Tag: Indian Interior Ministry

  • بھارتی وزارت داخلہ کی کشمیر دشمنی،  آبادی کو10 گنا کم ظاہر کردیا

    بھارتی وزارت داخلہ کی کشمیر دشمنی، آبادی کو10 گنا کم ظاہر کردیا

    سری نگر : بھارتی وزارت داخلہ نے ویب سائٹ پر مقبوضہ جموں، کشمیر اور لداخ کے غلط اعدادوشمار بتائے  ہوئے کشمیرکی آبادی کو10گناکم ظاہرکر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے کشمیر دشمنی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر مقبوضہ کشمیرکی آبادی کودس گنا کم ظاہر کردیا اور مقبوضہ جموں اور لداخ سےمتعلق بھی غلط اعداد وشمارظاہرکئے گئےہیں ۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر پر قابض بھارت نے مظلوم کشمیریوں پرایک سوانہتر روزسےکرفیومسلط کررکھاہے، لاک ڈاؤن کےباعث تجارتی سرگرمیاں کاروباری مراکزاور اسکول بند ہیں اور انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بدستوربندہے۔

    بارہ مولا،شوپیاں سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فورسزنےنام نہاد آپریشن کےبہانےمتعدد کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکرلیا ہے جبکہ مسلسل لاک ڈاؤن اورپابندیوں سے مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیااوردواؤں کا بحران سنگین ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

    بھارت کےیوم جمہوریہ سےپہلے سیکورٹی مزیدسخت کردی گئی ہے اور وادی میں اضافی دستے تعینات کردئیے گئےہیں جبکہ آسیہ اندرابی،یاسین ملک سمیت دیگرکشمیری رہنماؤں پر جھوٹے مقدموں کے خلاف درخواستوں کی سماعت تیرہ مارچ کو ہوگی۔

    دوسری جانب مودی سرکارنے کشمیرمیں مظالم کیخلاف آوازاٹھانے والے اور بطور احتجاج استعفیٰ دینے والے سابق سرکاری افسرگوپی ناتھ کوگرفتارکرلیا ہے۔

  • کلبھوشن کیس: بھارت نے عالمی عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرادیا

    کلبھوشن کیس: بھارت نے عالمی عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرادیا

    اسلام آباد : کلبھوشن کیس پر بھارت نے عالمی عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرادیا، پاکستان مذکورہ کیس میں اپنا جواب13دسمبر کو جمع کرائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اپنے دہشت گرد افسر کو بچانے کے لیے سرگرم ہے، بھارتی وزارت داخلہ نے عالمی عدالت میں اپنے جاسوس حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کے حق میں تفصیلی جواب جمع کرادیا ہے جبکہ اس سلسلے میں پاکستان اپنا جواب13دسمبر کو جمع کرائے گا۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کلبھوشن کو معصوم قرار دینے میں مصروف ہے جبکہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کرچکا ہے۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو پاکستان میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا، کلبھوشن یادیو بلوچستان، کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلارہاتھا۔

    کلبھوشن بلوچ انتہا پسندوں کو فنڈنگ میں ملوث تھا، بھارتی جاسوس نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    پاکستان کی فوجی عدالت نےکلبھوشن کوپھانسی کی سزاسنارکھی ہے، جس پر بھارت نے دس مئی کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    بھارتی جاسوس پر الزام ہے کہ مہران ایئر بیس پر حملے کی منصوبہ بندی بھی اس کےعلم میں تھی، کلبھوشن را کے جوائنٹ سیکریٹری کے ماتحت کام کرتاتھا، یہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اور را کےسربراہ سے بھی رابطے میں تھا، بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو گوادرمیں ہوٹل میں بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔


    مزید پڑھیں: کلبھوشن عالمی عدالت کیس: بھارت مطمئن نہیں کرپایا‘ پاکستان قونصلر رسائی دے‘ مکمل فیصلے تک پھانسی نہ دے


    یاد رہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت کے جج نے 13جون کو ایک حکم کے ذریعے بھارت کو 13ستمبر کو درخواست دینے کا پابند کیا تھا جبکہ مذکورہ عدالت نے پاکستان کو 13دسمبر کو اس کا جواب دینے کا حکم دیا تھا۔