Tag: Indian media

  • پنج شیر پر حملے سےمتعلق بھارتی میڈیا کی خبر کا جھوٹ عالمی میڈیا پر بے نقاب

    پنج شیر پر حملے سےمتعلق بھارتی میڈیا کی خبر کا جھوٹ عالمی میڈیا پر بے نقاب

    اسلام آباد : فرانسیسی ٹی وی نے پنجشیرپرحملے سے متعلق بھارتی میڈیاکی جھوٹی خبر کو بے نقاب کردیا، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی فیک نیوزاورجعلی پروپیگنڈےکواب عالمی میڈیابھی بےنقاب کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جھوٹی اورجعلی خبروں کےحوالےسےبھارت کودنیابھرمیں رسوائی کاسامنا ہے ، پنجشیرپرحملےکی بھارتی میڈیاکی جھوٹی خبرکو فرانسیسی ٹی وی نے بے نقاب کردیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرانسیسی ٹی وی کی رپورٹ شیئرکرتے ہوئے کہا رپورٹ میں بتایاگیا بھارت کےٹی وی چینل ہستی نےجعلی خبرنشرکی اور فرانسیسی ٹی وی نےپنجشیرمیں پاک فضائیہ کےحملےکی خبرجھوٹی قراردی۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ٹائمزناؤ،ناؤبھارت اورزی ہندوستان نے بھی جھوٹی خبرکاسہارالیا ، بھارت کی فیک نیوزاورجعلی پروپیگنڈےکواب عالمی میڈیابھی بےنقاب کررہاہے.

    سیسی سرکاری ٹی وی چینل پر فرانسیسی پروگرام’’ٹروتھ اورفیک‘‘میں بھارتی میڈیاکاپوسٹ مارٹم کیاگیا تھا ، میزبان دیرک تھامسن اور جیمزکریڈن نے بھارتی میڈیاکی جعلی خبروں کی تحقیق کی اوربھارتی میڈیاکوجعلی خبریں پھیلانے کا ذمہ دارٹھہرایا۔

    پروگرام میزبان کا کہنا تھا کہ پنجشیرسےمتعلق بھارتی میڈیانےجعلی خبریں پھیلائیں،دنیاکوگمراہ کیا اور پنجشیرپرطالبان کےحملےکاالزام پاکستان پربےدھڑک لگایا۔

    جیمزکریڈن نے کہا تھا کہ بھارتی میڈیاکاکردارسیاسی طنزاورکہانیوں کےدرمیان ہے، پنجشیرسےمتعلق بھارتی میڈیانےجوخبریں چلائی جعلی تھی۔

  • ابھی نندن کی ویڈیو : بھارتی میڈیا عوام کی منتیں کرنے لگا

    ابھی نندن کی ویڈیو : بھارتی میڈیا عوام کی منتیں کرنے لگا

    ممبئی : بھارتی میڈیا ابھی نندن کے خیالات اس کی اپنی زبانی دیکھ کر بوکھلا گیا، اپنی عوام سے ویڈیو کو نہ دیکھنے اور فارورڈ نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کی ایک اور ویڈیو دیکھ کر بھارت میں کھلبلی مچ گئی، بھارتی میڈیا ابھینندن کے خیالات کو اس کی اپنی زبانی سن کر سیخ پا ہوگیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی میڈیا کے گلے کی ہڈی بن گئی ، بھارتی چینلز اپنے عوام کو ابھی نندن کی ویڈیو فارورڈ نہ کرنے کی درخواستیں کرتے رہے۔

    بیانیے کی جنگ میں مات کھانے کے بعد بھارتی چینلز کی حقائق روکنے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی،27فروری کے تمام حقائق ساری  دنیا جان چکی اور مان چکی ہے۔

    ابھی نندن کابیان بھی ریکارڈ کاحصہ بن چکا، بھارتی چینل کی رپورٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح ہاتھ جوڑ کر لوگوں سے بے سود اپیل کررہے ہیں۔

