Tag: indian force

  • بھارتی فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، صحافیوں کیخلاف مقدمات درج

    بھارتی فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، صحافیوں کیخلاف مقدمات درج

    سری نگر : شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ خاتون صحافی سمیت تین کشمیری صحافیوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    مقبوضہ وادی میں سچ بولنا بھی جرم بن گیا، بھارتی مظالم کا شکارخاندانوں کی حالت زارسامنے لانے والی کشمیری خاتون صحافی سمیت تین کشمیری صحافیوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ ان پر مودی سرکارنے عوام کواکسانے اورحکومت مخالف سرگرمیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔

    طویل عرصے سے بھارت کے لاک ڈاؤن میں زندگی گزارنے پر مجبور کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کورونا کی وبا کے دوران بھی جاری ہیں، بھارتی فوج نے نام نہادسرچ آپریشن کے دوران چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔

    بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا جواز پیش کرنے کے لیے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاروں نوجوان مسلح جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے خاتون صحافی مسرت زہرا کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ فیس بک پر نوجوانوں کو ریاست مخالف جرائم کے لیے اکسا رہی ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر: 17ویں دن بھی کرفیو نافذ، شہادتوں کی تعداد 56ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر: 17ویں دن بھی کرفیو نافذ، شہادتوں کی تعداد 56ہوگئی

    سری نگر : بھارت کی جانب سے کشمیر میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل سترہویں دن بھی کرفیو نافذ ہے، بھارتی فورسزکے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد چھپن ہوگئی ہے جبکہ پانچ ہزار افراد زخمی ہیں، حریت کانفرنس نے آج مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل سترہویں دن بھی نظام زندگی معطل ہے، کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور بند ہیں جبکہ اخبارات پر بھی پابندی ہے۔

    بھارتی فورسز کے مظالم پر احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی گئی، جس سے متعدد نوجوان بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    حریت کانفرنس نے آج ہڑتال اور مظاہروں کی اپیل کی ہے جبکہ متعدد رہنما گھروں میں نظربند ہیں۔

    KASHMIR POST 1

    دوسری جانب بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کا دورہ کشمیر مکمل طورپر ناکام رہا، جسے چھپانے کے لئے ایک بار پھر پاکستان پرالزام لگا دیا گیا، کشمیری نوجوان تمام تر ظلم و جبرکے باوجود بھارت سے آزادی کے لئے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے تھے، جس پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی، بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد زخمیوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 56 تک جاپہنچی ہے۔

  • بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شدید زخمی

    بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شدید زخمی

    سیالکوٹ : بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور بٹل سیکٹر کے گاؤں عالم کا رہائشی غلام نبی بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مسلسل تیسرے روز بھی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں ، بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی، جس سے ایک پاکستانی شہری زخمی ہوگیا۔

    عسکری ذرائع کے مطابق بٹل سیکٹر پر بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں عالم گاؤں کا رہائشی غلام نبی شدید زخمی ہوگیا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی سےدشمن کا توپخانہ خاموش ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شمس شہید ہوگیا۔

    واضح رہے کہ نوستمبر کو پاکستان رینجرز کے وفد نے بھارت کا دورہ کیا تھا، جس میں بھارتی وزیرِ داخلہ نے یقین دلایا تھا کہ ایل او سی اورورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری نہ کرنے کا یقین دلایا تھا تاہم اگلے ہی روز بھارتی فورسزکی جانب سےایل اوسی کی خلاف ورزی کی گئی۔

  • بھارتی فورسز کی ایل اوسی کلرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

    بھارتی فورسز کی ایل اوسی کلرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

    لاہور: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے،  او سی کلر سیکٹر میں بھارت نے ایک بار پھر اپنی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سرحدی فورسز نے ایل اوسی کلرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، گزشتہ بارہ روز سے ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی جارحیت تسلسل کےساتھ جاری ہے، چند دنوں کے دوران چارواہ، ہرپال اورنکیال سیکٹر پر بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے دو پاکستانی شہری شہید اور ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔

    اگست میں نوے باربھارت نے جارحیت کی جس میں تیس جبکہ جولائی میں سینتیس خلاف ورزیوں میں پانچ شہری شہید ہوئے۔

    دفترخارجہ نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکےان سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنانے پر احتجاج کیا۔

    دوسری جانب پاکستان نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا معاملہ باضابطہ طور پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھادیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نےسلامتی کونسل کےصدرکے نام اپنےخط میں کہا ہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سےخطے میں تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، عوام پاکستان کا جشنِ آزادی منانے سے محروم

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، عوام پاکستان کا جشنِ آزادی منانے سے محروم

    سری نگر:آج پاکستان کا یومِ آزادی ہے اورخود کو جمہوریت کا چیمپئین کہنے والی بھارت سرکار نے پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر کشمیری عوام کو انن کے حق ِ خود ارادیت سے محروم کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے آج 14 اگست کو وادی میں کرفیو نافذ کرکے سید علی گیلانی سمیت اہم حریت رہنمائوں کو نظر بند کردیا ہے۔

    kashmir

    kashmir

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی جانب سے پاکستان کا جشن آزادی منانے کی تیاریاں زوروں پر تھیں کہ بھارتی فوج نے سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا۔

    بھارتی فوج نے محمد یاسین ملک اور حکیم عبدالرشید کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کر دیا جبکہ بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی،شبیر احمد شاہ،محمد اشرف،سلیم گیلانی کو گھروں میں نظر بند دیا۔

    kashmir

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے کشمیر میں پاکستان کے ساتھ الحاق کی تحریک میں تیزی آگئی ہے اور وہاں متعدد بار پاکستان کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

    kashmir

    اقوام متحدہ کی قرارداد میں کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق رائے دہی کا حق حاصل ہے کہ وہ کس ملک کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں لیکن بھارت کشمیریوں کے اس دیرینہ مطالبے سے گزشتہ کئی سال سے چشم پوشی کرتا آرہا ہے۔