی ڈاکٹرزکا کشمیری خاتون کےعلاج سےانکار

    چندی گڑھ: بھارتی ریاست چندی گڑھ میں ڈاکٹروں نےمقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون مریضہ کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست چندی گڑھ میں قائم پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈاکٹروں نے کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مریضہ کے علاج سے انکار کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نصرین ملک چندی گڑھ کےاسپتال میں دماغی امراض کے ڈاکٹروں کے پاس علاج کی غرض سے گئیں لیکن ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر علاج سے انکارکیاکہ تم وادی میں ہماری فورسز پر پتھراؤ کرو اور ہم سے علاج کی توقع بھی کرو۔

    نصرین ملک  کےبیٹےجاوید ملک نے سری نگر میں صحافیوں کو بتایا کہ پی جی آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں بتایاکہ’ وہاں کشمیرمیں ہمارے جوانوں کو پتھر مارتے ہو اور پھر یہاں علاج کےلیے آتے ہو‘۔

    کشمیری خاندان کا کہنا تھا کہ بیماری کےباوجود انہیں اسپتال کی انتظامیہ اورڈاکٹروں نےعمارت سے زبردستی باہر جانے پر مجبور کیا۔


    بھارتی فوج کی بربریت،تین حریت پسند شہید


    یاد رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی شہید ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ برہان وانی کی شہادت کےبعد بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والے کشمیری مظاہرین پر نہ صرف گولیاں چلائیں جس میں سیکڑوں کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ڈاکٹروں نے 81 سالہ بھارتی خاتون کو گائے کے دل کا وال لگا دیا

    ڈاکٹروں نے 81 سالہ بھارتی خاتون کو گائے کے دل کا وال لگا دیا

    نئی دہلی: بھارتی شہر چنائی میں ماہرڈاکٹروں کی ٹیم نے عارضہ قلب میں مبتلا 81 سالہ خاتون کو گئے کے دل کی مدد سے نئی زندگی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرحیدر آباد سے تعلق رکھنے والی 81 سالہ خاتون کے دل کے وال سکڑ گئے تھے، ان کا گزشتہ ہفتے فرنٹئیر لائف لائن اسپتال میں آپریشن کیا گیا۔

    ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کے ایم چیریان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار روایتی اوپن ہارٹ سرجری جا متبادل ہے اور ان افراد کے لئے انتہائی کارآمد ہے جوکہ آپریشن کی صورت میں انتہائی خطرے کی زد میں ہوتے ہیں۔

    heart surgery

    ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے دل کا وال 11 برس قبل پہلے بھی بدلا گیا تھا لیکن رواں سال ان کے دل نے ان کے لئے مسائل پیدا کرنے شروع کردئیے۔

    چند سال قبل خاتون بریسٹ کینسر کے علاج کے مراحل سے بھی گزر چکی ہیں جس کے سبب ان کےدل کے وال سکڑ گیا تھا۔

    ان کے دل کی حالت ک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے گائے کے ٹشوز سے پیوند کاری کا فیصلہ کیا جوکہ انتہائی کامیاب رہا۔