Tag: indian fishermen

  • پاکستانی حدود سے بھارتی شہریوں کی گرفتاری

    پاکستانی حدود سے بھارتی شہریوں کی گرفتاری

    کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 31 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان ایم ایس اے کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں غیر قانونی شکار کرنیوالی 5 بھارتی ماہی گیرکشتیوں کو قبضے میں لیا۔

    پی ایم ایس اے ترجمان نے بتایا کہ کشتی میں سوار 31 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا جو کہ پاکستانی سرحد میں غیر قانونی شکار کررہے تھے، کشتیوں کو قانون کے مطابق کارروائی کیلئےکراچی لایا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی ماہی گیروں کیخلاف میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، 28 گرفتار

    ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق بھارت کا یہ عمل ملکی وسائل کے انڈس ڈیلٹا خطے میں جان بوجھ کر مداخلت کا سبب بن رہا ہے، کشتیوں کو پاکستانی قانون اور سمندری قوانین سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پر مزید کارروائی کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    و اضح رہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی واحد بحری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، جسے ایکٹ کے تحت ذمہ داری دی گئی ہے کہ سمندر میں اسمگلروں کا تعاقب کرنے کے بعد ان کو کیفر کردار تک پہنچائے، محدودوسائل کے باوجود ایم ایس اے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

  • پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، متعدد بھارتی ماہی گیر رہا

    پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، متعدد بھارتی ماہی گیر رہا

    کراچی: پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 20 ماہی گیروں کو رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملیرجیل سے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے، ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے اور چار سال سے سزا کاٹ رہے تھے۔

    جیل سپریٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے، ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے زریعے بھارت بھیجا جائے گا، قیدیوں کےتمام سفری اخراجات ایدھی ویلفیئربرداشت کررہاہے۔

    جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود قیدیوں کے تمام قانونی کارروائی پوری ہوچکی، قیدیوں کو فوری جذبہ خیر سگالی کے تحت رہاکیاگیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، ایک ماہ میں‌ 360 بھارتی ماہی گیر رہا

    جیل حکام نے مزید بتایا کہ ابھی بھی ملیر جیل میں588بھارتی قیدی موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کا انسانی حقوق کی بنیاد پر ہر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارتی جیلوں میں پاکستانی ماہی گیروں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

  • میری ٹائم ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ماہی گیر گرفتارکرلیے

    میری ٹائم ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ماہی گیر گرفتارکرلیے

    کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی حدود میں غیر قانونی فشنگ کرتے ہوئے 12 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میری ٹائم ایجنسی نے آج پاکستان کی حدود میں کھلے سمندروں میں کارروائی کی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والی ایک بھارتی کشتی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

    ترجمان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیر غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں موجود تھے ، کارروائی میں میری ٹائم ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا ہے۔

    ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ میری ٹائم ایجنسی نے گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے ساتھ آئین پاکستان کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارتی ماہی گیر کشتی ایس ٹی مارس انجن میں خرابی کی وجہ سے کھلے سمندر میں نامساعد حالات اور مشکلات کا شکار تھی، کشتی پر عملے کے 12 افراد سوار تھے جنہیں اشیاء خوردونوش، طبی امداد اور کشتی کو مرمت کی اشد ضرورت تھی۔پاک بحریہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پی این ایس عالمگیر کی میڈیکل ٹیم نے بھارتی کشتی پر پہنچ کر مریضوں کو طبی امداد اور اشیاء خوردونوش فراہم کیں۔

    پی این ایس عالمگیر کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھارتی کشتی کے انجن کی فنی خرابی کو دور کیا اور کشتی کو سمندر میں دوبارہ چلنے کے قابل بنایا، بھارتی ماہی گیروں نے بروقت امداد کی فراہمی پر باک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور اظہار تشکر میں پاک بحریہ کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادئیے تھے۔

    پاکستانی بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کا ریکارڈ رہا ہے کہ وہ خطے میں اور کھلے سمندروں میں امن قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں اور جب تک کوئی بھارتی کشتی ممنوعہ حد کے اندر نہیں آجاتی اسے نہیں چھیڑا جاتا ہے۔

