Tag: indian girl

  • شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارتی دلہن بیاہ لانے کو تیار

    شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارتی دلہن بیاہ لانے کو تیار

    لاہور : فاسٹ بولرحسن علی نے بھی بھارتی لڑکی سے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ، شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونےکاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت کا داماد بننے کو تیار ہے، فاسٹ بولرحسن علی نے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، شامیہ آرزو نجی ایئرلائن میں کام کرتی ہے اور شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والےچوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے ، ظہیر عباس،محسن حسن خان اورشعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں ۔

    دوسری جانب فاسٹ بالرحسن علی کی والدہ نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا حسن علی نے ابھی تک شادی کا اظہار نہیں کیا،حسن علی ورلڈ کپ کے بعد گھر میں مصروف رہے ،حسن علی سے تفصیل سے بات نہیں ہوسکی۔

    والدہ کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی کی شادی سے متعلق کوئی بھی بات میڈیا سےشیئر کریں گے۔

    واضح رہے یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 12 اپریل 2010ء میں انجام پائی تھی، جس میں دونوں ملکوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

  • محبت سے مجبوربھارتی دوشیزہ نے پاکستان آکر نوجوان سے شادی کرلی

    محبت سے مجبوربھارتی دوشیزہ نے پاکستان آکر نوجوان سے شادی کرلی

    گجرات : پاکستانی لڑکے کی محبت بھارت کی امیر النساء کو پاکستان کھینچ لائی۔ گجرات کے اعجاز علی نےامیر النساء سے کورٹ میرج کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع دھن باد کے گاؤں سا کی رہائشی 22 سالہ امیرالنسا کی ایک برس قبل گجرات کے نوجوان اعجازعلی سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی۔

    یہ دوستی کچھ عرصے بعد محبت میں بدلی اور پھر یوں بھارت کی امیر النساء پاکستان کے اعجاز علی کی محبت میں اپنا وطن چھوڑ آئی، جھاڑ کھنڈ کی رہائشی امیر النساءگھر بار چھوڑ کر اعجازعلی کی تلاش میں گجرات آئی تھی جہاں ان دونوں نے مقامی عدالت میں کورٹ میرج کر لی۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر النساء نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے خلاف زہراگلا جاتا ہے حالانکہ پاکستان میں اسے ہرجانب سے محبت ہی ملی ہے،پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں، وہ چاہتی ہے کہ اپنے شوہر کے ساتھ اسی ملک میں خوش و خرم زندگی گزاریں۔

    امیر النساء کا کہنا ہے وہ اعجاز علی کے ساتھ بہت خوش ہے۔ اُس نے خواہش کا بھی اظہار کیا کہ کاش پاکستان  اوربھارت میں کشیدگی کم اور محبت بڑھ جائے۔

  • گیتا بھارت پہنچ گئی، خاندان کی شناخت تاحال نہ ہو سکی

    گیتا بھارت پہنچ گئی، خاندان کی شناخت تاحال نہ ہو سکی

    کراچی : پندرہ سال پہلے غلطی سے سرحد عبور کرنے والی بھارتی لڑکی گیتا بالآخر اپنے وطن واپس پہنچ گئی، نئی دلی ائیرپورٹ پربھارتی حکام اورگیتا کے رشتے دار ہونے کے دعویداروں نے گیتا کا استقبال کیا، بلقیس ایدھی بھی گیتا کے ہمراہ ہیں.

    پندرہ سال بعد گونگی اور بہری بھارتی لڑکی گیتا واپس اپنوں میں پہنچ گئی، پی آئی اے کی پروازدلی ائیرپورٹ پہنچی تو جذباتی مناظردیکھے گئے۔

    برسوں پہلے خاندان سے بچھڑنے والی بھارتی لڑکی گیتا بلقیس ایدھی کے ہمراہ کراچی سے اپنے وطن روانہ ہوئی، بھارت روانہ ہونے سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر گیتا نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اوروطن واپسی پرخوشی اورمسرت کا اظہاکیا، ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہونے سے پہلے سماجی کارکن فیصل ایدھی نے گیتا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

    فیصل ایدھی نے گیتا کو شناخت کرنے والے خاندان پر شکوک شبہات کا اظہار کیا، فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام نے گیتا کے والدین کی شناخت نہ ہونے صورت میں گیتا کے لیے مناسب بندوبست کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ائیرپورٹ پر خوشی و مسرت سے سرشار گیتا کو الوداع کہا گیا اور تحائف سے نوازا گیا، جس پر گیتا نے ہاتھ کے اشارے سے خوشی کا اظہار کیا۔

    گیتا پی آئی اے کی پرواز سے آٹھ بجکر بیس منٹ پربھارت روانہ ہوئی، بلقیس ایدھی اور صبا ایدھی بھی گیتا کے ہمراہ ہیں۔