    بھارتی اینکرز اور تجزیہ کاروں کا دہائیاں دیتے ہوئے کا کہنا تھا کہ دیش واسیوں سے بنتی ہے کہ اس ویڈیو کو فارورڈ نہ کریں بلکہ ڈیلیٹ کریں، ہم بھارتیوں کو ویڈیو آگے فارورڈ کرکے پاکستانی بیانیے کو آگےنہیں بڑھنے دینا۔

  • بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ، لینے کے دینے پڑگئے

    بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ، لینے کے دینے پڑگئے

    کراچی : گزشتہ دنوں پاکستان میں ہونے والے واقعات کی بھارتی میڈیا نے انتہائی بھونڈے انداز میں رپورٹنگ کی جس کے اسے لینے کے دینے پڑ گئے۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے اس کی رپورٹوں میں کراچی میں ہونے والے واقعات کو نہ صرف خانہ جنگی سے تعبیر کیا گیا بلکہ خواہشات کو خبریں بنا کر پیش کیا جسے عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    پاکستان کیخلاف کیے جانے والے پروپیگنڈے پر خود بھارتی میڈیا کا عالمی سطح پر مذاق بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا اپنی اس احمقانہ خواہش کو خبر بنا کر چلاتا رہا کہ کراچی میں دو فریقین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں حالانکہ اس خبر کا دور دور تک حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

    اس سفید جھوٹ پر دنیا بھر میں کل اور آج دن بھر بھارتی میڈیا کو مذاق ک انشانہ بناتے ہوئے اسے دنیا کا جھوٹا ترین میڈیا قرار دیا گیا،بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا کہ کراچی کے علاقے گلشن باغ میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ جھڑپیں تو ایک طرف کراچی میں تو گلشن باغ نام کا ہی کوئی علاقہ تک نہیں اور ہوتا بھی کیسے کیونکہ گلشن اور باغ کا تو مطلب ایک ہی ہے، ایسا احمقانہ نام متعصب بھارتی میڈیا کو ہی سوجھ سکتا تھا۔

    پاکستان کیخلاف اس شرمناک پروپیگنڈے کو پھیلانے میں بھارتی ٹی وی چینل سی این این نیوز 18، ٹائمز ناؤ جیسے بڑے ادارے شامل تھے۔

    اس حوالے سوشل میڈیا پر پاکستانی صحافی طلعت اسلم نے بھارتی میڈیا کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سول وار کے قریب ترین چیز سول لائنز تھانہ ہے اور آرٹلری کے نام سے ’آرٹلری میدان تھانہ‘ہے جو میرے گھر کی کھڑکی سے نظر آتا ہے۔

    ایک اور صحافی مبشر زیدی نے مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے کراچی میں دو بھارتی شہروں کے نام سے معروف دکانوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان دکانوں پر صورتحال سنجیدہ ہے۔

    ایک پاکستانی وکیل ریما عمر نے اپنے خیالات ک ااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا فکشن کو خبر بنا کر پیش کر رہا ہے، پاکستانی مصنفہ بینا شاہ نے لکھا کہ وہ ابھی ابھی شہر سے سودا سلف خرید کر لائی ہیں اور شہر میں کوئی خانہ جنگی نہیں ہو رہی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز ہرزہ سرائی اور جھوٹ کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے کراچی میں گیس دھماکے کو اداروں کے درمیان لڑائی قرار دے دیا تھا۔

    پاکستانی صارفین نے اس بے ڈھنگے پروپیگنڈے پر سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی خوب کلاس لی، بھارتی میڈیا کی جانب سے ایسے ایسے افسانے گھڑے گئے کہ خود بھارتی شہری بھی حیران رہ گئے۔

