Tag: Indian film

  • کنزہ ہاشمی بھارتی فلم میں کاسٹ، پوسٹر شیئر کردیا

    کنزہ ہاشمی بھارتی فلم میں کاسٹ، پوسٹر شیئر کردیا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بنائی جانے والی پنجابی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل نے اپنی نئی آنے والی بھارتی پنجابی فلم کا پوسٹر اپنے چاہنے والوں کے لئے شیئر کیا۔

    جس میں بتایا گیا کہ فلم کا نام ’حال کی اے‘ ہے، اس فلم کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے جبکہ اسے طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Jassie Gill (@jassie.gill)

    فلم کے پوسٹر میں بتایا گیا ہے کہ فلم ’حال کی اے‘ میں کنزہ ہاشمی کے علاوہ پاکستانی پنجابی کامیڈی اداکار ہنی البیلا بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہوں گے، جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نشا بانو، سمیر ماہی اور کرم جیت انمول شامل ہیں۔

    کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل کی یہ فلم نومبر 2024 میں ریلیز کی جائے گی تاہم ابھی تک فلم کی کہانی حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    صبور علی اور کنزہ ہاشمی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں کنزہ ہاشمی پاکستانی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں، لیکن اس حوالے سے ابھی تک اداکارہ کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • بھارتی فلم میں آر ایس ایس کے جنونیوں نے اپنی سوچ کی عکاسی کی، فردوس عاشق اعوان

    بھارتی فلم میں آر ایس ایس کے جنونیوں نے اپنی سوچ کی عکاسی کی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھارتی فلم پانی پت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں افغان ہیرو احمد شاہ ابدالی کے کردار کو حقائق کو مسخ کرکے بیان کیا گیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ بالی وڈ کی نئی فلم پانی پت کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ہندوستان میں افغان عوام اور مسلمانوں سے متعلق منفی سوچ کو ظاہر کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم آرایس ایس کے ہندو جنونیوں نے بابری مسجد کو منہدم کیا تھا، اس فلم میں جنونیوں نے اپنی سوچ کی عکاسی کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی فلم میں حقائق کو مسخ کرکے بیان کیا گیا ہے، مذکورہ فلم پانی پت میں مسلمان افغان ہیرو احمد شاہ ابدالی کے کردار کو یکسربدل دیا گیا۔

    بابری مسجد کی شہادت کے روز خصوصی طور پر اس فلم کو ریلیز کرنا بھارت کے دائیں بازو کی پارٹی راشٹریا سیوک سنگھ آر ایس ایس کے تنگ نظریے کا ثبوت ہے۔‘

    یاد رہے کہ بھارت کی نئی فلم پانی پت میں سن1761میں افغانیوں اور ہندوستان کے مرہٹوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کا ذکر ہے۔

    اس لڑائی میں مسلمان افغان ہیرو احمد شاہ ابدالی کی افواج نے مرہٹوں کو شکست دے کر فتح حاصل کی تھی، فلم میں احمد شاہ ابدالی کا مرکزی کردار معروف اداکار سنجے دت نے ادا کیا ہے، دیگر اداکاروں میں ارجن کپور، کریتی سینن اور دیگر شامل ہیں۔

    یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی فلم پانی پت کے ریلیز ہونے اور اس کی کہانی میں ابہام پر افغان حکومت کی جانب سے بھی اعتراض کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ادریس زمان نے افغانستان میں بھارتی سفارت کار ونے کمار کے ساتھ اس معاملے پر گفتگو کی ہے۔

  • حکومت کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ

    حکومت کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی عائد کر دی. پابندی کا یہ فیصلہ مختصر اور متعین مدت کے لیے ہے.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں‌ بھارتی فلموں کی نمائش پر عارضی اور مختصر نوعیت کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    اس فیصلے کے مطابق بھارتی فلموں پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق فقط عیدالفطراورعیدالضحیٰ کے مواقع پر ہوگا، حکومت کے مطابق پابندی عید سے دو دن پہلے اور دو ہفتے بعد تک برقرار رہی گی.

    اس دورانیہ کے علاوہ سال کے باقی حصوں میں‌ بھارتی فلموں کی نمائش کی آزادی ہوگی، فقط عید کے متعین دونوں میں‌ نمائش پر قدغن لگائی گئی ہے.

    حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ پابندی کا حالیہ فیصلہ پاکستانی فلم انڈسٹری کوفروغ دینے کے لئے کیا گیا، فلم انڈسٹری کی جانب سے فیصلہ کا خیرمقدم کیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ بالی وڈ میں عید کے مواقع پر بڑے بینر کی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں، کیوں‌ کہ ان دنوں میں‌ بزنس عام دنوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہوتا ہے. بھارتی فلمیں پاکستان میں بھی بیک وقت ریلیز ہوتی ہیں، جس پر پاکستانی فلم سازوں‌ کے شدید تحفظات تھے.

    پاکستان فلم سازوں‌ کا موقف ہے کہ ان تاریخوں‌ پر بھارتی فلموں کو زیادہ اسکرینز ملتی ہیں، یوں‌ پاکستانی فلمیں معیاری ہونے کے باوجود بزنس کرنے میں‌ ناکام رہتی ہیں. اسی باعث ایک طویل عرصے سے عید کے مواقع پر بھارتی فلموں پر پانبدی کا مطالبہ کیا جارہا تھا.

    دوسری جانب سنیما مالکان کی جانب سے ہمیشہ اس موقف پر تنقید کی گئی، سنیما مالکان کے مطابق سنیما انڈسٹری کے مستقبل کے لیے بھارتی فلموں کی ریلیز ناگزیر ہے.

    یاد رہے کہ 2016 میں بھارتی فلموں کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کی وجہ سے سنیما انڈسٹری کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔


    فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا بھارتی فلموں پر پابندی کا مطالبہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پریا پرکاش کی ویڈیووائرل، فالوورزکی تعداد ایک ملین تک جاپہنچی

    پریا پرکاش کی ویڈیووائرل، فالوورزکی تعداد ایک ملین تک جاپہنچی

    کراچی : سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وائرل ہونے والی ایک رومانوی ویڈیو کے مناظر نے لاکھوں دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا، اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد اب تک ایک ملین سے زائد ہوچکی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو میں خوبرو لڑکی ایک نوجوان کو دیکھ کر ایسے دلفریب اشارے کرتی نظر آرہی ہے کہ دیکھنے والا دم بخود ہوجائے۔

    via GIPHY

    یہ منظر ایک بھارتی فلم کا ہے، جس کے ایک کلپ کو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں نے بے حد پسند بھی کیا اور اورخوب کمنٹس بھی کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو لاکھوں صارفین تک جا پہنچی، یہ منظر ملیالم زبان کی فلم ’ اورو آدار لو‘ کے ایک سین پر مشتمل ہے جس کے ڈائریکٹرعمرلالو ہیں۔

    Finally, when your best friend buys a good phone @sree_17 💜

    A post shared by priya prakash varrier (@priya.p.varrier) on

    اس ویڈیو کی مقبولیت کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ اس ویڈیو کے بعد یہ لڑکی نوجوانوں کا نیا ”کرش“ بن چکی ہے اور سب دیپیکا پڈوکون اور دیشا پٹانی کو بھی بھول گئے ہیں۔

    اس پوسٹ کو دیکھنے اور پسند کرنے والے اکثر صارفین اس اداکارہ کا نام جاننے کی کوشش کرتے رہے جس پر ہم نے ان کی یہ مشکل بھی آسان کردی۔

    جی ہاں اس خوبرو بھارتی اداکارہ کا نام پریا پرکاش وریار ہے جس کی عمر ابھی 18 سال ہے اور یہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ ہے۔

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہریا پرکاش وریار کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد اب تک چودہ لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے جو کسی سیلیبرٹی کے نصیب میں ہی آتے ہیں۔

    یاد رہے کہ مذکورہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے اور یہ پریا کی یہ ڈیبیو فلم ہے، تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

  • پدماوتی کی ریلیز سے قبل ایک شخص موت کی بھینٹ‌ چڑ گیا

    پدماوتی کی ریلیز سے قبل ایک شخص موت کی بھینٹ‌ چڑ گیا

    نئی دہلی: بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوتی کے خلاف احتجاج کرنے والے ہندو انتہاء پسند اس قدر بے قابو ہوگئے انہوں نے ایک شخص کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجپوت برادری کی رانی ‘پدمنی‘ کی زندگی پر بننے والی فلم کی ریلیز روکنے کے لیے انتہاء پسند بے قابو ہیں، فلم کی ریلیز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی تاہم عدالت نے اُسے مقررہ وقت یعنی یکم دسمبر کو ہی ریلیز کرنے کا حکم دیا تاہم فلم ڈائریکٹر نے کشیدگی کے باعث پدماوتی کی ریلیز ملتوی کردی۔

    راجپوت برادری کی تنظیم شری راجپوت سبھا کے صدر نے فلم کی ریلیز روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز سے مذہبی جذبات اور ثقافت کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے لہذا اسے فوری طور پر روکا جائے۔

    سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومتی ادارے سینٹرل بورڈ فلم سرٹیفکیشن کو خود سمجھنا چاہیے کہ فلم کی ریلیز کے بعد گھمبیر صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: فلم پدماوتی ریلیز ہونے پر دپیکا اور بھنسالی کے سر کی قیمت مقرر

    راجپوت کرنی سینانے فلم کی ریلیز کے خلاف محاذ کھڑا کررکھا ہے، ہندوانتہا پسندوں نے گزشتہ دنوں پدماوتی کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور مرکزی اداکارہ دپیکا کے سر کی قیمت 5 کروڑ روپے مقرر کرتے ہوئے ناک کاٹنے کی دھمکی دی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور کے نہر گڑھ قلعے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی جسے پتھر سے باندھا ہوا تھا اور اُس پر پدماوتی کے خلاف دھمکی آمیز تحریر درج تھی۔

    پولیس کے کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ چیتن سینائی کے نام سے ہوئی، لاش کے قریب پتھر پر تحریر کیا گیا تھا کہ ’ہم صرف پتلے نہیں جلاتے بلکہ بندے کو لٹکا بھی دیتے ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: سنگین نتائج کی دھکیوں کی بعد بھارتی فلم پدماوتی کی ریلیزملتوی

    دوسری جانب مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ’چیتن کی موت کسی حملے کی صورت میں نہیں بلکہ اُس نے خودکشی کی، پتھر پر لکھی جانے والی تحریر سے بھائی کی موت کا کوئی تعلق نہیں ہے‘۔

    خیال رہے کہ پدماوتی فلم ہندوستان کے شدت پسند حلقے پہلے ہی اعتراض اٹھا رہے ہیں اور اسے متنازع ترین فلم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ فلم بھارتی ریاست چتر گڑھ کی رانی پدمنی کی زندگی پر بنائی گئی ہے، تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ پدمنی نے بادشاہ علاؤ الدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر خودکشی کی تھی۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم رواں سال دسمبر کی پہلی تاریخ کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس میں رنویر سنگھ بادشاہ علاؤالدین اور دییکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

  • فلم اے دلِ مشکل میں فواد خان کے علاوہ ایک اور پاکستانی اداکار شامل

    فلم اے دلِ مشکل میں فواد خان کے علاوہ ایک اور پاکستانی اداکار شامل

    ممبئی : بھارتی فلم اے دل مشکل کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے، فلم کی ریلیز میں کچھ ہی وقت رہ گیا ہے ، فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ پاکستانی اداکار فواد خان کے علاوہ ایک اور پاکستانی اداکار بھی شامل ہیں۔

    imran-post-1

    حال ہی میں فلم اے دل مشکل کا نیا گانا دا بریک اپ ریلیز کیا گیا جس میں پاکستانی معروف اداکارعمران عباس کی جھلک بھی نظرآرہی ہے وہ گانے میں ساتھی اداکارہ کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے اس سے قبل فلم اے دل مشکل کی کاسٹ میں کہیں عمران عباس کا نام نہیں لیا جا رہا تھا لیکن اب اس گانے کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ ساتھ عمران عباس کا بھی کردار موجود ہے۔

    imran-post-2

    تا ہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ عمران عباس کا فلم اے دل مشکل میں کیا کردار ہے اور کتنے سین ان پر پکچرائزکیے گئے ہیں۔

    یاد رہے لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارت میں موجود پاکستانی اداکاروں کو ملک بدر کرنے اور پاکستانی اداکاروں کی فلموں پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے دھمکی دیئے جانے کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان وطن واپس لوٹ آئے تھے اور بھارتی سینما گھروں میں پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

     

  • کترینہ کیف نے سالگرہ کی خوشی میں فیس بک اکاونٹ بنالیا

    کترینہ کیف نے سالگرہ کی خوشی میں فیس بک اکاونٹ بنالیا

    ممبئی:بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی۔

    بالی ووڈ کی باربی ڈول آج اپنی 33 ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس کے موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔

    سولہ جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہریت کے حامل ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین،جاپان،فرانس،سوئزرلینڈ،برلن،بیلجئیم اور امریکی ریاست ہوائی میں گزارا جس کے بعد وہ مستقل طور پر بھارتی شہر ممبئی منتقل ہوگئیں۔

    Katrina-Kaif

    چودہ برس کی عمرمیں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغازکرنے والی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم سال 2003 میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تاہم قسمت کی دیوی 2007 میں اُن پر مہربان ہونا شروع ہوئی۔

    katrina-kaif (3)

