Tag: indian force firing

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی گئی تاہم اس فائرنگ کے واقعے میں پاک فوج یا رینجرز کا کوئی اہلکار شہید یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

    سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد نتیجہ جگ ہنسائی نکلا اور پھر بھارتی فوج نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کردیا۔ شکرگڑھ سیکٹر میں فائرنگ سے رینجرز جوان کی ہلاکت کا دعویٰ داغ دیا۔ آئی ایس پی آر نے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارتی فوج کا فائرنگ سے جانی نقصان کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی افواج کی شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

     سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کا رینجرز نے بھرپور جواب دے کر دشمن کی توپوں کو خاموش کردیا، تاہم بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

     

  • مقبوضہ کشمیر:  کرفیوکا11واں روز، شہداء کی تعداد47ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا11واں روز، شہداء کی تعداد47ہوگئی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبر و تسلط جاری ہے، کرفیو کے گیارہویں روز بھی اخبار، فون اورانٹرنیٹ سروس بند ہیں جبکہ شہادتوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید کشمیری شہید کردیئے، ضلع بانڈی پورہ میں احتجاج کرنے والوں پر بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچنے سے روکنے کے لئے قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ،موبائل سروس اوراخبارات پرپابندی لگا دی۔

    مسلسل گیارہ دن سے کرفیو کی پابندیوں کا شکار کشمیریوں کے حوصلے پست نہ ہوئے، کاروبار زندگی معطل اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باوجود کشمیری نعرہ آزادی لگا رہے ہیں۔

    حریت رہنماؤں نے عوام سے بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال کی اپیل کردی ہے، مقبوضہ وادی میں سات لاکھ فوج تعینات کرنے کے باوجود بھارت نہتے کشمیریوں سے خوف زدہ ہے اور مزید دو ہزار فوجی طلب کرلئے گئے ہیں۔

    مقبوضہ وادی کے باسیوں کا کہنا ہے کہ آزادی حاصل کرنیکا ان کا جنون بھارت کو جلد یا بدیر پسپائی پر مجبور کر دے گا۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے تھے جس پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی جس کے باعث 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد زخمیوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 47 تک جاپہنچی ہیں۔

  • بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ : بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی بارڈرفورس نے نکیال سیکٹر پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کا نشانہ شہری علاقہ بنا، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں ۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ڈی جی رینجرز پنجاب کی سربراہی میں ایک وفد نے بھارت کا دورہ کرکے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا تھا۔ دونوں ممالک میں اتفاق ہوا تھا کہ سرحدوں پر فائر بندی کی جائے گی اور بھارتی فورسز پہلی گولی نہیں چلائیں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے فائر بندی کے معاہدے خلاف ورزی کی ہے۔

  • سرحدی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا

    سرحدی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا

    اسلام آباد: سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا،نکیال سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین شہری شہید اورپندرہ زخمی ہوئے تھے۔

    ایل او سی پر فائرنگ برداشت نہیں، بھارت اپنی فوج کو روکے دفترخارجہ کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے احتجاج کیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے نکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پندرہ اور سولہ اگست کو فائرنگ سے تین بے گناہ شہری شہید اور پندرہ زخمی ہوئے ۔

     ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت بلااشتعال فائرنگ کی تحقیقات کرائے اور اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے روکے ۔

     بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید خاتون کی نماز جنازہ نکیال سیکٹر میں ادا کر دی گئی، جس میں پاک فوج کے افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • بھارت کی بلاجواز فائرنگ اورگولہ باری، لوگ نقل مکانی پرمجبور

    بھارت کی بلاجواز فائرنگ اورگولہ باری، لوگ نقل مکانی پرمجبور

    لاہور: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری سے ورکنگ باونڈری کے قریبی دیہاتوں کے رہائشیوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

    ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے باعث بارہ سالہ بچے سمیت تین افراد شہید ہوگئے تھے، بھارت کی بلاجواز فائرنگ اور گولا باری کے باعث ورکنگ باونڈری کے نزدیکی گاؤں کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    ورکنگ  باونڈری کے قریب کوئی گھر ایسا نہیں جو بھارت کی جارحیت کا نشانہ نہ بنا ہو، ورکنگ باؤنڈری کے قریبی رہائشی نے بتایا کہ گاؤں کے زیادہ تر لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں ۔

    بھارتی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ سے تنگ آئے ایک نوجوان نے بتایا کہ بھارتی سرحدکی لائٹ دھیمی ہونے کا مطلب ہے کہ وہ فائرنگ شروع کرنے والے ہیں۔

    ایک طرف تعلقات بہتر کرنے کی باتیں ہیں تو دوسری جانب بھارتی فوج کےجنگی جنون اور جارحیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، مکمل ہڑتال، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر، مکمل ہڑتال، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر: کشمیری رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی حمایت کا نتیجہ قابض بھارتی فوج کا تشدد اور جیل ٹھہرا، مقبوضہ وادی میں نکالی گئی ریلی میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے اور پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگانے کے جرم میں کشمیری رہنما مسرت عالم کو گرفتارکرلیا گیا۔

    جس کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر بھی لاٹھیاں برسائی گئیں اور چودہ کشمیری زخمی ہوگئے۔

    بھارتی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف آج مبقوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث سڑکیں ویران ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کےکٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے مظاہروں اور ریلیوں کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اپنا کام کرے گا۔

  • الطاف حسین کی بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

    الطاف حسین کی بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور شکر گڑھ سیکٹر کے قریب بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں، سیکورٹی فورسز کے جوانوں سمیت متعدد پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب پوری قوم اور تمام جماعتیں ملک سے طالبان دہشتگردوں سمیت دیگر انتہاء پسندوں کا خاتمہ چاہتی ہیں، ایسے میں پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت قوم کی توجہ اندرونی دہشتگردی سے ہٹانے کی کوشش ہے ۔

    الطاف حسین نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ متحد ہے، بھارت ہماری خاموشی و امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