  • بھارت نے چینی فوج سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کرلی

    بھارت نے چینی فوج سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کرلی

    لداخ : بھارت اور چین میں کشیدگی جاری ہے، چینی فورسز سے جھڑپ میں بھارتی کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج چین کے سرحدی علاقوں میں چھیڑ چھاڑ سے باز نہ آئی ، لداخ کے علاقے گلواوادی میں بھارتی فورسز کی چینی علاقے میں دراندازی پر چینی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں بھارتی کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت اور چینی فوج سے جھڑپ پیر کی رات لداخ کی گلواوادی میں ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت نے ابتداء میں چینی فوج سے جھڑپ میں تین فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کی تھی۔

    چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 بار سرحد عبور کی اور چینی فورسز پر حملے کیے۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی فوجیوں کی سرحدی خلاف وزری کے بعد بھارت اور چین کے اعلی فوجی حکام کا اجلاس ہوا، جس میں بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ اپنے فوجیوں کو سرحدی خلاف ورزی سے باز رکھے اور کوئی ایسا یکطرفہ اقدام نہ کرے ، جس سے سرحد پر صورتحال پیچیدہ ہو۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی مسائل اور سرحدی صورتحال بات چیت سے حل کرنے اور سرحد پر امن و امان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    خیال رہے مئی میں لداخ میں چینی فورسزنے جھڑپ کے بعد بھارتی فوجیوں کوگرفتارکرلیا تھا، جنہیں بھارت کی درخواست پررہا کردیا گیا تھا۔

  • کرتار پور راہداری پر بھارتی میڈیا کی بےبنیاد رپورٹس پاکستان نے مسترد کردیں

    کرتار پور راہداری پر بھارتی میڈیا کی بےبنیاد رپورٹس پاکستان نے مسترد کردیں

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کرتاپور راہداری سے متعلق بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، راستہ کھولنے کا مقصد مذہبی سیاحت کا فروغ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرتار پور راہداری سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد رپورٹس پاکستان نے مسترد کردیں، اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کرتار پور کھولنے کا جذبہ سکھ برادری کی خدمت پرمبنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر نشر کی جانے والی کرتار پور راہداری کے قرب وجوار میں مبینہ کیمپس کی خبریں بےبنیاد ہیں، بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مذہبی سیاحت سے متعلق کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، بھارت کی جانب سے پاکستان پر بےبنیاد الزامات عائد کیے جانا نیک نیتی کو سبوتاژ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کے ایسے الزامات سے سکھ برادری کی دل آزاری ہوتی ہے، بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کومسترد کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کرتارپورراہداری منصوبے کی تکمیل مکمل، پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

    یاد رہے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا، 9نومبر سے بھارت سے یاتری آنا شروع ہو جائیں گے۔

    پانچ ہزار یاتریوں کے داخلے اور اخراج کے لیے 76 امیگریشن کاؤنٹرز ہوں گے جبکہ دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔

  • جعلی خبریں، جھوٹا جشن: ممتاز بھارتی دانش ور مودی سرکار پر برس پڑے

    جعلی خبریں، جھوٹا جشن: ممتاز بھارتی دانش ور مودی سرکار پر برس پڑے

    دہلی: ممتاز بھارتی دانش ور اشوک سوین نے انتہا پسند مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا.

    تفصیلات کے مطابق جنگ اور تصادم کے موضوع پر ماہر تصور کیے جانے والے پروفیسر اشوک سوین نے جعلی خبروں اور جھوٹے جشن پر بھارتی میڈیا اور مودی بھگتوں پر کڑی تنقید کی ہے.

    انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بھارتی چینلز پر چلنے والی ایک جھوٹی خبر  پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا جعلی خبروں میں الجھ گیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا مودی کی اہلیہ کے بارے میں فکر کرے، مودی کی اہلیہ 46 سال سے منظر عام پر نہیں آئیں، مودی نے 1968 میں شادی کی تھی، جسے 2014 میں تسلیم کیا.

    مزید پڑھیں: مودی حکومت کی کشمیر پالیسی کو بے نقاب کرتے رہیں گے، وزیراعظم

    انھوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ پر میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر جو جشن منایا جارہا ہے، وہ جلد ڈراؤنا خواب بن جائے گا.

