Tag: Indian Film offer

  • عمران عباس کو پہلی بار بھارتی فلم کی آفر کیسے ہوئی؟

    عمران عباس کو پہلی بار بھارتی فلم کی آفر کیسے ہوئی؟

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور ایوارڈ یافتہ ماڈل و اداکار عمران عباس نے شوبز میں آتے ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔

    عمران عباس ڈرامہ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر سیریلز دے چکے ہیں، اَن گنت پروجیکٹس میں کام کرنے والے عمران عباس نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    اداکار عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں خصوصی شرکت کی اور اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام اور جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے پہلا اشتہار کیا تو تمام بڑے برانڈز سے آفرز ملنا شروع ہوگئیں اور جب ڈرامے میں کام کیا تو بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ڈائریکٹروں کی جانب سے کام کی پیشکشیں ہونا شروع ہوگئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یوٹیوب وغیرہ تو تھے نہیں سی ڈیز اور وی سی آر کا زمانہ تھا بس دیکھتے ہی دیکھتے میں آگے بڑھتا گیا۔

     

  • پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کیوں نہیں کی؟ اداکار شمعون عباسی نے بتا دیا

    پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کیوں نہیں کی؟ اداکار شمعون عباسی نے بتا دیا

    کراچی : پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ انہیں دو مرتبہ بھارتی فملوں میں کام کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے منع کردیا۔

    یہ بات انہوں نے ایک آن لائن شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، شمعون عباسی نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔

    اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک بار ہدایت کار وشال بھردواج نے اور دوسری بار رام گوپال ورما نے اپنی فلموں کیلئے آفر کی تھی۔

    شمعون عباسی نے بتایا کہ انہوں نے وشال بھردواج کی فلم میں کام کرنے سے اس لیے منع کیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک پاکستانی فلم ’’وار‘‘ میں کام کررہے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی کاسٹ میں پریانکاچوپڑا بھی تھیں لیکن میرے اور پریانکا چوپڑا کے پاس فلم کیلئے وقت کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے میں نے اس فلم میں کام کرنے سے منع کیا۔

    شمعون عباسی نے بتایا کہ دوسری بار بالی ووڈ ہدایت کار رام گوپال ورما نے انہیں فلم کی پیشکش کی لیکن وہ چاہتے تھے کہ میں بھارت جاؤں اور وہاں فلم کی ٹیم کے ساتھ چھ سات ماہ گزاروں لیکن میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا لہٰذا میں نے انہیں بھی منع کردیا۔