Tag: indian man

  • کیا یوسین بولٹ کا ریکارڈ ایک عام آدمی نے توڑ دیا؟

    کیا یوسین بولٹ کا ریکارڈ ایک عام آدمی نے توڑ دیا؟

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ چاولوں کے کھیت میں ہونے والی ایک ثقافتی ریس میں ایک بھارتی شخص نے، عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا تیز دوڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ مزدور سری نواسا نے روایتی کمبالا نامی علاقائی ریس میں حصہ لیا جس میں شامل افراد، چاول کے کھیت میں 2 بھینسوں کو پکڑ کر 100 میٹر تک دوڑ لگاتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس شخص نے یہ فاصلہ 9.55 سیکنڈز میں طے کر کے معروف جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو یہ فاصلہ 9.58 سیکنڈز میں طے کرچکے ہیں۔

    جیسے ہی اس ریس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی، بھارتی میڈیا نے اس مزدور کو یوسین بولٹ کا ہم پلہ قرار دینا شروع کردیا، یہ نظر انداز کر کے اس شخص نے بھینسوں کی مدد سے یہ ریس جیتی، تو کمال بھینسوں کا ہوا، اس شخص کا نہیں۔

    بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک معروف رہنما مرلی دھر راؤ نے اپنے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معروف ٹرینرز کو اس شخص کی تربیت کرنی چاہیئے۔

    ان کے اس ٹویٹ پر ریاستی وزیر کھیل کرن رجیجو نے جواب دیا کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے حکام نے اس شخص سے رابطہ کرلیا ہے، سری نواسا پیر کے روز مرکزی اسپورٹس سینٹر پہنچ جائے گا اور میں یقینی بناؤں گا کہ ملک کے چوٹی کے ٹرینرز اس کی تربیت کریں۔

    سری نواسا کے اس کارنامے کے بعد جب متعدد ٹی وی چینلز نے اس کا انٹرویو کیا تو اس نے بتایا کہ اسے بچپن سے اس ریس میں حصہ لینے کا شوق تھا اور وہ گزشتہ 7 برس سے اس کھیل میں حصہ لے رہا ہے۔

    دوسری جانب دیوانے ہوئے بھارتی میڈیا کو کھیلوں کی گورننگ باڈی نے تنبیہہ کردی کہ وہ اس بھارتی شخص کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ سے موازنے سے گریز کریں۔

    گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ اولمپک انتظامیہ کے پاس رفتار جانچنے کے لیے سائنسی طریقے اور بہتر آلات موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ افریقی ملک جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو دنیا کا تیز ترین انسان قرار دیا جاتا ہے۔ بے شمار ریکارڈز رکھنے والے بولٹ کی اوسط رفتار 23 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 27 میل فی گھنٹہ ہے۔

  • دبئی کے سفر نے بھارتی شہری کو کروڑ پتی بنادیا

    دبئی کے سفر نے بھارتی شہری کو کروڑ پتی بنادیا

    ابو ظبی : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی شہری نے دس لاکھ امریکی ڈالر کی (12 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لاٹری جیت لی، مذکورہ شخص لاٹری جیتنے والا 143 واں بھارتی شہری بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملازمت کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے بھارتی شہری نے دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر ڈیوٹی فری ملینیئر لاٹری جیت کر 10 لاکھ امریکی ڈالر اپنے نام کرلیے ہیں۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 40 سالہ رگو کرشنامورتی اردن میں رہائش پذیر ہے جو ملازمت کے سلسلے میں دبئی آیا تھا جہاں اس نے واپسی پر ڈیوٹی فری ریفل لاٹری کا ٹکٹ خریدتا ہے۔

    رگو کرشنا کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی مرتبہ لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اور پہلے ہی ٹکٹ میں میری قسمت کھل گئی، میں شکر گزار ہوں کہ ایک ٹکٹ نے میری قسمت بدل دی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی فری ملینئم ملینیئر لاٹری کا ٹکٹ خریدنا بھی کرشنا مورتی کے سفر کا حصّہ تھا، جس طرح کوئی دبئی ڈیوٹی فری سے شاپنگ کرتا ہے اسی طرح مذکورہ شخص نے ایک ہزار درہم کا لاٹری کا ٹکٹ خریدتا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کرشنا مورتی 143 واں بھارتی شہری ہے جس نے دبئی میں ڈیوٹی فری ملینئم ملینیئر لاٹری ٹکٹ کے ذریعے دس لاکھ امریکی ڈالر کی خطیر رقم جیتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ لاٹری کے ذریعے جیتی گئی دس لاکھ امریکی ڈالر کی رقم کا ایک حصّہ خیراتی ادارے کو چندے میں دے دوں گا جبکہ باقی رقم ذاتی سرمایہ داری میں خرچ کروں گا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرشنا مورتی بھارتی شہری ہیں لیکن گزشتہ کئی برسوں سے ملازمت کے سلسلے میں عمان میں مقیم ہیں۔

