Tag: indian high comissioner

  • را کےایجنٹ کی گرفتاری، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    را کےایجنٹ کی گرفتاری، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    اسلام آباد : بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پر دفتر خارجہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے حاضر سروس را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پراسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا گیا۔

    دفتر خارجہ میں بھاتی ہائی کمشنر سے وضاحت طلب کی گئی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ را کا افسر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ دہشت گردی کو ہوا دینے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔

    دفترخارجہ نےبھارتی ہائی کمشنرسےکہا کہ اس معاملےپراپنی حکومت سے تحریری جواب حاصل کرکے آگاہ کریں۔ ادھربھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نے قرارداد جمع کرادی۔

    اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید نےمطالبہ کیا ہے کہ بھارتی سفیر سے واضح موقف لیا جائے ورنہ انہیں ملک بدر کردیا جائے۔

  • ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    اسلام آباد : دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزفائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر سے سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی اور فائرنگ سے 9 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق اور 50سے زائد افراد کے زخمی ہو نے پر شدید احتجاج کیاہے ۔

    دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان سے ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کی سخت مذمت بھی کی۔ دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو یاد دہانی کرائی کہ سرحدی علاقوں پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پررات گئے بلااشتعال فائرنگ گولہ باری کی جس میں چارواہ سیکٹرپرسجیت گڑھ، کندن پور،دھمالامندروال، خرد، کلاں اور گجراں گاؤں کونشانہ بنایا جبکہ ہڑپال سیکٹر میں بھی فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فوج کی اس تازہ جارحیت کے نتیجے میں بچے اور خاتون  سمیت 9 افراد شہید جبکہ 50 زخمی ہوگئے ہیں ۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چناب رینجرز نے بھی بھرپورکارروائی کی جس پربھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارتی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں12 بچے اور 22 خواتین بھی شامل ہیں۔