Tag: Indian foreign office

  • پاکستان کے سخت فیصلے، بھارت پریشان، تعلقات محدود کرنے پر نظرثانی کی اپیل

    پاکستان کے سخت فیصلے، بھارت پریشان، تعلقات محدود کرنے پر نظرثانی کی اپیل

    دہلی: پاکستان کے دو ٹوک فیصلوں نے بھارت کو پریشان کر دیا، دلی سرکار نے پاکستان سےتعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کر دی.

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کے فیصلوں سے بھارت میں بے چینی دوڑ گئی.

    اجلاس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.

    بھارتی دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیصلے پر نظر ثانی کرے، اس واقعے کا افسوس ہے. دہلی سرکار کے مطابق نارمل سفارتی چینلز کی بحالی کے لئے پاکستان اپنے فیصلے پر ایک بار غور کرے.

    خیال رہے کہ پاکستان نے بھارتی سفیر اجے بساریہ کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا.

    یاد رہے کہ آج وزیر اعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، بی جے پی نازی سوچ رکھنے والی جماعت ہے، نریندر مودی بھارت کے ہٹلر بننا چاہتے ہیں.

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے، کشمیر کا معاملہ سیکیورٹی کونسل میں اٹھانے کے لئے قانونی جائزہ لے رہے ہیں.

  • تحقیقات سےقبل پاکستان پر الزام کیوں؟؟ پاکستانی ہائی کمشنر کا بھارت کو کرارا جواب

    تحقیقات سےقبل پاکستان پر الزام کیوں؟؟ پاکستانی ہائی کمشنر کا بھارت کو کرارا جواب

    نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اڑی سیکٹر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا جوا ب میں ہائی کمشنر نے بھارت کو سخت جواب دیا ہےکہ تحقیقات سے قبل پاکستان پر الزام کیسے عائد کردیا گیا؟  بھارت یہ سب کچھ کشمیر کاز پر سے توجہ ہٹانے کے لیے کررہا ہے۔

    abdul-basit-post

    اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ میں سیکریٹری خارجہ جے شنکر نے آج پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرکے کہا گیا کہ بھارت کے اڑی سیکٹر میں فوجی چھائونی پر حملے میں پاکستانی ملوث ہے۔

    جواب میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت کو کرارا جواب دیا اور کہا کہ تحقیقات سے قبل پاکستان پر الزام کیسے عائد کردیا،پاکستان کا اڑی حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

    انہوں نے بھارتی سرزمین پر موجود ہو کربے باکی و جرات کا مظاہر ہ کیا اور کہا کہ بھارت یہ سب کچھ کشمیر کاز پر سے توجہ ہٹانے کے لیے کررہاہے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،پروپیگنڈے کے بجائے مسئلہ کشمیر کا منطقی حل تلاش کیا جائے۔