    واضح رہے کہ گیتا بارڈر کے قریب مندر میں اپنے والدین کیساتھ آئی تھی، بھیڑ میں گیتا اپنے گھروالوں سے بچھڑ کر پاکستان بارڈر پار کر گئی، جہاں پولیس نے گیتا کو پکڑ کر ایدھی کے حوالے کردیا تھا، گیتا پندرہ سال سے ایدھی فاونڈیشن میں مقیم تھی، جہاں اس کا بھرپور خیال رکھا گیا ۔

    گیتا کی ایدھی ہوم میں بہت ساری سہیلیاں تھیں جن کیساتھ وہ اپنے سکھ دکھ بانٹتی تھی، گیتا کیلئے چھوٹا سا مندر بھی بنایا گیا تھا ،جہاں وہ پوجا کرتی تھی، کچھ روز پہلے گیتا نے اپنے خاندان کو تصویر میں دیکھ کر پہچانا تھا،۔

    گیتا کے خاندان ملنے کی تصدیق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھی کی تھی سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد گیتا کواس کے خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔

    بھارتی لڑکی گیتا کو اپنی بیٹی کہنے والے خاندان کی شناخت نہ ہو سکی، ایدھی سینٹر کراچی میں 13 سال سے رہائش پذیر بھارتی لڑکی گیتا اپنے دیس تو پہنچ گئی، لیکن اس کے والدین کے بارے میں شکوک و شبہات تاحال موجود ہیں۔

    گیتا نہ بول سکتی ہے اور نہ سن سکتی ہے لیکن اس کے باوجود دونوں ملکوں کےدرمیان انسان دوستی کی ایک علامت بن گئی ہے،گیتا کی سرپرستی کے دعویدار خاندان کی تصاویر میں ان کی شناخت معمہ بن گئی ہے

  • کراچی: گیتا کی بھارت حوالگی کی درخواست مسترد

    کراچی: گیتا کی بھارت حوالگی کی درخواست مسترد

    کراچی: مقامی عدالت نے گیتا کی بھارت حوالگی کی درخواست مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی مقامی عدالت میں بھارتی خاتون گیتا کی حوالگی کیس کی سماعت ہوئی، مقامی عدالت نے بھارتی خاتون گیتا کا ریکارڈ بیان کیا، گیتا نے اشاروں سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، اشاروں کو سمجھنے والی ماہر خاتون کے ذریعے بیان قلم بند ہوا۔

    اس نے بتایا کہ فیصل ایدھی نے مجھے زبردستی نہیں رکھا ہوا تھا، میں فیصل ایدھی کے ساتھ گھر جانا چاہتی ہوں، بھارت میں گھر کا نمبر 193 ہے، اس نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ وہ پندرہ سال سے پاکستان میں رہ رہی ہے اور اسے لاہور سے پولیس نے گرفتار کیا تھا اور پھر کراچی منتقل کرکے فلاحی ادارے کے حوالے کیا گیا۔

    عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد گیتا کی بھارت حوالگی کی درخواست مسترد کردی اور حکم دیا کہ اس کیلئے با قائدہ سفارتی اور حکومتی ذرائع اختیار کئے جائیں۔

    بھارتی وکیل کا کہنا ہے کہ گیتا کے خون کے نمونہ حوالے کئے جائیں، تاکہ گیتا کی مکمل معلومات حاصل کی جاسکیں کہ گیتا کا تعلق کس خاندان سے ہے۔

    یاد رہے کہ گیتا جو دیکھ کر بھارتی سرکار نے اپنے ہائی کمشنر کو کراچی بھیجا تھا، جس کے بعد کئی بھارتی خاندانوں نےفیصل ایدھی سے رابطے بھی کیے تھے، جنہیں گیتا نے پہچانے سے انکار کردیا تھا۔

  • گیتا کے رشتے دار ہونے کے دعویدار4 خاندان سامنے آئے ہیں، سشما سوراج

    گیتا کے رشتے دار ہونے کے دعویدار4 خاندان سامنے آئے ہیں، سشما سوراج

    نئی دہلی : بارہ سال سے پاکستان میں مقیم بھارت کی گیتا کے گھر واپسی کے امکان روشن ہوگئے۔

    بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گیتا کے رشتے دار ہونے کے دعویدار چار خاندان سامنے آئے ہیں، جس کیلئے بھارتی وزیرخارجہ نے مقامی حکام کوتصدیق کرنے کی ہدایت کردی۔

    انھوں نے کہا کہ گیتا کے خاندان ہونے کے دعویداروں کا تعلق جھاڑکھنڈ،پنجاب، بہاراوریوپی سے ہے، گیتا نے بھارتی ہائی کمشنر کو اشاروں میں بتایا تھا وہ سات بھائی بہن ہیں، گیتا نے یہ بھی بتایا وہ اپنے والد کے ساتھ مندرجاتی تھی۔