  • پاک بحریہ کی سمندر میں پھنسی بھارتی ماہی گیر کشتی کو امداد کی فراہمی

    پاک بحریہ کی سمندر میں پھنسی بھارتی ماہی گیر کشتی کو امداد کی فراہمی

    کراچی: پاک بحریہ نے سمندر میں پھنسی بھارتی ماہی گیروں کی کشتی کو امداد کی فراہمی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر نے کھلے سمندر میں 8 دنوں سے بے یارو مددگار اور مشکلات کا شکار بھارتی ماہی گیروں کی کشتی کو امداد فراہم کی، بھارتی ماہی گیروں کا اظہار تشکر کھلے سمندر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادئیے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی ماہی گیر کشتی ایس ٹی مارس انجن میں خرابی کی وجہ سے کھلے سمندر میں نامساعد حالات اور مشکلات کا شکار تھی، کشتی پر عملے کے 12 افراد سوار تھے جنہیں اشیاء خوردونوش، طبی امداد اور کشتی کو مرمت کی اشد ضرورت تھی۔

    پاک بحریہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پی این ایس عالمگیر کی میڈیکل ٹیم نے بھارتی کشتی پر پہنچ کر مریضوں کو طبی امداد اور اشیاء خوردونوش فراہم کیں۔

    پی این ایس عالمگیر کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھارتی کشتی کے انجن کی فنی خرابی کو دور کیا اور کشتی کو سمندر میں دوبارہ چلنے کے قابل بنایا، بھارتی ماہی گیروں نے بروقت امداد کی فراہمی پر باک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور اظہار تشکر میں پاک بحریہ کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادئیے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ بحری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کھلے سمندر میں انسانی مدد کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے، یہ آپریشن اس بات کا بھی غماز ہے کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جذبہ خیرسگالی کے تحت سرحد پارکرنے والے 78بھارتی ماہی گیروں رہا

    جذبہ خیرسگالی کے تحت سرحد پارکرنے والے 78بھارتی ماہی گیروں رہا

    لاہور : پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت سرحد پارکرنے والے 78بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا، ماہی گیر کراچی کینٹ اسٹیشن سے علامہ اقبال ایکسپریس کے زریعے لاہور واہگہ بارڈر روانہ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی جیل سے  78بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا، جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے بذریعہ ٹرین لاہور روانہ کردیا گیا ہے۔

    تمام بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے، ان ماہی گیروں کو مختلف اوقات میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کیا تھا۔

    ایدھی ٹرسٹ کے ٹرسٹی سعد ایدھی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے بھارتی ماہی گیروں کی مکمل ویری فکیشن کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ فی بھارتی ماہی گیر کو 5ہزار روپے نقد اور تحائف دیئے گئے۔

    رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں نے اپنے پیاروں سے ملنے کا اور اپنے وطن روانہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا، ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ جیل حکام کا رویہ انکے ساتھ تسلی بخش تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 29  بھارتی ماہی گیرگرفتار

    سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 29 بھارتی ماہی گیرگرفتار

    کراچی : پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں آپریشن کرتے ہوئے 5بھارتی کشتیاں قبضے میں لے کر29بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 29 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا  اور بھارتی ماہی گیروں کے زیر استعمال 5کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو تفتیش کے بعد ڈاکس تھانے کے حوالے کردیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : سمندری حدود کی خلاف ورزی پر60 بھارتی ماہی گیرگرفتار


    خیال رہے روان سال جنوری میں بھی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے 60 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا اور 10کشتیاں بھی ضبط کرلی تھیں۔

    مزید پڑھیں : سمندری حدود کی خلاف ورزی پر60 بھارتی ماہی گیرگرفتار

    یاد رہے ماضی میں‌ بھارت ماہی گیروں کے زریعے اپنے منظم مقاصد کے حصول کی کوشش کرتا رہا ہے تاہم اس کی یہ کوشش پاکستان نے ناکام بنائی ہے۔

    واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اور اسکے نتیجے میں گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں۔

    سمندری حدود کی واضح تقسیم نہ ہونے اورماہی گیروں کی کشتیوں میں سمندری حدود کا تعین کرنے والے جدید آلات نہ ہونے کے باعث اکثر دونوں ممالک کے ماہی گیرغلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں اور اکثر ماہی گیر اپنی سزا کی مدت ختم کرنے کے باوجود کمزور سفارتی تعلقات کے باعث جیل میں رہ جاتے ہیں۔