Tag: Indian Government

  • بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا

    بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا

    بھارت کی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا ہے۔

    ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو آگاہ کردیا کہ بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔

     بھارتی حکومت سے بھات کی ٹیم کو بھیجنے سے منع کیا، کہا کہ ہائبرڈ ماڈل ہوا تو یواےای میں بھارت کے میچز ہوسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بھی ٹیم پاکستان نہ جانے کی خبریں چلائی تھیں ساتھ ہی بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، بھارتی میڈیا

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا، اگر نہ آنے کا تحریری پر طور پر بتایا گیا تو حکومت کے پاس جاؤں گا، ہم چیمپئنز ٹرافی کےلیے اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سکیورٹی کے بہانے بناکر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • مودی کا جنگی جنون ہزاروں نوجوانوں کے روزگار بھی کھا گیا

    مودی کا جنگی جنون ہزاروں نوجوانوں کے روزگار بھی کھا گیا

    نئی دہلی : مودی سرکارکی ترقی کے دعوے بھارتی میڈیا نے ہی بےنقاب کردیے، بھارتی جنگی جنون نوجوانوں کےروزگاربھی کھا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2023 کے صرف ابتدائی 2ماہ میں1لاکھ سے زائد نوجوان بےروزگار ہوگئے۔ ویب سائٹ لے آف کے مطابق332عالمی کمپنیوں نے1لاکھ سے زائد ملازمین کو فارغ کیا مذکورہ کمپنیوں میں گوگل، مائیکرو سافٹ، ایمازون، آئی بی ایم اور ڈیل جیسی مشہورکمپنیاں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک بڑی کمپنیاں گوگل انڈیا12ہزار، مائیکروسافٹ10ہزار اور ایمازون8ہزار افراد کو ملازمت سے فارغ کرچکی ہیں۔

    گوگل کے بھارتی نژاد سی ای او مودی کی بھارت دشمن پالیسیوں کے سامنے بےبس دکھائی دے رہے ہیں، بےروزگاری کے خلاف بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

    بھارتی ڈیرہ دھون شہر میں پولیس احتجاج کرنے والے نہتے اور بےروزگار نوجوانوں پرٹوٹ پڑی، اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کرنے والے نوجوانوں پرلاٹھیوں اور لاتوں سے تشدد کیا گیا۔

    پرتشدد مظاہروں میں15پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، صورتحال کے پیش نظر ضلع میں دفعہ144نافذ کردی گئیپولیس نے احتجاج کرنے والے بےروزگار نوجوانوں میں سے13کو گرفتاربھی کرلیا۔

  • بھارتی حکومت کا محبوبہ مفتی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا حکم

    بھارتی حکومت کا محبوبہ مفتی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا حکم

    سری نگر: بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کو سری نگر میں قائم سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا حکم جاری کردیا

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے محبوبہ مفتی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان سے فیئر ویو رہائش گاہ کو جلد از جلد خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔

    فیئر ویو کا سرکاری بنگلہ محبوبہ مفتی اور ان کے والد مفتی محمد سعید کے استعمال میں اس وقت سے ہے جب وہ وزیراعلیٰ تھے۔

    اس سے قبل بھی مقبوضہ ریاست کے ایک اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بھی سرکاری رہائش کو خالی کرایا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ 2020 میں مرکزی حکومت نے ریاست میں سابق وزرائے اعلیٰ کو تاحیات سرکاری رہائش کی سہولت کی اجازت دینے والے قانون میں تبدیلی کر دی تھی۔

  • بھارتی ہٹ دھرمی ، پی آئی اے  کو ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار

    بھارتی ہٹ دھرمی ، پی آئی اے کو ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار

    اسلام آباد : بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا، پی آئی اے خصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور لاہو ر سے جے پورجانا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے پرواز کو جےپور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    پی آئی اے خصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور لاہو ر سے جے پورجانا تھا اور پی آئی اے نے کل 29جنوری کوکراچی سے جے پور کیلئےخصوصی پروازشیڈول کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پرمقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ، جس کے لئے کراچی سے جے پور 160 یاتریوں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز پلان کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے پرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایئرپورٹ پردوپہر12بجے لینڈ کرناہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کیلئے پرواز کواجازت نہیں دی تھی۔

    پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کی تصدیق کردی ہے۔

  • بچوں کی ویکسی نیشن: فائزر کا بھارتی حکومت سے بڑا مطالبہ

    بچوں کی ویکسی نیشن: فائزر کا بھارتی حکومت سے بڑا مطالبہ

    نئی دہلی: معروف امریکی دوا ساز کمپنی نے اپنی کرونا ویکسین کو بھارتی وائرس کے خلاف موثر قرار دیتے ہوئے مودی حکومت سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی مایہ ناز دوا ساز کمپنی فائزر نے مودی حکومت سے کہا کہ کمپنی کی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین بھارت میں موجود کرونا کی نئی قسم کے خلاف بھی موثر ہے اور یہ بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں پر بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

    فائزر نے مطالبہ کیا کہ مودی حکومت فوری طور پر ویکسین کے استعمال کی اجازت دے، ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت میں کرونا وبا کے پھیلاؤ اور اموات کی خوفناک لہر کے پیچھے اسی وائرس کا ہاتھ ہے۔

    فائزر کا کہنا ہے کہ بھارت حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جولائی تا اکتوبر کے درمیان ویکسین کی پانچ کروڑ خوراکیں فراہم کردی جائیں گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائزر نے بھارتی حکومت کو بتایا ہے کہ یہ ویکسین بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کو دی جاسکتی ہے اور اسے دو سے آٹھ ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت کے درمیان کولڈ اسٹوریج سہولیات کے ساتھ ایک مہینے تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالہ سے کہا ہے کہ فائزر نے مرکزی حکومت کو یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ٹیکہ 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو دیا جا سکتا ہے اور اسے دو سے آٹھ ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت کے درمیان کولڈ اسٹوریج سہولیات کے ساتھ ایک مہینے تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

  • ‘بھارتی حکومت نے کشمیریوں  کی 6ہزار ایکڑ زمین پرقبضہ کرلیا’

    ‘بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی 6ہزار ایکڑ زمین پرقبضہ کرلیا’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نےمقبوضہ کشمیرکی 6ہزارایکڑزمین پرقبضہ کرلیا ہے ، گلوبل انویسٹرکانفرنس میں کشمیریوں کی زمین نیلام کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نےمقبوضہ کشمیر کی  6ہزارایکڑزمین پرقبضہ کرلیا ہے اور یہ زمین ہندوپنڈتوں اورآرایس ایس کےغنڈوں کودی جارہی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت گلوبل انویسٹرکانفرنس کشمیرمیں کرانےجارہاہے، گلوبل انویسٹرکانفرنس میں کشمیریوں کی زمین نیلام کی جائےگی، بھارت کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوشش کررہاہے۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیری اب بھی بھارتی ہتھکنڈوں کوناکام بنائیں گے اور مطالبہ کیا اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔

    مزید پڑھیں : مودی سرکار کا کشمیریوں کے کیخلاف بڑا منصوبہ

    یاد رہے مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیرکےعوام کواباؤاجدادکےعلاقےسےبیدخل کرنےکامنصوبہ بے نقاب ہوگیا تھا اور قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کی چھ ہزار ایکڑاراضی ہتھیالی، جو ہندوپنڈتوں اورآر ایس ایس کے ورکرز کو دی جائے گی۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کے نام پرکانفرنس کرانےکی تیاریاں کرلی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں گلوبل انویسٹرز کانفرنس مارچ یااپریل میں کرائی جائے گی۔

    مقبوضہ کشمیر کے نائب گورنرجی سی مرمو کے مطابق صنعتی اور آئی ٹی پارکس بنیں گے اور فلم انڈسٹری،سیاحت،زراعت ودیگرصنعتوں کےنام پرزمینیں ہندوؤں کو دی جائیں گی۔

