Tag: indian fishermen release

  • لاہور:رہائی پانے والے163بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

    لاہور:رہائی پانے والے163بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

    لاہور : جیل سے رہائی پانے والے ایک سو تریسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو رہائی کے بعد واہگہ بارڈر لاہور پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پاکستان کی جانب سے بھارت کو ایک اور محبت اور جذبہ خیر سگالی کا پیغام دیا گیا، پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک سوتریسٹھ بھارتی ماہی گیر کراچی کے لانڈھی جیل سے رہا کردیا تھا۔

    دوسری جانب بھارتی جیلوں میں اب بھی متعدد پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ رہا ہونیوالے بھارتی قیدیوں نےدونوں ممالک سےاپیل کی کہ تمام قیدیوں کو انسانی بنیاد پر رہا کیا جائے۔

      رہائی پانیوالے بھارتی ماہی گیروں میں تیرہ مسلمان بھی شامل ہیں، ذرائع کےمطابق ماہی گیروں کو بذریعہ ٹرین لاہور روانہ کیا جائیگا، جہاں انہیں واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کےحوالےکردیاجائیگا۔

  • پاکستان کاجذبہ خیرسگالی،172بھارتی ماہی گیررہا

    پاکستان کاجذبہ خیرسگالی،172بھارتی ماہی گیررہا

    کراچی: پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت کے ایک سوبہترماہی گیررہاکردیئے،عبدالستار ایدھی نےبھارت سے بھی ماہی گیررہاکرنےکامطالبہ کردیا۔

    پاک بھارت میچ میں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سوبہتربھارتی ماہی گیروں کورہاکردیا۔

    لانڈھی جیل سے رہاکئے جانے والے ماہی گیروں کوٹرین کے ذریعے کراچی سے لاہوربھیجاگیا ہے جہاں اُنہیں واہگلہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کیا جائیگا۔

    بھارتی ماہی گیروں کی سیکیورٹی کے پیش نظراُن کے لئے دومخصوص بوگیاں بک کی گئی ہیں۔

     معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو لاہور پہنچانے کے تمام اخراجات ایدھی فاونڈیشن نے برداشت کئےجبکہ ماہی گیروں کوایدھی فاونڈیشن نے تحائف اورنقدرقم بھی دی ۔

    عبدالستارایدھی نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہےکہ وہ بھی بھارتی جیلوں میں قیدپاکستانی ماہی گیروں کورہاکرے۔

  • کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر نے 36بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

    کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر نے 36بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

    کراچی : ڈسٹرکٹ جیل ملیر نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت کے چھتیس ماہی گیر رہا کر دیئے ہیں۔

    رہا ہونے والے ماہی گیروں میں عبدالستارایدھی کی جانب سے گرم کپڑے اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں جبکہ دس دس ہزارروپے فی ماہی گیر نقد رقم بھی ماہی گیروں کو دی گئی، پنجاب رینجرزکی جانب سے بھی کل خیرسگالی کے جذبے کے تحت غلطی سے سرحد پارکرنے والے چالیس بھارتی شہریوں کو بھارت کے حوالے کردیا جائے گا۔

    ترجمان پنجاب رینجرزکے مطابق کل رہا کئے جانے والوں میں پینتیس ماہی گیرجبکہ چھتیس شہری شامل ہیں ۔