Tag: indian-expat

  • ابوظہبی: بھارتی شہری نے 1 کروڑ درہم کی لاٹری اپنے نام کرلی

    ابوظہبی: بھارتی شہری نے 1 کروڑ درہم کی لاٹری اپنے نام کرلی

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے 30 سالہ بھارتی نوجوان نے 1 کروڑ اماراتی درہم کی خطیر رقم لاٹری جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان بریٹی مارکوس نے 1 کروڑ اماراتی درہم کی رقم ڈیوٹی فری لاٹری میں جیتی ہے, جو 19 کروڑ 85 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

    بریٹی مارکوس نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتی ہے۔

    بھارتی نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے نے ڈیوٹی فری لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جب مجھے لاٹری انتظامیہ کی جانب سے انعامی رقم جیتنے کا فون موصول ہوا تو میں حیران رہ گیا اور میرے الفاظ ختم ہوگئے۔

    بھارتی نوجوان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل فون پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا رہا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ درہم کا جیک پوٹ کا اعلان ہفتے کی صبح ابوظہبی کے عالمی ہوائی اڈے پر کیا گیا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکوس نے لاٹری کا ٹکٹ ایئر پورٹ سے خریدا تھا، جس کا نمبر 208011 تھا، لاٹری جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان آج صبح کیا گیا تھا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی فری لاٹری جیتنے والے 10 خوش نصیب افراد میں 9 کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ ایک پاکستانی شہری ہے جو لاٹری جیتنے والے پہلے دس افراد میں شامل ہے۔

     

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری وارث علی سردار علی نے پانچواں انعام جیتا ہے جس کی انعامی رقم 70 ہزار اماراتی درہم ہے، جو پاکستانی روپے میں 25 لاکھ 47 ہزار بنتی ہے۔


    یو اے ای: بھارتی شہری نے 36 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی


    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے 45 سالہ بھارتی شہری نے 36 لاکھ اماراتی درہم (13 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیتے تھے۔

  • یو اے ای: بھارتی شہری نے 36 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

    یو اے ای: بھارتی شہری نے 36 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

    ابوظہبی : دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے 45 سالہ بھارتی شہری نے 36 لاکھ اماراتی درہم (13 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے پہلی مرتبہ خریدی گئی لاٹری سے ہی دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ 6 برس سے اماراتی ریاست دبئی میں ملازمت کرنے والے ’45 سالہ سورو دے‘ نے گذشتہ روز ملینیم ملینئر کمپنی کا جیکٹ پوٹ انعام جیتا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری گذشتہ 6 برسوں سے دبئی کی انشورنس کمپنی میں ڈپارٹمنٹ ہیڈ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے، جب انہیں لاٹری کے متعلق بتایا گیا تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔

    بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ ’میں دبئی ڈیوٹی فری لاٹری کمپنی کا بے حد شکر گزار ہوں، جس نے میرے اہل خانہ کو لمبے عرصے کے لیے خزانہ دے دیا‘۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں لاٹری جیتنے والا تاجر نعمان عارف پشاور کے رہائشی ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمانے کے لیے دبئی کے مشہور لکی ڈرا کا آن لائن ٹکٹ خریدا تھا تاہم ایک ہی دفاع میں قسمت کی دیوی نے ان پر نظر کرم کرلی جس کے باعث تاجر نے دس لاکھ امریکی ڈالر جیتے تھے۔