     بھارتی فوج کے ساتھ وہی ہوگا، جو ویت نام میں امریکا کے ساتھ ہوا تھا اور تب جشن منانے والے خواب غفلت سے بیدار ہوں گے.

  • ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیر اعظم کا مذاق اڑاتے ہیں، بھارتی میڈیا

    ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیر اعظم کا مذاق اڑاتے ہیں، بھارتی میڈیا

    نئی دہلی :بھارتی خبر رساں ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس عمل کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے امریکی انتظامیہ تک یہ بات پہنچائے۔

    تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانے والے جنونی ہندوں کے ترجمان میڈیا کو بھی اچانک اپنے وزیراعظم کی عالمی سطح پر ہونے والی بھرپور بے عزتی کا احسا س پوری شدت سے ہوگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کو مودی کو کی بے عزتی کا بھرپور احساس ہونے کے بعد ملک کے طول وعرض میں یہ بحث شدت اختار کر گئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے مودی کی تعریف کرتے ہیں یا مذاق اڑاتے ہیں یا پھر طنز کے تیر برساتے ہیں؟

    بھارتی ذرائع ابلاغ میں یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب امریکی صدر نے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اتنے مقبول ہیں جیسے امریکہ کے معروف گلوکار اور اداکار ایلوس ایرون پریسلے تھے۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ دو ماہ میں دوسرے مرتبہ ایسی مثال دی ہے جس کی وجہ سے ان کی نیت پر شک ہونے لگا ہے کیونکہ اگر وہ ابراہم لنکن یا کینیڈی سے تشبیہہ دیتے تو بھارت کو اچھا لگتا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنی وزارت خارجہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس بات کا فوری طور پر نوٹس لے اورامریکی انتظامیہ تک یہ بات پہنچائی جائے تاکہ کسی اور ملک کا سربراہ ایسی ہمت نہ کرے۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے سربراہ کا موازنہ کسی اداکاریا گلوکار سے کرنا مناسب نہیں ہے۔

    بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق 26 اگست 2019 کو بھی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کے جواب نہ دینے پر کہا تھا کہ حقیقت میں ان کی انگریزی بہت اچھی ہے لیکن وہ اس وقت بات کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس طرح کے عمل کو کسی بھی طرح دوستی کا نام نہیں دیا جا سکتا ہے کیونکہ دو ممالک کے تعلقات میں سربراہان کی دوستی کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نسبت صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے دونوں مرتبہ ہونے والی ملاقاتوں میں نہایت مدبانہ طریقہ اپنایا اور اس مرتبہ تو انہیں اہم ترین سفارتی مشن بھی سونپا ہے جس پر خود ان کی اپنی سیاسی زندگی کا بڑی حد تک انحصار ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں کفایت شعاری کے بھارت میں بھی چرچے

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں کفایت شعاری کے بھارت میں بھی چرچے

    نئی دہلی : بھارتی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا میں کفایت شعاری کے اقدامات کی تعریف کیے بغیرنہ رہ سکا اور مشورہ دیا کہ بھارت کے سیاستدان عمران خان سے سیکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں کفایت شعاری کے سرحدپاربھی چرچے ہونے لگے اور بھارتی میڈیا بھی وزیراعظم کی تعریف کیے بغیرنہ رہ سکا۔

    بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے میں وزیراعظم پاکستان کی کفایت شعاری پر آرٹیکل شائع کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ عمران خان ملک کو خراب معاشی صورتحال سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں،دورہ امریکا کے لئے کمرشل پرواز میں سفر کیا۔

    آرٹیکل میں کہا گیا عمران خان سے پہلےپاکستانی حکمران خصوصی طیاروں میں سفرکرتےتھے، عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات 32 فیصد گھٹائے، انھوں نے اس سے پہلے دورہ امریکا پر بھی کمرشل فلائٹ میں سفر کیا۔

