Tag: indian leader

  • مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کے سینے میں گولی مار دینی چاہئے، بھارتی لیڈر

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کے سینے میں گولی مار دینی چاہئے، بھارتی لیڈر

    نئی دہلی : انتہا پسند ہندو تنظیم ’’وشوا ہندو پریشد‘‘ کے لیڈر پراوین توگڑیہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کے سینے میں گولی مار دینی چاہئے۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ مقبوضہ کشمیر کی حکومت پاکستان نواز علیحدگی پسندوں کیخلاف سخت اقدام نہیں اٹھا رہی، جس کی وجہ سے پاکستان نواز علیحدگی پسندوں کو ایسی وطن دشمن سرگرمیوں کی شہ مل رہی ہے۔

    پراوین توگڑیہ نے مودی سرکار پر بھی الزام لگایا کہ اس حوالے سے مودی حکومت نے بھی کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا، جس سے حریت پسندوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔

    ضلع کچھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہندو لیڈر نے کہا یہ تشویش کی بات ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم بار بار لہرایا جارہا ہے، جو لوگ پرچم لہرا رہے ہیں اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں، انکے سینوں میں گولیاں مارنی چاہئیں۔

  • کشمیرمیں’’ پاکستانی پرچم لہرانے والوں کوگولی مارنی چاہیئے، بھارتی لیڈر

    کشمیرمیں’’ پاکستانی پرچم لہرانے والوں کوگولی مارنی چاہیئے، بھارتی لیڈر

    راج کوٹ: بھارت کی جماعت وشوا ہندو پریشد کے رہنماء پروین توگاڑیا نے شدت پسندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو سینے میں گولی ماردینی چاہیئے۔

    انہوں نے یونین گورنمنٹ پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان کی حمایت کے نظریات رکھنے والے علیحدگی پسندوں کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال نہیں کررہی۔

    ضلع کچھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیر میں پاکستان کے پرچم لہرائے جارہے ہیں اس پرتشویش ہے پاکستان کے حق مین نعرے لگانے والوں اور پاکستانی پرچم لہرانے والوں کے سینے میں گولی مارنی چاہیئے۔

    انہوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ کشمیر میں علیحدگی پسندوں کو لگام ڈالنے کے لئے اطمینان بخش اقدامات نہیں کررہی۔

    انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسندوں کے خلاف کسی قسم کا سخت قدم نہیں اٹھایا جارہا اسی وجہ سے ان کے حوصلے روز بروزبلند ہوتے جارہے ہیں۔