Tag: indian high comisinor

  • وزیراعظم عمران خان اور مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، اجے بساریہ

    وزیراعظم عمران خان اور مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، اجے بساریہ

    اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، دونوں وزرائے اعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر ،پاکستان مسلم لیگ نواز سے روزینہ خورشید عالم اور دیگر رہنما بھی افطار ڈنر میں شریک تھے ۔

    بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کراچی سے آئے اور سب مہمانوں کا شکر گزار ہوں، افطار ڈنر کی یہ روایت گذشتہ 13سالوں سے جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں چند روز قبل نئی حکومت آئی ہے، نئی سرکار نئی امید کے ساتھ آتی ہے، یہ حکومت ایک بڑے مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹل گیا، پاکستان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، اجے بساریہ

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی خطے میں امن کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ہائی کمشنر نے کہاکہ دونوں وزراء اعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

     

  • پاکستان بھارت کی جانب سے فراہم کردہ نشاندہیوں پر کام کررہا ہے، دفتر خارجہ

    پاکستان بھارت کی جانب سے فراہم کردہ نشاندہیوں پر کام کررہا ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے کی مذمت کرچکا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کردی تھی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، اس لیے وہ حملے کے متاثرین کے درد کو بخوبی سمجھ سکتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لئے بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے، پاکستان بھارت کی جانب سے فراہم کردہ نشاندہیوں پر کام کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا چیلنج دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی سوچ کو مزید پختہ کرتا ہے، دونوں ممالک کو جاری مذاکرات کے لئے پر عزم رہنا چاہیئے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیانےدعویٰ کیاہے کہ پٹھان ایئربیس حملےکےبعدپاک بھارت سیکریٹری سطح مذاکرات منسوخ کرنےپرغورکیاجارہاہے۔

    بھارتی میڈیا نےپاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کی قیاس آرائیاں شروع کردی پاک بھارت سیکرٹیری سطح کے مذاکرات منسوخ ہوسکتےہیں، بھارتی میڈیا کاپروپگینڈا حملہ کرنے والےبھاول پورسے آئےتھے، بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات پر پٹھان کوٹ معاملے کو اٹھایا جائے گا۔

  • دھمکی آمیز فون : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز فون : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی حکومت سے گورنر ہاؤس کراچی کو بھارت سے آنے والی دھمکی آمیز فون کال کے بارے میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے گورنر ہاؤس کراچی کو بھارت سے آنے والی دھمکی آمیز فون کال کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے 23 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کراچی کو نئی دہلی سے موصول دھمکی آمیز ٹیلی فون کال سے آگاہ کیا گیا اور فون کال سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کیں۔

    پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان اس دھمکی آمیز ٹیلی فون کال کی باضابطہ تحقیقات کرے اور اس کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کرے۔

    واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کراچی کو ایک گمنام شخص کی جانب سے فون کال موصول ہوئی تھی جس میں مذکورہ عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی ۔