Tag: indian forces firing

  • بھارتی فورسز کی چارواہ سیکٹر کے قریب بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی فورسز کی چارواہ سیکٹر کے قریب بلا اشتعال فائرنگ

    چارواہ: بھارتی فورسز کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کیجانب سے رات گئے ایک بار پھر چارواہ سیکٹرکے قریب بلااشتعال فائرنگ کی گئی اور مارٹر گولے داغے گئے۔

    چارواہ سیکٹر کے قریب بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے چھ گاؤں متاثرہوئے، چناب رینجرز کی بھرپورکارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر نے بھارتی جارحیت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔  ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کا سلسلہ ایسے وقت شروع جب پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم روس میں نو جولائی سے شروع ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

  • شکر گڑھ پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی

    شکر گڑھ پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی

    شکر گڑھ  : بھارتی سکیورٹی فورسز نے شکر گڑھ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کر دی، جس پر چناب رینجرز نے بھرپور جواب دے کر دشمن کو خاموش کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے اپنی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر شکر گڑھ سیکٹر کو فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔ جس سے ٹمبر چک اور کرول کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔

    بھارتی فوج کی کارروائی پر چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔ تاہم بھارتی گولہ باری سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے أئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جس پر پاک فوج بروقت کارروائی کر کے اس کا منہ توڑ جواب دیتی ہے۔

  • بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 60سالہ شہری شہید

    بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 60سالہ شہری شہید

    راولا کوٹ : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ساٹھ سالہ شہری شہید ہوگیا، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ساٹھ سالہ شہری محمد اسلم شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی شہری پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ گھاس کاٹ رہا تھا، محمد اسلم کو تین گولیاں لگیں۔

    پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دے کر بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے دو روز قبل خبردار کیا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر خطرناک گیم کھیل رہا ہے، جس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

    بھارتی وزیرِ اعظم نریندرمودی نے کرکٹ ڈپلومیسی کا سہارا لیتے ہوئے وزیرِاعظم نوازشریف کو فون کر کے مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا، لیکن بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2خواتین زخمی ،متعدد گھرتباہ

    بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2خواتین زخمی ،متعدد گھرتباہ

    چارواہ :سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دوخواتین زخمی اور متعدد گھر تباہ ہوگئے، چناپ رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر چارواہ سیکٹر اور ہرپال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی، جس کے باعث اکھنور میں دو خواتین  نسرین اور سلمیٰ شدید زخمی  جبکہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے،

    امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والی دو خواتین کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، چناب رینجرز کے منہ توڑ جواب پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    رواں ماہ میں بھارت کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری کی پانچویں خلاف ورزی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما کے حالیہ بھارت کے دورے کے دوران بھی بھارت نے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کو مسلسل نشانہ بنانے کے بعد قریبی علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

    پاکستان ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتا آیا ہے اور متعد بار بھارت سے احتجاج بھی کرچکا ہے۔

  • بھا رت دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہا ہے

    بھا رت دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہا ہے

    اسلام آباد: بھارتی اشتعال انگیزی اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ان اطلاعات کو مزید تقویت مل رہی ہے کہ بھارت دہشت گردوں کیخلاف ہونیوالے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، معصوم پاکستانیوں پر بے دریغ فائرنگ بھا رت کا معمول بن چکا ہے ، دو روز قبل شکر گڑھ کے سرحدی علا قے میں رینجرز کے اہلکاروں پر بھا رتی افواج کی سفاکانہ فائرنگ اور دو رینجرز اہلکاروں کی شہادت بھارت کی اشتعال انگیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    بھارت کا اشتعال انگیز رویہ ان اطلاعات کو تقویت فراہم کرتا ہے کہ بھا رت بھی پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف ہو نیوالے بھر پور آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

    ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی عرصہ دراز سے جاری ہے، جس کی وجہ سے بھارت سے سیکٹر سطح پر مذاکرات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیرِدفاع خواجہ آصف نے بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی حدود کیخلاف ورزی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت کا بھرپور جواب دے سکتےہیں۔

