Tag: Indian Films

  • ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

    ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

    موجودہ دور میں گوگل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، یہ ہمیں سب بتا دیتا ہے یہاں تک کہ کون ،کتنا ، کب مشہور ہوا ہے، سال 2017 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی فلموں اور کہانیوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

    رواں سال گوگل پر سرچ کی جانے والی بھارتی فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ ہے جو اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم  ’’رئیس‘‘ نے بھی گوگل کی ٹاپ ٹین لسٹ میں جگہ بنالی ہے۔

    باکس آفس پر تاریخ رقم کرنے والی بالی ووڈ کی فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ نے کئی فلموں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، مقبولیت کے لحاظ سے اس فلم نے عامر خان کی فلم دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    فلم ’’رئیس‘‘ نمائش سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے فلم سے پاکستانی اداکاروں کو نکالنے کیلئے کافی دباؤ ڈالا، تاہم یہ فلم مقررہ تاریخ پر ہی ریلیزہوئی۔

    کھیل کے شعبے میں کرکٹ کی مقبولیت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، اس حوالے سے بھارتی کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے والی انڈین پریمیئر لیگ نے گوگل سرچنگ میں دوسرا نمبر لے لیا۔

    تیسرے نمبر پر کرکٹ کے ہونے والے میچوں کا اسکور جاننے کیلئے ’’لائیو کرکٹ اسکور‘‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

     بالی ووڈ کے سپر اسٹارعامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے گوگل پر چوتھا نمبر حاصل کیا، بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں فلم ’’دنگل‘‘ نے سب سے زیادہ پیسے کما کر تاریخ رقم کی ہے، عامر خان کی یہ فلم ان کی ’’پی کے‘‘ سے بھی مقبول فلم ثابت ہوئی۔

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اوراداکار ارجن کپور کی رومانٹک فلم ‘’ہاف گرل فرینڈ‘‘ بھی گوگل پر سرچ کی گئی۔ بھارتی مصنف چیتن بھگت کے ناول پر مبنی فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے میں41کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، یہ فلم گوگل پر پانچویں نمبر پر رہی۔

    اس کے علاوہ دیگر فلموں میں ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ ’’منا مائیکل‘‘ ’’جگا جاسوس‘‘ اور ’’رئیس‘‘ نے بالترتیب نمبر حاصل کیے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

    بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

    لاہور : ہائی کورٹ میں اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر کی جانب سے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے کے حوالے سے دلائل طلب کرلیے گیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج شاہد کریم نے ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے حوالے ہوئے درخواست قابلِ سماعت ہونے کے بارے میں دلائل طلب کرلیے، اسٹیج اداکار کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’’بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور پاکستان میں بھارتی فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جارہاہے، جو کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے‘‘۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ’’کشمیر میں بھارتی مظالم بند ہونے تک ملک کے تمام سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی جائے‘‘۔ عدالت نے بھارتی فلموں کی نمائش کا نوٹیفیکشن درخواست کے لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل طلب کر لیے۔

    پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: 17ویں دن بھی کرفیو نافذ، شہادتوں کی تعداد 56ہوگئی

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر 18 روز سے مسلسل مظالم کا سلسلہ جاری ہے، کشمیری حریت پسند نوجوان برہان وانی کی دورانِ حراست شہادت کے بعد کشمیریوں کی جانب سے تحریک آزادی کے لیے کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گیے۔

    بھارتی افواج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اب تک 50 سے زائد کشمیری جاں بحق ہوچکے ہیں، کشمیریوں کی مسلسل ہلاکت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے جبکہ ان مظاہروں کو روکنے کے لیے بھارتی افواج کی جانب سے وادی میں 18 روز سے کرفیو نافذ کیا ہوا ہے، جس کے باعث اشیاء خوردونوش غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : حریت رہنما سید علی گیلانی گرفتار

    دوسری جانب گزشتہ روز حریت رہنماء کو حراست میں لیے جانے کے بعد کشمیر میں ہونے والے مظاہروں میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے، بھارتی افواج کی جانب سے کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سروس بھی معطل کی ہوئی ہے۔