    بھارتی اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم نے امریکا میں پُرتعیش ہوٹل کے بجائے اپنے سفارتخانے میں قیام کیا، سابق پاکستانی حکمرانوں کا چارٹرڈ طیاروں کا استعمال معمول تھا، عمران خان کا دورہ امریکا کفایت شعاری مہم کا تسلسل ہے۔

    بھارتی صحافی نے اپنے حکمرانوں کو وزیراعظم پاکستان کی تقلید کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل سے دوچار بھارت کے سیاستدان عمران خان سے سیکھیں۔

  • بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، سری لنکا میں کوئی پاکستانی گرفتار نہیں ہوا

    بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، سری لنکا میں کوئی پاکستانی گرفتار نہیں ہوا

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے الزام میں کوئی پاکستانی گرفتارنہیں ہوا، بھارتی میڈیا نے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے سری لنکا میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں سے متعلق پاکستانیوں کی گرفتاریوں کی خبر کو یکسر طور پر مسترد کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ سری لنکا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے الزام میں کوئی پاکستانی گرفتارنہیں ہوا ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

    مزید پڑھیں : سری لنکا میں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی، سیکڑوں زخمی 

    انہوں نے بتایا کہ سری لنکا میں سات پاکستانی باشندوں کو ویزہ کی مدت ختم ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، اس حوالے سے پاکستانی قونصلر معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے بھارتی میڈیا کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔

    واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، تاہم خودکش بمبار کے نام اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے خبردار کیا تھا کہ نیشنل توفیق جماعت حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، لیکن یہ معلومات وزیراعظم کے دفتر میں دھماکوں کے بعد موصول ہوئیں۔

    سری لنکا کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تمام حملہ آور سری لنکا کے شہری تھے جبکہ حکام نے یہ شبہ ظاہر کیا تھا کہ حملے میں غیر ملکی ملوث ہیں۔

  • بھارت اور اس کا میڈیا دنیا کو گمراہ کررہا ہے، پلوامہ حملے کا الزام مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

    بھارت اور اس کا میڈیا دنیا کو گمراہ کررہا ہے، پلوامہ حملے کا الزام مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور اس کا میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہے، پاکستان پلوامہ حملے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، ہمارا ردعمل ذمہ دارانہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی، ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی شرمندگی اور خفت مٹانا چاہ رہی ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا غلط معلومات پھیلانے میں مصروف ہے اور عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہے، بھارتی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے ایسا کررہی ہے.

    دفترخارجہ نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے، پاکستان پلوامہ حملے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، پلوامہ میں مقامی شخص نے بھارتی گاڑی، بھارتی بارود سے دھماکا کیا، مسائل کے باوجود وزیراعظم نے تحقیقات میں ہرممکن تعاون کی بات کی۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے 28فروری کو ڈوزیئردیا ہے اور یہ ڈوزیئر دوسری بار پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد دیا گیا، ڈوزیئر کا جائزہ لیا جارہا ہے،معائنے کے بعد بھارت کو جواب دیا جائے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت نے26فروری کو بالاکوٹ میں حملے کی کوشش کی، پاکستان نے27فروری کو اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، پاکستان نے اپنی فضائی حدود سے نان ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا، پاکستان نے جان بوجھ کرجانی ومالی نقصان نہیں کیا، بھارتی طیاروں نے دوسری بار بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔

    پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کیا، بھارت نے پاکستانی ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا، وقت کے ساتھ بھارت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، وزیراعظم نے جذبہ امن کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا، اس پاکستانی اقدام کو دنیا بھرمیں سراہا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے زور دیتا ہے، پاکستان کشمیریوں کیلئے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا.

    ترجمان کے مطابق الزامات کے باوجود پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کو دنیا سراہتی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں2014سے جاری ہیں، حالیہ کارروائیوں کو پلوامہ سے جوڑنا بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