Tag: Indian Girl’s Visa

  • پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی بھارتی لڑکی ویزے کی مدت میں توسیع کی منتظر

    پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی بھارتی لڑکی ویزے کی مدت میں توسیع کی منتظر

    سوات : فیس بک پر دوستی کے بعد سوات کے رہائشی نوجوان سے شادی کرنیوالی بھارتی دوشیزہ ویزے کی مدت میں توسیع نہ ہوسکی، نوبیاہتا جوڑا پریشانی کا شکار ہے۔

    بھارتی دوشیزہ پیار میں سرحد تو پار کرکے آ گئی اور شادی بھی کرلی لیکن اب مہرالنساء ویزے کیلیے فکر مند ہے، سوات آنیوالی بھارتی دوشیزہ نےایک ماہ قبل ویزے میں توسیع کیلیے درخواست دی تاہم ابتک توسیع نہیں کی گئی۔

    مہرالنساء کے شوہر اعجاز خان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزارت داخلہ سے رابطے پر بتایا گیا کہ ویزے کا عمل پراسس میں ہے، اعجاز کی چند ماہ قبل بھارتی لڑکی مہرالنساء سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی، جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔ جسکے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور مہر النساء پیا دیس چلی آئی جہاں دونوں نے شادی کرلی تاہم مہرالنساء کے ویزے کی مدت ختم ہونے پر توسیع نہ ہونے سے نوبیاہتا جوڑا پریشان ہے۔

    مہرالنساء کا کہنا ہے کہ بھارت واپس گئی تو اسے جان کا خطرہ ہے، فیس بک پر محبت کے بعد شادی کرنیوالےجوڑے نے حکومت سے اپیل کی کہ انکے ساتھ تعاون کیا جائے۔