Tag: indian held kashmir

  • مسلم آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش، مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی ہڑتال

    مسلم آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش، مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی ہڑتال

    سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی مکروہ بھارتی سازش کے خلاف وادی میں دوسرے روز بھی ہڑتال رہی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس کے خلاف گزشتہ روز حریت رہنماؤں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر آج دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے، کٹھ پتلی حکومت نے حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے، جب کہ کشمیری جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 35 اے پر فیصلہ 27 اگست تک مؤخر کر دیا ہے، قانون کے تحت غیر کشمیری وادی میں جائیداد نہیں خرید سکتے۔

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی سازش سامنے آنے پر پہیہ جام ہڑتال

    واضح رہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے لیے وادی میں نافذ العمل بھارتی آئین کی دفعہ 370 کی شق 35 اے میں ترمیم کرنے کے لیے پر تول رہی ہے، جس کے بعد ہندوؤں کو کشمیر منتقل کرنے کی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں رہے گی، اور ریاست جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت اقلیت میں بدل جائے گی۔

    گزشتہ روز مختلف علاقوں میں احتجاج کرنے والے پُر امن کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے فائر کھول دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک کشمیری شہید ہو چکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو  زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے اخبارات نے معلومات کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا

    آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے اخبارات نے معلومات کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب سے جاری ہونے والی کشمیری اخباروں نے ’’ایک دوسرے کے مسائل سمجھنے کے لئے‘‘ انٹرنیٹ کے ذریعے خبروں کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خبروں کے تبادلے کے پہلے مرحلے میں 12 اخبارات انٹرنیٹ کے ذریعے خبروں کا تبادلہ کریں گے اوربعد ازاں اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف سیاسی خبروں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

    سری نگر سے تعلق رکھنے والے اخبار’رائزنگ کشمیر‘ کئ ایڈیٹرشجاعت بخاری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا ہے جس میں 29 صحافی اور اخبار مالکان شریک تھے۔ انہوں مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک نیوز پول بھی تشکیل دیا جائے گا جہاں سے خبری مواد تک مشترکہ طور پر رسائی حاصل کی جاسکے گی۔

    آزاد کشمیر سے صحافتی فورم کے صدر اعجاز عباسی کا کہنا تھا کہ 70 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ جموں اور کشمیر کے صحافی اس سطح پرمعلومات کا تبادلہ کرسکیں گے۔ اس سے معلومات تک براہ راست رسائی میں مدد ملے گی۔