Tag: Indian Film Industry

  • میڈم نور جہاں کی بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ کیا تھی؟

    میڈم نور جہاں کی بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ کیا تھی؟

    جنگ 1965 میں اپنے گائے گئے خصوصی نغموں سے قوم اور فوج کے بے لوث جوش و ولولہ پیدا کرنے والی پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و گلو کارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی بھارتی انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ منظر عام پر آگئی۔

    ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی نازیہ اعجاز خان نے ایک شو میں شرکت کی جس کی میزبانی پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کر رہے تھے، جہان فیشن ڈیزائنر نے میڈم نور جہاں کے ابتدائی کیریئر سے متعلق انکشاف کیے۔

    دیپک پروانی نے انکشاف کیا کہ ’میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو صرف پاکستان اور اپنے ہم وطنوں کے لیے چھوڑا، وہ اکثر کہا کرتی تھیں کہ واپس وہاں جاؤں گی جہاں میں پیدا ہوئی تھی اور وہ واپس آگئیں۔

    پاکستانی فیشن ڈیزائینر نے بتایا کہ نور جہاں  لاہور آئیں اور انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر شاہنور اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی اور یہاں سے انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔

    یاد رہے کہ  اس سے قبل گلوکارہ  ملکہ ترنم بھارت میں ایک نوجوان اداکارہ اور گلوکارہ کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھیں، پاکستان آنے کے بعد میڈم نور جہاں پاکستانی کلاسیکل، غزل اور پلے بیک گلوکارہ اور اداکار تھیں۔

  • ڈائریکٹر کو خوش نہ کرنے پر فلم سے نکال دیا گیا، بھارتی اداکارہ

    ڈائریکٹر کو خوش نہ کرنے پر فلم سے نکال دیا گیا، بھارتی اداکارہ

    ممبئی: بھارتی اداکارہ سروین چاؤلہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں کام حاصل کرنے پر ہدایت کار کے ساتھ رات گزارنے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم میں نے اسے مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندو مذہب چھوڑنے والی بالی ووڈ اداکارہ سروین چاؤلہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد بڑی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی جس کے لیے میں نے ہامی بھر لی تھی‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہدایت کار کے قریبی دوست نے فلم میں کام دینے کے بدلے کچھ شرائط رکھیں جن میں رات ساتھ گزارنے اور فلم کی شوٹنگ تک ہدایت کار کے ساتھ سونے کی شرط رکھی گئی تھی‘‘۔

    اداکارہ نےمزید کہا کہ ’’میں نے ہدایت کار کی شرائط ماننے سے فوری طور پر انکار کرتے ہوئے شرائط مسترد کردیں تو مجھے فلم اور جہاں رہائش پذیر تھی اُس گھر سے آدھی رات کو بے دخل کردیا گیا‘‘۔

    پڑھیں:  بالی ووڈ اداکارہ ’’سروین چاولہ‘‘ ہندو مذہب چھوڑ دیا

     یاد رہے کہ فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے اداکاراؤں کے ساتھ اس قسم کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کرنے والی اداکار اور اداکاؤں کو بہت تلخ مصائب جھیلنے پڑتے ہیں جس کے بعد وہ کوئی مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

    ماضی میں بھی بالی ووڈ اداکارؤں کی جانب سے اس قسم کے تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے ،ہندو مت چھوڑ نے والی اداکارہ نے فلم نگری میں کام ملنے کے لیے کی جانے والی پیش کش سے پردہ اٹھادیا ہے۔

    واضح رہے کہ سروین چاؤلہ نے رواں سال جون میں ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت مذہب اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