Tag: indian film Director

  • مہیش بھٹ نے مزید فلمیں بنانے سے کیوں انکار کیا؟

    مہیش بھٹ نے مزید فلمیں بنانے سے کیوں انکار کیا؟

    بھارتی کی سپر ہٹ فلموں کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ اب وہ مزید فلمیں نہیں بنائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتائی جس میں انہوں نے اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اب خود کو ہدایتکاری کے لیے موزوں یا مناسب نہیں سمجھتا اس کی وجہ یہ ہے کہ میری کہانیاں اور فلم بنانے کا میرا انداز پُرانا ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلمیں بنائی ہیں، میری فلموں کو کافی شہرت بھی ملی ہے لیکن یہ موجودہ دور میرے لیے نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک میری فلمیں آج کے لیے دور کے لیے نہیں ہیں، میں اب نئے فلمسازوں کو آگے آنے کا موقع دینا چاہتا ہوں۔

    مہیش بھٹ نے کہا کہ نئے فلم ڈائریکٹرز آج کی نسل کی پسند اور ناپسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں گے جو وقت کی ضرورت بھی ہے۔

    بھارتی فلمساز کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘سڑک ٹو’، میری ہدایتکاری میں بننے والی آخری فلم ہوگی، اس کے بعد مزید ہدایتکاری نہیں کروں گا۔

    مہیش بھٹ کی فلموں کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے ‘عاشقی’، ‘سڑک’، ‘ارتھا’، ‘راز’، ‘مرڈر’ جیسی فلمیں ڈائریکٹ کیں۔

    اس سے قبل مہیش بھٹ نے سنجے دت کی 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کارتوس‘ کے بعد سڑک ٹو‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔ تاہم، ‘کارتوس’ کے بعد بھی انہوں نے ہدایت کاری نہ کرنے کا عزم کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے سال 1970 میں دستاویزی فلم ’سنکٹ‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

  • بھارتی ہدایت کارکبیرخان کیخلاف کراچی ائیرپورٹ پرشیم شیم کے نعرے

    بھارتی ہدایت کارکبیرخان کیخلاف کراچی ائیرپورٹ پرشیم شیم کے نعرے

    کراچی : بھارتی فلم ڈائریکٹرکبیرخان کو مشتعل افراد نے کراچی ائیرپورٹ پرگھیرلیا،انتہا پسند ڈائریکٹرکا کراچی ائیرپورٹ پرجوتے دکھا کراستقبال کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متعصب بالی ووڈ فلم ڈائریکٹرکبیرخان کو کراچی ائیرپورٹ پر لینے کے دینے پڑگئے۔ بھارتی نامور ہدایت کارکبیرخان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت روانہ ہونے کیلئے ائیر پورٹ پہنچے تو مشتعل مظاہرین نے انہیں گھیرلیا اورشدید نعرے بازی کی۔

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرانہیں پاکستان مخالف فلم بنانے پر شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ کبیرخان کے خلاف لوگوں نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔

    مشعل افراد نے کلبھوشن یادیو اورمودی مردہ باد کے بھی نعر ے لگائے۔ وہ فوری طور پر سیکیورٹی کے حصار میں ایئرپورٹ لاؤنچ چلے گئے۔

    اس موقع پر مظاہرین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فلم ڈائریکٹر کو جوتے بھی دکھائے۔

    واضح ر ہے کہ ہدایت کار کبیر خان کی فلم “فینٹم” اور “کابل ایکسپریس” میں فلم بینوں کو پاکستان مخالف جذبات پرابھارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    فلم فینٹم میں پاکستان کی مخالفت میں ڈائیلاگ “گھرمیں گھس کرماریں گے” بھی تھا جس پر پاکستانی عوام کی جانب سے شدید نفرت کا اظہار کیا گیا۔ کبیرخان کی پاکستان مخالف فلمیں فینٹم اورایک تھا ٹائیگرپرپاکستان میں پابندی عائد ہے۔


    Protesters besiege Indian filmmaker Kabir Khan… by arynews