    یاد رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری ریفل ٹکٹ کے نام سے جانے والے اس ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار درہم ہے جو کہ دبئی میں مقیم کسی بھی بھارتی یا پاکستانی کے لیے ایک بڑی رقم ہے۔

  • شارجہ : بھارتی شہری نے لکی ڈرا میں لاکھوں درہم مالیت کا گھر جیت لیا

    شارجہ : بھارتی شہری نے لکی ڈرا میں لاکھوں درہم مالیت کا گھر جیت لیا

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری نے نجی کمپنی کے لکی ڈرا میں 4 لاکھ درہم مالیت کا گھر جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ملازمت کرنے والے ڈونسن مائیکل نامی بھارتی شہری نے نجی منی ایکسچینج کی پروموشن کے دوران 265 درہم کی رقم بھارت منتقل کی تھی جس کے باعث وہ لکی ڈرا میں شامل ہوئے۔

    بھارتی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنا ڈریم گھر جیتا ہے، ایکسچینج نے میرے اور اہل خانہ کے خواب کو پورا کردیا‘۔

    ڈونسن مائیکل کا کہنا تھا کہ میں منی ایکسچینج کا شکر گزار ہوں جس نے میرے گھر خریدنے کے خواہش کو پورا کرنے میں میری مدد کی، اب مجھے بھارت میں گھر خریدنے کےلیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے لکی ڈرا کے ذریعے بنگلا دیشی شہری نے دوسرا انعام جیتے ہوئے ایک کلو سونا اپنے نام کرلیا جبکہ دیگر آٹھ خوش نصیبوں نے 80، 80 ہزار درہم کی رقم لکی ڈرا میں جیتی ہے۔

    مزید پڑھیں : تخلیقی ویڈیوز کا مقابلہ، 22سالہ طالب علم نے اپارٹمنٹ جیت لیا

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم 22 سالہ اردنی طالب علم میخائل عطیہ نے منفرد و تخلیقی ویڈیو کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے لاکھوں درہم مالیت کا اپارٹمنٹ جیت تھا۔

  • بھارتی شہری کی اماراتی کمپنی میں 22 لاکھ درہم کی خرد برد، مقدمہ درج

    بھارتی شہری کی اماراتی کمپنی میں 22 لاکھ درہم کی خرد برد، مقدمہ درج

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں غبن کے الزام میں بھارتی شہری پر چار ساتھیوں سمیت فردِ جرم عائد کردی گئی، ملزم پر 22 لاکھ درہم کی خرد برد کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت نے ایک پبلک کمپنی میں فنانشل اورایڈمنسٹریٹو مینجر کی حیثیت سے کام کرنے والے 49 سالہ بھارتی شہری پر اس کی غیرموجودگی میں فردِجرم عائد کی ہے، ملزم اپنے ساتھیوں سمیت مالی بے قاعدگیوں میں ملوث تھا۔

    ملزم کے ساتھ مزید چار ملزمان کو شریکِ جرم قرار دیا گیا  ہے  جن میں 51 سالہ فلپائنی نژاد شخص، دو بھارتی شہری جن کی عمریں 38 سال بتائی گئیں ہیں اور  مرکزی ملزم کی 44 سالہ بہن شامل ہے۔ عدالت میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے بالترتیب 70 ہزار درہم، ساڑھے گیارہ ہزار درہم، 35 ہزار درہم اور 19 ہزار درہم  کمپنی کے حساب میں خرد برد کرکے غبن کیے۔

    عدالت کی جانب سے عائد کی جانے والی فردِ جرم کے مطابق ملزمان کی یہ کارروائیاں جنوری 2011 سے فروری 2011 تک جاری رہیں۔ ان کے خلاف البارشا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    غبن کے معاملات کے ایک ماہر کے مطابق، خرد برد کرنے کے لیے طے شدہ طریقہ کار سے انحراف کیا گیا اورریکارڈز میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیا ں بھی کی گئیں ہیں۔ مقدمے کی آئندہ سماعت تین فروری کو ہوگی۔

