Tag: indian independence day

  • بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں

    بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں

    اسلام آباد : بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں آج یوم سیاہ منایاجارہاہے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہیں جبکہ شاہرادستور پر سیاہ جھنڈے لہرادیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج یوم سیاہ منا یا جارہا ہے ، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں کردیئے گئے۔

    ایوان صدر، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ کی عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہیں پارلیمنٹ ہاؤس پربھی قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ شاہرادستور پر سیاہ جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں نے بھی آج یوم سیاہ منانے کا اعلان ہے۔

    آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور ہر طرف کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج ہے۔

    یوم سیاہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے احتجاجاً اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ڈسپلے سیاہ کر دیئے ہیں۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں پاکستانی آج کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف آوازاٹھائیں گے اور کشمیرکی آزادی سلب کرنے والے بھارت کو پیغام دیا جائے گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری اور وزیر ریلوے شیخ رشید کشمیر لندن میں ریلی میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

    یاد رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

  • بھارت کا یوم آزادی، مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرکے کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں

    بھارت کا یوم آزادی، مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرکے کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھرکے کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔

    بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، حریت رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف مقبوضہ وادی میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔

    کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لئے بھارتی فورسز کے اضافی اہلکار تعینات ہیں ، مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔

    بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ کشمیری قیادت کو احتجاجی ریلیوں کی قیادت سے روکنے کےلئے گھروں میں نظربندکردیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کشمیریوں کا یوم سیاہ، کٹھ پتلی حکومت پریشان


    گذشتہ روز پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچموں کے ساتھ ریلی پلوامہ میں نوجوانوں نے پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا جبکہ آسیہ اندرابی نے سری نگر میں پھر پاکستانی پرچم لہرادیا۔

    پاکستان کی آزادی کے ستر سال پورے ہونے پر کشمیری رہنماوں نے مبارکباد دی، حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ1947 سے اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، مستحکم پاکستان کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے انتہائی اہم ہے۔

    واضح رہے کشمیری عوام ہر سال بھارت کے یوم آزادی کے دن یوم سیاہ مناتی ہے اور دنیا کی قابض بھارتی افواج کے مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ دلاتے ہیں اور کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے کی اپیل کی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت کے یومِ آزادی پرمقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

    بھارت کے یومِ آزادی پرمقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

    مقبوضہ کشمیر: بھارت کے یوم آزادی پرمقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لئے سرینگر میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کا یوم آزادی ہمیشہ کی طرح یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، بھارتی غاصبانہ قبضے سے آزادی مانگتے کشمیری عوام نے اپنے رہنماؤں کی اپیل پرلبیک کہتے ہوئے مکمل ہڑتال کی ہے، تعلیمی اداروں سے لے کر بڑے بڑے کاروباری مراکز تک سب کچھ بند ہے اور معمول کی زندگی معطل ہے۔

    نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ طاقتور قابض انتظامیہ نے میرواعظ عمرفاروق، علی گیلانی سمیت تمام رہنماؤں کو نظر بند کردیا اور کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے سرینگرمیں کرفیو لگا دیا۔

    پاکستان کی محبت سے سرشار کشمیریوں نے گذشتہ روز پاکستان کا یوم آزادی تمام تر پابندیوں کے باوجود انتہائی جوش وخروش سے منایا، خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی نے دیگرخواتین کے ساتھ پاکستانی ترانہ گایا اور پاکستانی پرچم لہرائے۔

    بھارتی ظلم وستم کے باوجود کشمیریوں نے ثابت کردیا کہ ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