  • بھارتی خواتین اپنے ہی ملک میں خطرے کا شکار، ہر 15 منٹ میں ایک خاتون سے زیادتی

    بھارتی خواتین اپنے ہی ملک میں خطرے کا شکار، ہر 15 منٹ میں ایک خاتون سے زیادتی

    نئی دہلی: بھارت میں زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر نئی دہلی کو ریپ کیپیٹل کہا جاتا ہے، حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    سنہ 2012 میں نئی دہلی میں ہونے والے اجتماعی زیادتی کے ایک کیس نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس میں ایک میڈیکل کی طالبہ نربھیا کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    مجرمان نے نہ صرف نربھیا کے ساتھ جنسی زیادتی کی بلکہ اسے اس قدر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی آنتیں جسم سے باہر آگئیں۔ نربھیا چند روز بعد نہایت تکلیف کی حالت میں اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

    مذکورہ کیس نے پورے بھارت میں آگ لگا دی اور ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنے لگے، احتجاج میں سیاستدان اور بالی ووڈ فنکار تک شامل تھے۔

    اس کیس کے مجرمان کو سزائے موت سنائی گئی تاہم اس کے باوجود بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم بڑھتے جارہے ہیں۔ حال ہی میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ جرائم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنہ 2018 میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون نے زیادتی کا واقعہ رپورٹ کیا۔

    اس سال بھارت میں 34 ہزار سے زائد زیادتی کے واقعات رپورٹ کیے گئے، ان میں سے صرف 85 فیصد کے ملزمان کو گرفتار کیا جاسکا جبکہ سزائیں صرف 27 فیصد ملزمان کو ہوئیں۔

    بھارت میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف ہولناک اور سنگین ترین جرائم کو بھی غیر سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور پولیس ان کی تفتیش میں نہایت سستی و غفلت برتتی ہے۔

    حکومتی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن للیتا کمار منگلم کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے بنائی گئی فاسٹ ٹریک عدالتوں میں بہت کم جج ہیں جبکہ ملک میں فارنزک لیبز بھی کم ہیں۔

    سنہ 2015 میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق فاست ٹریک عدالتوں میں مقدمات کی سماعت تو تیزی سے ہوتی ہے، تاہم مقدمات کی تعداد بہت زیادہ اور عدالتیں بہت کم ہیں۔

    علاوہ ازیں بھارت کے کئی علاقوں میں معاشرتی روایات کی وجہ سے زیادتی کے واقعات کو رپورٹ بھی نہیں کیا جاتا، جبکہ زیادتی کے بعد قتل ہونے کے واقعات کو بھی صرف قتل کی واردات کے طور پر ہی دیکھا جاتا ہے۔

  • کرتارپور راہداری کا افتتاح ، بھارتی حکومت نوجوت سنگھ سدھو کیلئے ولن بن گئی

    کرتارپور راہداری کا افتتاح ، بھارتی حکومت نوجوت سنگھ سدھو کیلئے ولن بن گئی

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کے افتتاح میں شرکت کے لئے اجازت دینے میں پس و پیش کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرتار پور میں گردوارے کے فقیدالمثال افتتاح کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، بھارتی حکومت  سابق کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کے لئے ولن بن گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے سدھو کو اجازت دینے میں پس و پیش کررہی ہے۔

    افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے نوجوت سنگھ نے  بھارتی حکومت سے اجازت کے لئے دوسرا خط لکھا، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنئیم جے شنکر کو ایک ہفتے میں دوسرا خط بھیجا گیا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ گوردوارہ کرتارپور صاحب کے درشن اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت دی جائے، کرتارپور راہداری کے ذریعے نو نومبر کو جانا چاہتا ہوں، کرتارپور سے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تو واہگہ سے جانے دیا جائے تاہم بھارتی حکومت نےسدھو کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

    مزید پڑھیں : نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی ، جس پر نوجوت سنگھ سدھو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی تھی ، نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ اس تاریخی تقریب میں مدعو کرنے پرعمران خان کا شکر گزار ہوں۔

