Tag: indian firing

  • بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج

    بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سےہرپال سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کرکے ہرپال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ پرشدیداحتجاج کیا۔

    بھارت کی طرف سے حالیہ بلااشتعال فائرنگ سے ایک اورشہری محمدشریف شہیدجبکہ چارزخمی ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے جنڈروٹ ،نکیال اورکیریلا سیکٹرمیں بھی بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ایل اوسی اورورکنگ بائونڈری پربھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پرپاکستان کی جانب سے گہری تشویش ظاہرکی گئی ۔

    پاکستان نے بھارت پرزوردیا ہے کہ وہ دوہزارتین جنگ بندی کی یادداشت پرعمل درآمد کرتے ہوئے خلاف ورزیوں کاسلسلہ بند کردے۔

  • بھارتی فورسز کی چار واہ اور ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی شہری جاں بحق

    بھارتی فورسز کی چار واہ اور ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی شہری جاں بحق

    چارواہ :بھارتی فورسز کی چار واہ اور ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی بھی کی گئی۔

    ہندوانتہا پسند جماعت بے جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سرحدوں پر بھارتی فورسز کو دہشت گردی کے لیے کھلی چھوٹ مل گئی ہے، بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری معمول کا حصہ بن گئی ہے۔

    بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے چارواہ اور ہر پال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، فائرنگ سے ٹھٹھی خورد گاؤں کا رہائشی محمد شریف جاں بحق ہوگیا،  چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی فا ئرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

    جس کے بعد بھارتی فائرنگ کا سلسلہ رُک گیا،  بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے سرحدی علاقے کے قریب بھی فائرنگ کی، جس سے پانچ مویشی ہلاک ہوئے اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔

  • ایل او سی: بھارت کی یوم آزادی پر گولہ باری، خاتون شہید تین زخمی

    ایل او سی: بھارت کی یوم آزادی پر گولہ باری، خاتون شہید تین زخمی

    راولپنڈی: بھارت کی پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پربلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر واقع راولا کوٹ کے علاقے نیزہ پیر میں بھاری گولہ باری کی ہے۔

    بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی جارحیت پر پاکستانی توپ خانے نے بھرپور جوابی کاروائی کی تو بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح روہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز 23 اگست کو لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے حوالے سے مذاکرات کے لئے بھارت روانہ ہورہے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے جولائی اور اگست میں لگ بھگ 70 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔

    ماہ اگست کے  ابتدائی دنوں میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون فریدہ 3 روز تک زنگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد شہادت پاگئی تھیں۔

     

     

  • بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والے خاتون فریدہ ہسپتال میں دم توڑ گئی

    بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والے خاتون فریدہ ہسپتال میں دم توڑ گئی

    اسلام آباد : لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والے خاتون فریدہ ہسپتال میں توڑ گئی ہیں، اس طرح گذشتہ ایک ہفتے کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد چار ہوگئی ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی فریدہ انتقال کرگئی، کوٹلی کی رہائشی فریدہ 8 اگست کو بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ سے زخمی ہوئی تھی۔

    ضلع کوٹیلی کے گاؤں ندھری کی اٹھائیس سالہ فریدہ آٹھ اگست کو جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی تھی، جسے علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں منگل کی صبح دم توڑ گئی۔

    اس سے قبل چار اگست کو ورکنگ باؤنڈری کے پھکلیاں سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین شہری دم توڑ گئے تھے ، اس طرح ایک ہفتے کے دوران چار پاکستانی شہری بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

  • بھارتی فائرنگ سے 14سویلین اور4سپاہی شہید ہوئے،خواجہ آصف

    بھارتی فائرنگ سے 14سویلین اور4سپاہی شہید ہوئے،خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے 14سویلین اور 4سپاہی شہید ہوئے۔

    اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہو نے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ اصف نے تحریری طور پر بتایا کہ ستمبر سے اکتوبر 2014کے دوران بھارت کی جارحیت سے شہادتیں ہوئیں۔

    پاک فوج  لائن آف کنٹرول (ایل او سی )اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ اعلیٰ سطح کی نگرانی اور سیز فائر بر قرار رکھنے کی مکمل طور پرپابندی کر رہی ہیں۔

    ایوان کو وزیر مملکت برائے پیٹرولیم جام کمال نے بتایا کہ جولائی سے دسمبر کے دوران تیل کی قیمتوں میں چالیس فی صد کمی ہوئی حکومت نے چھیالیس فی صد کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے دو بارہ ہو گا۔

  • بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

    بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

    شکرگڑھ: بھارتی فوج کی جانب سے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا واقعہ سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے قریب شکر گڑھ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔اس خلاف ورزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کی ہے جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں ہیں۔

  • بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    سیالکورٹ: بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کے مقام پر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے بلا اشتعال فائرنگ کردی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی بندوقیں خاموش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شکرگڑھ میں چارواہ سیکٹر کے مقام پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تلسی پور،دھمالہ کے علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے بھرپور جواب دینے پر بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی۔

    بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک درجنوں مکانات کھنڈر بن چکے ہیں جبکہ قریبی آبادیاں نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہیں۔

  • شکرگڑھ:بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، رینجرز کی جوابی کارروائی

    شکرگڑھ:بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، رینجرز کی جوابی کارروائی

    شکرگڑھ : کورال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب شکرگڑھ میں کورال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بھارتی فائرنگ کے بعد بعد چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