  • بھارتی شہری امریکی صدر ٹرمپ کی پوجا کرنے لگا

    بھارتی شہری امریکی صدر ٹرمپ کی پوجا کرنے لگا

    نئی دہلی: بھارت میں توہم پرستی تو عروج پر ہے لیکن اس حوالے سے بھارتی اب مزید آگے بڑھتے جارہے ہیں بھارتی شہری امریکی صدر ٹرمپ کی پوجا کرنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ٹرمپ کا ایسا مداح موجود ہے جو ٹرمپ کی تصویر سامنے رکھ کر پوجا کرتا ہے اور انہیں بھگوان کا درجہ دیتا ہے، بوسا کرشنا کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ کا مندر بھی تعمیر کرے گا۔

    اکتیس سالہ بوسا کرشنا نلنگانا کے ایک گاؤں میں رہائش پذیر ہے اور وہ گزشتہ تین برسوں سے امریکی صدر ٹرمپ کی پوجا کررہا ہے، کرشنا ان کی تصویر کے سامنے پھلوں اور پھولوں کے چڑھاوے دیتا ہے اور کھلے عام ٹرمپ کو دیوتا قرار دیتا ہے تاہم اس کے دوست احباب اسے پاگل قرار دیتے ہیں۔

    جنونی شخص کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پوجا سے اسے طاقت ملتی ہے اور وہ ٹرمپ کا مندر بھی تعمیر کرے گا، کرشنا ہر جگہ امریکی صدر کی تصویر ساتھ لئے پھرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ اس کی پرستش ہمیشہ کرتا رہے گا۔

    بوسا کرشنا نے ٹرمپ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے فیس بک پر پیج بھی بنا لیا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے کسی کی پرواہ نہیں ہے میں ٹرمپ کی پوجا کرتا رہوں گا۔

    مزید پڑھیں: بھارت: 13 سالہ مسلمان لڑکا بھگوان بن گیا 


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی نوجوان کا مسلمان ڈرائیور کی ٹیکسی میں بیٹھنے سے انکار

    بھارتی نوجوان کا مسلمان ڈرائیور کی ٹیکسی میں بیٹھنے سے انکار

    نئی دہلی : بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی مسلمانوں سے نفرت عروج پرہے، کبھی مسلمانوں کوگھردینے سے منع کیا جاتا ہے تو ہندو انتہا پسند کبھی مسلمان ڈرائیور کی ٹیکسی میں بیٹھنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا، مودی سرکارمیں مسلمانوں کو جان کے لالے ہیں اورساتھ ساتھ معاشی بدحالی اور تنگی کی طرف بھی دھکیلا جا رہا ہے۔

    نئی دہلی میں ہندو انتہا پسند تنظیم کے کارندے  ابھیشیک مشرا نے پرائیوٹ ٹیکسی کی بکنگ صرف اس لئے منسوخ کرا دی کہ ڈرائیورمسلمان ہے۔

    ہندو انتہاپسند نوجوان  ابھیشیک مشرا نے زہراگلتے ہوئے کہا کہ میں کسی جہادی کو پیسے دے کراس کا فائدہ نہیں کرسکتا، لہذا بکنگ کینسل کرادی۔

    ہندوانتہاپسند نے بکنگ منسوخی کی تفصیل بھارتی وزیردفاع سمیت دیگروزرا کو بھی بھیج دیں۔

    واضح رہے کہ مسلمانوں سے بدترین سلوک کا یہ پہلا واقعہ نہیں، فروری میں بھی ممبئی میں کیفے پریڈ کے قریب 3 روز قبل چار حملہ آوروں نے 35 سالہ قاسم شیخ پر حملہ کیا اور اسے جوتا چاٹنے پرمجبور کیا، قاسم شیخ یہ ذلت برداشت نہ کرسکا اور اس نے گلے میں پھندا لگایا اور چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    اسی طرح  بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں سال نو کے موقع پر مبینہ طور پر اونچی آواز میں موسیقی بجانے سے منع کرنے پر ایک مسلمان کو مار مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

    اس سے قبل بالی وڈ کے مسلمان اداکار بھی انتہاپسندی کا نشانہ بن چکے ہیں، ممبئی میں مشہوراداکارہ شبانہ اعظمی، رائٹر اور شاعر جاوید اختراوراداکارعمران ہاشمی کو محض اس لئے گھر دینے سے انکار کیا گیا کہ وہ مسلمان ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