    نوجوت سدھو کا مزید کہنا تھا کہ نو نومبرکی تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کروں گا، حلف برداری پر محبت اور مہمان نوازی کا لطف کبھی بھلا نہ پاؤں گا، کرتار پور راہداری امن و محبت کی نئی علامت اور نئے پاکستان کا تحفہ ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے، کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب نو نومبر کو ہوگی ، جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکت کریں گے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی ویلفیئر پارٹی نے مودی سرکار کے مظالم کا پردہ چاک کر دیا

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی ویلفیئر پارٹی نے مودی سرکار کے مظالم کا پردہ چاک کر دیا

    دہلی: مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے والی بھارتی ویلفیئر پارٹی نے مودی سرکار کے مظالم سے پردہ اٹھا دیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ویلفیئر پارٹی کے ترجمانوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تینتالیس روز سے کرفیو نافذ ہے، وادی میں غذائی بحران شدید ہوگیا ہے.

    پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ چالیس ہزار کشمیری گرفتار  کیا جاچکا ہے، بھارتی فیصلے پر وادی کے عوام شدید غم وغصے کا شکار ہیں، مودی سرکار پابندیاں ختم کرکےمذاکرات کرے.

    یاد رہے کہ کشمیر میں ادویہ بھی نایاب ہوگئی ہیں، قابض بھارتی فوج نےمزید تین کشمیریوں کوشہید کردیا، گھروں میں محصورکشمیری جنازے میں بھی شریک نہ ہوسکے،مقبوضہ وادی کادورہ کرنےوالی بھارتی ویلفیئر پارٹی نےمظالم سےپردہ اٹھادیا.

    مزید پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیرمیں حالات ہرصورت معمول پرلانے کا حکم

    خیال رہے کہ ۔ہیومن رائٹس واچ نے بھی گرفتارافراد کی فوری رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے اسے بنیادی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔ 

    مودی سرکار نے 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کر دی تھی، بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کرتے ہوئے وادی میں کرفیو نافذ کر دیا۔

    وادی میں ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، پاکستان نے اپنے کشمیروں بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

  • مودی کی حیثیت کومہاتما گاندھی سے بھی بڑھا دیا، بھارتی حکومت کا انوکھا فیصلہ

    مودی کی حیثیت کومہاتما گاندھی سے بھی بڑھا دیا، بھارتی حکومت کا انوکھا فیصلہ

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نے نریندر مودی کی زندگی پر مشتمل تقریباً ڈیڑھ لاکھ درسی کتابیں اسکولوں میں فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ کتابوں کی اتنی بڑی تعداد کا آرڈر مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر بی آر امبڈکر کے حوالے سے بھی نہیں دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندو انتہاء پسندی کی راہ پر گامزن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے، نریندی مودی اور بھارتیہ جتنا پارٹی کی انتہاپسندی نے بھارت کا سیکولر چہرہ گنہا دیا۔

    مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم نے گجرات میں قتل عام کرنے والے نریندر مودی کی زندگی اورافکار پر مبنی ڈیڑھ لاکھ درسی کتب کا آرڈر دے دیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں بھارت کے دیگر اہم اور قومی رہنماؤں پر نریندرمودی کو فوقیت دی گئی ہے۔

    آرڈر کے مطابق ان شخصیات سے متعلق کتابوں کی تعداد مودی کی کتابوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، جس میں پہلے نمبر پر مودی پر 1،49،954  کتابیں، مہاتما گاندھی پر 4،343  کتابیں، جبکہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم اور کانگریس رہنما جواہر لال نہرو پر صرف 1،635 کتابیں آرڈر کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ فہرست میں بی آر امبڈکر پر 79،388 کتابیں اور بی جے پی رہنما اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پر 76،713 کتابیں شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار نے مودی کے مذہب پر سوالات اٹھا دیئے


    مذکورہ کتابیں رواں ماہ پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے طلباء و طالبات کو پڑھائی جائیں گی، مذکورہ کتابوں کو اضافی نصاب کے تحت شامل کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