Tag: indian forces LOC firing

  • ایل او سی پربھارتی فائرنگ سے شہید 3 جوانوں کی نمازجنازہ ادا

    ایل او سی پربھارتی فائرنگ سے شہید 3 جوانوں کی نمازجنازہ ادا

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے گزشتہ روز شہید ہونے والے تین جوانوں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں اداکردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایل او سی پرگزشتہ روز بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے نائیک عمران کی نماز جنازہ گوجر خان میں ادا کی گئی۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، شہید کی نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے دوسرے نائیک شہید غلام رسول کی نماز جنازہ مظفر آباد میں ادا کی گئی، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے ان کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں سیاسی سماجی اور فوجی افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    پاک فوج کے تیسرے شہید لارنس نائیک عبد الجبار جونیجو کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے لاڑکانہ ضلع سیھڑ اسٹیشن میں ادا کی گئی، شہید کی نماز جنازہ میں چونتیس بریگیڈ پنوں عاقل چھاؤنی کے بر یگیڈئیر نوشیروان، میجر سیف اللہ سمیت فوجی افسران، ضلعی انتظامیہ اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 9 زخمی

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 9 زخمی

    سیالکوٹ : بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر دو شہری شہید اور 9زخمی ہوگئے،پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ہرپال اور چپراڑسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آٹھ شہری زخمی ہوگئے، چپڑاڑ سیکٹر کے زخمیوں میں سے دو چل بسے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر سونالی ویلی میں ایک شہری سکندر زخمی ہوا، تمام زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے جوابی کاروائی کرکے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ،بچی سمیت 1شہری شہید


    گذشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے بھمبر اور چپڑاڑ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ اس سے قبل بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایل او سی پر پاکستانی علاقوں میں 2 مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 1 بچی اور 1 شہری جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ


    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے 90 سے زائد واقعات ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کو معمعول بنالیا ہے جبکہ اکیس اکتوبر سے لے کر اب تک بھارت فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار شہری شہید اور اکیس زخمی ہوئے۔

  • بھارتی افواج کی شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی افواج کی شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، پاکستان رینجرز نے مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔

    پاکستان کی جانب سے تعلقات کی بحالی اور خیر سگالی کی کوشش کے باوجود بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا ، بھارتی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع کردی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی، جس کے جواب میں پاکستان رینجرز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں، بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈر پر چک امرو گاؤں میں شیلنگ کی، فائرنگ کا تبادلہ نو سے ساڑھے نو بجے کے درمیان ہوا۔

    گزشتہ روز پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو کرالہ سیکٹر میں خلاف ورزی پرطلب کیا گیا تھا۔

    دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کی سیزفائرکی خلاف ورزی پراقوام متحدہ کو درخواست دی ہے، اقوام متحدہ سے کہا ہے سیزفائرکی خلاف ورزی کی تحقیقات کرائی جائے۔

    یاد رہے دو روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر سمیت مختلف علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ سے 1 شہری شہید دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ، 1 شہری شہید 2 بچوں سمیت 5 زخمی


    واضح رہے کہ اڑی حملے کے بعد سے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے ، اڑی حملے میں 18 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