    جب ان کی فلموں نمستے لندن،اپنے،پارٹنر ،ویلکم،ریس،سنگھ از کنگ ،نیویارک،عجب پریم کی گجب کہانی، راج نیتی،زندگی نہ ملے گی دوبارہ ,میرے برادر کی دلہن‘ اور ’بینگ بینگ ‘کو باکس آفس پر بے حد کامیابی حاصل ہوئی جس پراُنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    katrina-kaif11

    آئٹم نمبر شیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی باربی ڈول کی سلمان خان کے ساتھ فلم ایک تھا ٹائیگر،شاہ رخ خان کے ساتھ یش راج بینر کی فلم جب تک ہے جان اور عامر خان کے ساتھ دھوم تھری 100 کروڑ سے زائد کابزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔

    katrina650_070114054422

    اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شئیر کی ہے جب کہ وہ خود بھی اس وڈیو میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں، باربی ڈول کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کا حصہ بننے کا ارادہ کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس کو ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلائیں گی۔

  • فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کے 20 سال مکمل، شاہ رخ اور کاجول کی ویڈیو جاری

    فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کے 20 سال مکمل، شاہ رخ اور کاجول کی ویڈیو جاری

    ممبئی: بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی شاہ رخ خان اور کاجل کی مقبول ترین فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر نیا ویڈیو جاری کیا ہے۔

    فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کی ریلیز کے بیس سال مکمل ہوگئے، 1995ء میں پیش کی جانے والے فلم آج بھی شائقین کی پسندیدہ ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے، دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا شمار بالی وڈ کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے اور یہ فلم کئی ایوارڈز اور اعزازات حاصل کرچکی ہے، فلم 18 سال سے ممبئی کے مراٹھی مندر تھیٹر میں چل رہی ہے۔

    ڈی ڈی ایل جے کے 20 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان اور کاجول کی خوبصورت ویڈیو جاری کی گئی، جس میں فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے ڈائیلاگ کو فلمایا گیا ہے.


    Shah Rukh Khan & Kajol Celebrate 20 Years Of DDLJ by murgikandy

    واضح رہے پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد روہت شیٹھی ایک مرتبہ پھر اس خوبصورت جوڑی کو فلم”دل والے “ میں اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

  • بھارتی فلم بینڈ باجا بارات ٹو بنانے کی تیاریاں جاری

    بھارتی فلم بینڈ باجا بارات ٹو بنانے کی تیاریاں جاری

    ممبئی : بھارتی فلموں کی پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اپنی مشہور فلم بینڈ باجا بارات کا دوسرا پارٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ اس فلم کے مرکزی کردار انوشکا شرما اور رن ویر سنگھ ہی اس فلم  میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے،جنہوں نے پہلی فلم میں بٹو شرما اور شروتی ککڑ کا کردا ادا کیا تھا۔

    فلم کی کہا نی ایک شادی کے انتظامات کرانے والی کمپنی کے گرد گھومتی ہے۔اس فلم کے ڈائریکٹر ادیتیہ چوپڑہ تھے۔

    مذکورہ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا تھا، یہ فلم رنویر سنگھ کی پہلی اور انوشکا شرما کی دوسری فلم تھی۔اس کے بعد یہ اداکار Ladies vs Ricky Bahlاور دل دھڑکنے دو میں ایک ساتھ نظر آئے۔

  • نئی بھارتی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    نئی بھارتی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ممبئی: بھارتی فلموں  کے سپر اسٹار سیف علی خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، مذکورہ فلم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دیگر کرداروں میں سبھاشی چکرورتی اور محمد زیشان ایوب شامل ہیں۔

    مذکورہ فلم کی کہانی 2008 میں ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے پر مبنی ہے، اس سے قبل فلم فینٹوم کا پوسٹر چند روز پہلے جاری کیا گیا تھا، اور آج اس کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ٹریلر کے اجرا کے موقع پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں کام کرنا بہت اچھا لگا اور میری خواہش ہے کہ میں اس طرح کی مزید فلموں میں بھی کام کروں۔

    مذکورہ فلم کے پروڈیوسرساجد ناڈیاڈ والا ہیں، ساجد ناڈیاڈ والا نے اس سے پہلے ایک سپرہٹ فلم بے بی بھی بنائی تھی جسے عوام میں بے حد پذیرائی ملی۔

    فلم فینٹوم آئندہ ماہ 28 اگست کو بھارت کے سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