  • بھارتی فائرنگ ،2جوانوں کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی طلبی

    بھارتی فائرنگ ،2جوانوں کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی طلبی

    اسلام آباد: گزشتہ روز بھارتی فوج نے دھوکے سے رینجرز کے دو اہلکار شہید کر دیئے تھے، جس کے بعد اسلام آباد میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے سخت احتجاج کیا گیا۔

    شکر گڑھ سیکٹر پر شہید دونوں جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، پاکستان نے ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا اور رینجرز کے دو اہلکاروں کی شہادت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت تحقیقات کراکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے اور جنگ بندی معاہدے کو یقینی بنائے، شکر گڑھ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کے سیکٹر کمانڈر نے فلیگ میٹنگ کی درخواست کی تھی۔

    رینجرز اہلکار لانس نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک محمد صفدر ورکنگ باؤنڈری پر موجود تھے کہ بھارتی فورسز نے اچانک بلااشتعال فائرنگ شروع کردی، جو کئی گھنٹے تک جاری رہی فائرنگ سے زخمی ہونے والے رینجرز اہلکار وں کو شکر گڑھ سیکٹر سے اٹھانے تک نہیں دیا گیا اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دونوں رینجرز اہلکار جام شہادت نوش کرگئے، ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

  • بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

    بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

    شکرگڑھ: بھارتی فوج کی جانب سے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا واقعہ سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے قریب شکر گڑھ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔اس خلاف ورزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کی ہے جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں ہیں۔

  • بھارتی فوج کی پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ،1شخص زخمی

    بھارتی فوج کی پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ،1شخص زخمی

    مظفرآباد : بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک جوان شہید اور ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانڈو سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹرگولے برسائے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فائرنگ سے ایک جوان شہید اور ایک شہری زخمی ہوگیا، بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف وزیراعظم نوازشریف کے بیان کے کچھ دیر بعد ہی بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

  • بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 1شخص جاں بحق

    بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 1شخص جاں بحق

    شکرگڑھ: نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پاکستان کی سرحدوں پر بھارتی جارحیت جاری ہے، پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کسان توقیر خان جاں بحق ہوگیا۔ توقیر صبح معمول کے مطابق کھیت میں فصل کاٹ رہا تھا کہ بھارت کی سمت سے آنے والی گولی سے جاں بحق ہوگیا۔

    ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان علاقے شکر گڑھ میں زیرو لائن پر کام کرتے کسانوں پر فائرنگ کردی، جس سے ایک کسان تیس سالہ توقیر حسین شہید ہوگیا ۔

    ترجمان پنجاب رینجرز کا کہنا ہے بی ایس ایف کے اہلکار ایک کسان کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

    .بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی راولہ کوٹ میں فائرنگ کرکے ایک سترسالہ شخص کو شہید کردیا تھا

  • سیالکوٹ :بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ نہ رک سکی

    سیالکوٹ :بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ نہ رک سکی

    چارواہ : بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت نہ رک سکی،پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا  بھارتی فورسز نے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ کی اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب آبادیوں کو نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے چارواہ سیکٹر کے دھمالہ، چارواہ، عمران والی، گھنڈیال کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی، بھارتی فورسز نے آج  اس وقت دوبارہ چارواہ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری شروع  کی جب کسان اپنی چاول کی تیار فصل کو کاٹنے لگے۔ بھارتی فورسز نے باجڑہ گڑھی ، چارواہ ، دومالہ ، تلسی پور ، گوڑ ، بھگیاڑی اور دیگر دیہات پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے ۔

    بھارتی جارحیت کے باعث لوگ اپنی فصل کی کٹائی شروع نہ کر سکے، چناب رینجرزکی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی بندوقین خاموش ہوگئیں۔

    عیدالاضحی سے بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پرجارحیت کا سلسلہ جاری ہے، گولہ باری سے اب تک 12افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں ، متعدد مکانوں کو بھی بھارتی گولہ باری سے نقصان پہنچا ہے۔