Tag: Indian Drone

  • پاک فوج نے ایل او سی پربھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا

    پاک فوج نے ایل او سی پربھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا

    راولپنڈی : پاک فوج نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مارگرایا، چری کوٹ سیکٹر میں آنے والا ڈرون تحویل میں لے لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں پاکستانی فضائی حدود اور ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فوج کے جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔

    بھارتی فوج کا ڈرون طیارہ جیسے ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرا کر اس کا ملبہ اپنی تحویل میں لے لیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل ایک سال کے دوران چوتھا بھارتی ڈرون گرایا ہے۔ گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں بھی پاک فوج نے پاکستانی حدود میں ایل او سی کے علاقے رکھ چکر ی سیکٹر میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

  • بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گرکرتباہ، چینی میڈیا

    بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گرکرتباہ، چینی میڈیا

    بیجنگ : چینی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔ 

    چینی میڈیا کے مطابق ویسٹرن تھیئٹر کامبیٹ بیورو کی ڈپٹی ڈائریکٹر زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ بھارت نے چینی سرحدی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

    زہنگ شوئلی نے کہا کہ بھارتی ڈرون چین میں جاسوسی کے مقصد سے داخل ہوا تھا۔

    تاہم بھارتی ڈرون نے کب اور کیسے چین کی حدود کی خلاف ورزی کی ، اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    دوسری جانب بھارت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  متنازع سرحدی علاقہ: چین اور بھارت کے درمیان صورتحال کشیدہ


    خیال رہے کہ حال ہی میں ہمالیہ تنازع کے باعث بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور بھارت نے متنازع سرحدی علاقے ڈوکلام میں اپنی فوج اتار دی تھی، چینی فوج سرحد سے متصل جگہ پر سڑک تعمیر کر نا چاہتی ہے جبکہ بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر سڑک کی تعمیر مکمل ہوگئی تو وہ خطے میں چین سے اسٹریٹیجک معاملات میں پیچے رہ جائے گا۔

    بعد ازاں اگست کے آخر میں بھارتی فوج نے تنازع ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا جبکہ اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ سے مذاکرات کے بعد ’مفاہمت‘ طے پا گئی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ریاست آروناچل پردیش کے معاملے پر 1962 میں ایک جنگ ہوچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • گرائے گئے بھارتی ڈرون سے پاکستان میں جاسوسی کے ثبوت مل گئے

    گرائے گئے بھارتی ڈرون سے پاکستان میں جاسوسی کے ثبوت مل گئے

    راولپنڈی : پاک فوج نے کنٹرول لائن پر گرائے گئے بھارتی جاسوس طیار ے سے پاکستانی علاقے میں جاسوسی کے ثبوت حاصل کر لئے۔

    پاک فوج نے چند روز قبل گرائے گئے بھارتی جاسوس تیارے سے نا قابل تردید ثبوت حاصل کر لئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرائے جانے والے بھارتی ڈرون کاتکنیکی تجزیہ مکمل کرکے ڈرون سے لی گئی تصویریں حاصل کر لی گئی ہیں۔

    بھارتی ڈرون نے پاکستانی علاقوں کی تصاویر بنائی گئیں۔تصاویر میں ایل او سی پر بھارتی علاقہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔ جاسوسی طیارہ مقبوضہ کشمیرکےعلاقےچوڑیاں سےاڑایاگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے اب تک پینتیس بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

    گرائے گئے ڈرون کی تصاویرسے ظاہر ہوتا ہےکہ یہ پاکستانی حدود میں حساس تنصیبات کی تصاویرلینے اور جاسوسی کی دیگر سرگرمیوں کے لئے بھیجا گیا تھا۔

    #video of #indiandrone#video of #indiandrone Posted by ISPR Official on Monday, July 27, 2015