Tag: Indian Female Wrestler

  • بھارتی خاتون ریسلر اپنی موت کی افواہ کے بعد سامنے آگئی

    بھارتی خاتون ریسلر اپنی موت کی افواہ کے بعد سامنے آگئی

    ممبئی : بھارتی خاتون ریسلر نیشا دھایا نے تازہ بیان جاری کرکے اپنی موت کی خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ وہ زندہ سلامت ہیں۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک تازہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ زندہ سلامت ہیں اور ان کی موت سے متعلق جاری خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

    نیشا دھایا نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور سینئر نیشنل کھیلنے گونڈا آئی ہوئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nisha Dahiya (@nisha_dahiya_07)

    خیال رہے کہ نیشا نے حال ہی میں بلغراد میں ہونے والی انڈر 23 ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں 65 کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد بھی دی تھی۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپوٹ کیا تھا کہ قومی سطح کی ریسلر 21 سالہ نیشا دھایا پر ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

    خبر میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس حادثے میں خاتون ریسلر کا 18 سالہ بھائی بھی ہلاک ہوگیا جبکہ ان کی والدہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔

  • خاتون ریسلر نے شکست پر ایسا کام کردیا کہ دیکھنے والے خوف سے کانپ گئے

    خاتون ریسلر نے شکست پر ایسا کام کردیا کہ دیکھنے والے خوف سے کانپ گئے

    راجستھان : بھارت میں ہونے والی جونیئر ویمن ریسلنگ مقابلوں کے فائنل میچ میں ریسلر لڑکی نے صرف ایک پوائنٹ سے شکست پر ایسا کام کردیا کہ دیکھنے والے خوف زدہ ہوگئے۔

    بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بھرت پور میں ہونے والے جونیئر ویمن ریسلنگ مقابلے کے فائنل میں ہارنے کے بعد ریسلر لڑکی نے انتہائی قدم اٹھا لیا، بتایا جارہا ہے کہ ریسلر ریتیکا نے یہ قدم بھرت پور میں جونیئر ویمن ریسلنگ کے فائنل میچ میں شکست کی وجہ سے اٹھایا ہے۔

    ریسلر ریتیکا پچھلے پانچ سال سے پہلوان مہابیر پھوگاٹ کی اکیڈمی میں تیاری کر رہی تھی، ریتیکا نے12 سے 14مارچ تک بھرت پور میں ریاستی سطح کے تمام جونیئر، جونیئر خواتین اور مرد ریسلنگ مقابلوں میں حصہ لیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس دوران 14 مارچ کو ہونے والے فائنل میچ میں ریتیکا کو ایک پوائنٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    بتایا جارہا ہے کہ میچ میں شکست کے بعد ریتیکا انتہائی صدمے کے عالم میں تھی۔15مارچ کی رات گیارہ بجے کے قریب مہابیر پھوگاٹ کے گاؤں بلالی میں اپنے پھوپھا کے گھر میں اس نے پنکھے پر اسکارف ڈال کر پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔

     ریتیکا نے بھرت پور کے لوہا گڑھ اسٹیڈیم میں 12 اور 14 مارچ کے درمیان کھیلی جانے والی ریاستی سطح کی جونیئر ویمن ریسلنگ مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ پولیس نے ریتیکا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا اور لاش لواحقین کے حوالے کردی۔