Tag: Indian FM

  • سارک سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    سارک سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    اسلام آباد: سارک سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سارک میں ایک ہی رکن ملک ہے جو تنظیم کو آگے نہیں بڑھنے دے رہا، بھارتی ہٹ دھرمی سارک تنظیم کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے 2016 میں پاکستان میں سارک کا اجلاس رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی، بھارت واحد ملک ہے جو علاقائی تعاون کی راہ میں رکاوٹ ہے، اور وہ سارک اور علاقائی رابطوں کو مفلوج کر رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 16 ویں سارک سربراہی کانفرنس کی راہ میں بھارت رکاوٹ ہے، 2016 کے بعد سے سارک سربراہ کانفرنس منعقد نہیں ہو سکی، بھارت سارک اجلاس میں رکاوٹوں کو ختم کرے، جب وزیر خارجہ تعینات ہوں گے تو مستقبل کے منصوبے پر بہتر انداز میں بات کر سکیں گے۔

    انھوں نے کہا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، وادی میں سیاحت کا پروان چڑھنا کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے منسلک ہے، پاک بھارت تنازع یا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کسی دوست ملک کی ثالثی کا خیر مقدم کریں گے، اگر بھارت انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا تدارک کر کے مسئلہ کشمیر حل کرے تو بات شروع کی جا سکتی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ماہ صیام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ کے لوگوں کو امدادی سامان نہ پہنچنا بھی ایک مسئلہ ہے، ہم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کریں۔

  • پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

    پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا، وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے سیاسی نظریے ہندو توا نے نفرت اور تفرقہ بازی کے ماحول کو جنم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے گجرات قتل عام کی حقیقتوں سے چھپنے کی کوشش کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گجرات قتل عام بڑے پیمانے پر قتل، عصمت دری اور لوٹ مار کی شرمناک کہانی ہے، حقیقت یہ ہے کہ گجرات قتل عام کے ماسٹر مائنڈ انصاف سے بچ گئے، وہ ماسٹر مائنڈ اب بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندو توا کے جرائم کو کوئی بھی لفظ چھپا نہیں سکتا، حکمران جماعت کے سیاسی نظریے ہندو توا نے نفرت اور تفرقہ بازی کے ماحول کو جنم دیا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور مجرموں کی بریت انصاف کے قتل عام کو ظاہر کرتی ہے، حملے میں بھارتی سرزمین پر 40 پاکستانی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی اقلیتوں کو دھمکانے اور شیطانیت کو بھارت بھر کی ریاستوں میں سرکاری سرپرستی حاصل ہے، ہندو توا کو عبادت گاہوں کی توڑ پھوڑ اور مذہبی اجتماعات پر حملہ کرنے کے لیے اتار دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر کا مرتکب ہے، بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کا کفیل اور مالی معاون ہے، بھارتی دہشت گردی پر جاری ڈوزیئر میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، ڈوزیئر میں موجود ثبوت دہشت گردانہ حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں،

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور حملے کو بھارتی ریاست نے اکسایا، منصوبہ بندی کی اور اس کی مالی معاونت کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا بھی عکاس ہے، بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے اور اس کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کو شدت سے استعمال کر رہا ہے۔

  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

    پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کے وڈودرا میں دیا گیا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، اسے مسترد کیا جاتا ہے۔

    ترجمان نے کہا بھارت نے ’’بین الاقوامی دہشت گردی‘‘ میں پاکستان کے نام نہاد ملوث ہونے پر اصرار کیا، یہ ریمارکس عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے ہے، اور حقائق کو گھڑنے کے ہندوستانی لیڈروں کے جنون کا ایک اور مظہر ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، 9 لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں پر تشدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ دنیا بھارت کی زعفرانی دہشت گردی سے واقف ہے۔