Tag: Indian jail

  • بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی قیدی شہید

    بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی قیدی شہید

    نئی دہلی : پاکستان کی خیرسگالی کے جواب میں بھارت میں ایک اورپاکستانی قیدی کوبدترین تشدد کرکے شہید کردیا گیا، ماہی گیر نورالامین دوہزاسترہ سے بھارتی جیل میں قید تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں میں شہادت، بھارت مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پھر بے نقاب ہوگیا، کلبھوشن سے لے کرابھی نندن تک پاکستان کےخیرسگالی اور تحمل کا جواب بھارت نے ایک اورپاکستانی قیدی کی شہادت کی شکل میں دیا۔

    بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیرنورالامین کوجیل عملے نے بدترین تشدد کانشانہ بناکرشہید کردیا۔

    نورالامین کو غلطی سے دوہزار سترہ میں بھارت کی سمندری حدود میں جانے پر گرفتارکیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پلوامہ حملے کا انتقام، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل

    یاد رہے نورالامین سے پہلے فروری میں جے پورکی جیل میں اٹھارہ سال سے قیدپاکستانی قیدی شاکراللہ کوپتھرمارکرشہید کیا گیا تھا جبکہ ایک اورپاکستانی قیدی محمداعظم کوسزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کیا۔

    بھارتی حکام نے محمداعظم کا شدید بیماری کے باوجود علاج نے نہ کرایا اوروہ جان کی بازی ہارگئے۔

    خیال رہے بھارت کی جیلوں میں ساڑھےتین سوزائدپاکستانی قیدیوں کی زندگی مسلسل خطرے میں ہے اور عالمی قوانین اورسفارتی واخلاقی اقدارکا شور مچانے والی مودی سرکارپاکستانی قیدیوں کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

    واضح رہے   پلواما میں بھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، دھماکے میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بعد ازاں 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر دوسری مرتبہ دراندازی کے مرتکب ہوئے، تاہم اس بار پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انھیں واپس جانے کی مہلت نہیں دی اور دو طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک آزاد کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا، اور ایک بھارتی پائلٹ بھی زندہ پکڑا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت  بھارتی پائلٹ کو ریا کردیا تھا۔

  • پلوامہ حملے کا انتقام، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل

    پلوامہ حملے کا انتقام، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل

    نئی دہلی : بھارتی انتہا پسندوں نے پلوامہ حملے کا بدلہ لینے کےلیے جیل میں قید پاکستانی شہری کو بے دردی سے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و بربریت جاری تھا تاہم اب بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی شہری بھی ہندو انتہا پسندوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں قید پاکستانی شہری شکور اللہ کو ساتھیوں قیدیوں  نے بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کے تشدد کے باعث پاکستانی شہری کو سر میں شدید زخم آئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شکور اللہ جیل میں جاں بحق ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے پور جیل حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    بھارت میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے والے سابق سفیر  عبدالباسط کا کہنا تھا کہ عوام کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیوں بھارتی حکومت کا مؤقف ہی دہشت گردی اور انتہاپسندی پر مبنی ہے۔

    سابق سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو جے پور کی جیل میں قید شکور اللہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرنا چاہیے اور اسلام آباد میں موجود بھارتی سفیر کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کرنا چاہیے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پلواما میں بھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، دھماکے میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں ہندو انتہا پسندوں نے کشمیریوں پر حملے اور املاک کو نذر آتش کرنا شروع کردیا تھا جبکہ کشمیری طلبہ و طالبات کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو پلواماحملے کی تحقیقات کی پیش کش

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگائےجانے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے بھارت کو پیشکش کی تھی کہ اگر بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے ہم کارروائی کریں گے، بھارت نے پاکستان پرحملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو واضح الفاظ میں کہا تھا کہ  یہ نیاپاکستان اور نیا مائنڈسیٹ ہے، بھارت سے پوچھناچاہتا ہوں کیا ماضی میں ہی پھنسے رہنا ہے؟ کیا بھارت نے جب بھی کوئی واقعہ ہونا ہے اس کاالزام پاکستان پرلگاناہے، ہماری سوچ ہےکوئی یہاں سے باہر حملے کرے نہ یہاں دہشت گردی کرے۔

  • انڈین جیلوں میں 518پاکستانی قید، بھارت کو فہرست فراہم

    انڈین جیلوں میں 518پاکستانی قید، بھارت کو فہرست فراہم

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جیلوں میں قید اپنے 518 شہریوں کی فہرست بھارت وزرات خارجہ کو فراہم کردی اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رہائی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جیلوں میں برسوں سے قید 518 پاکستانی شہریوں کی فہرست بھارت کو پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے فراہم کردی ہے جس کے مطابق 518 قیدیوں میں سے 463 ماہی گیر ہیں، فہرست کی فراہمی کا عمل 2008ء کے کونسلر ایکسس معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت بھی اپنی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی فہرست ہمیں‌ جلد فراہم کرے گی جس کا تقابل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دونوں‌ ممالک میں ایک دوسرے کے سیکڑوں شہری قید ہیں‌ جن میں بڑی تعداد ماہی گیروں‌ کی ہے جو سمندری حدود کی نشاندہی نہ ہونے کے سبب دوسرے ملک کی حدود میں‌ داخل ہوجاتے ہیں‌ جہاں‌ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکار انہیں‌ پکڑ کر لے جاتے ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پاکستانی بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے میں بھارت سے کہیں زیادہ آگے ہیں تاہم بھارتی حکام حراست میں لیے گئے پاکستانی ماہی گیروں کو چھوڑنے  میں پس وپیش سے کام لیتے ہیں اور اکثر ماہی گیروں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے کر مستقل طور پر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