Tag: indian media critisized

  • سدھو کی تقریب حلف برداری میں شرکت، بھارتی میڈیا بھڑک اٹھا، مختلف شہروں میں مظاہرے

    سدھو کی تقریب حلف برداری میں شرکت، بھارتی میڈیا بھڑک اٹھا، مختلف شہروں میں مظاہرے

    اسلام آباد : بھارتی سیاسی شخصیت نوجوت سنگھ سدھو کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، سدھو پر کیچڑ اچھالا گیا، بھارت میں سدھو کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر بھارتی میڈیا کو پتنگے لگ گئے، کبھی سدھو کی نشست پر واویلا تو کبھی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں پر شور مچا دیا مگر معتدل مزاج رکھنے والوں نے سدھو کی شرکت کو سراہا۔

    سدھو کے آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ سے گلے ملنے اور صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے ساتھ بیٹھنے پر بھارتی میڈیا اور انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے، ہریانہ میں بی جے پی کے وزیر انیل وج سدھو پر برس پڑے، انہوں نے پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    دوسری جانب لدھیانہ میں مشتعل افراد نے سدھو کے پوسٹر اور پتلے کو آگ لگادی ہے، انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے جس میں سدھو کے پتلے کو نذر آتش کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: عمران خان چیلنج پسند کرتے ہیں، انہیں مشکل سے لڑنا آتا ہے،سنیل گواسکر

    تاہم انتہاء پسندوں اور میڈیا کی اشتعال انگیزی پر سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو اور نامور کالم نگار سدھیندر کلکرنی نے پانی ڈالنے کی کوشش بھی کی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو گلے لگا لیا

    واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی دعوت پر تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تھے۔

  • بھارتی میڈیا نے موجود تناؤ کا ذمہ دار پاکستان کوقراردیدیا

    بھارتی میڈیا نے موجود تناؤ کا ذمہ دار پاکستان کوقراردیدیا

    نئی دہلی :پاکستان کے خلاف جنگی جنون کو ہوا دینے میں صرف بھارتی سرکارہی نہیں میڈیا بھی پیش پیش ہے، بھارتی میڈیا نے موجود تناؤ کا ذمہ دار پاکستان کو قراردیا ہے۔

    مودی سرکارکے حکم کے مطابق بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف جنگی جنون کو بڑھانے میں بڑھ چڑھ کرکردار ادا کررہا ہے، قومی اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم کے خلاف قرارداد کو بھارتی میڈیا نے ہدف تنقید بناتے ہوئے امن کے لئے نقصان دہ قراردے دیا۔

    بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زہر اگلنے سے امن کو نقصان پہنچے گا۔

    سی این این آئی بی این نے بھی پاکستان کی بھارتی وزراء کے بیانات پر تنقید کو ہدف ملامت بنایا، دیگر بھارتی چینلز بھی پاکستان دشمنی میں پیچھے نہیں اور پاکستان کے خلاف عوام کو اکسانے اورجنگی ماحول بنانے میں بھرپورحصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کے جھوٹ کا پول بھی کھول دیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے برما میں بھارتی فوج کا آپریشن ناکام رہا تاہم حکومت نے کامیابی کا جھوٹا دعوہ کیا۔