Tag: Indian media

  • اُڑی حملہ : بھارتی میڈیا کا جھوٹ اسی کی فوج نے بے نقاب کردیا

    اُڑی حملہ : بھارتی میڈیا کا جھوٹ اسی کی فوج نے بے نقاب کردیا

    نئی دہلی : اڑی حملے کے بعد پاکستان پر جھوٹے الزامات کی بارش کرنے والے بھارتی میڈیا کو بھارتی فوج نے ہی بے نقاب کر دیا، بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں دس حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا کے ڈھول کا پول بھارتی فوجی حکام نے کھول دیا، جنگ کی باتیں یا جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہو، بھارتی میڈیا جیسا جھوٹا کوئی نہیں۔

    پاکستان کے خلاف بے بنیاد جھوٹا اورمذموم پروپیگنڈا اُن کی اپنی فوج نے بے نقاب کردیا، بھارتی فوجی حکام نے اڑی سکٹر پرحملے کے بعد دس حملہ آوروں کو مارے جانے کی خبر کی سختی سے تردید کردی۔


    Indian army debunks fake news by their media… by arynews

    حکام کا کہنا ہے کہ اڑی حملے کے بعد نہ تو کوئی دوسراحملہ ہوا اور نہ ہی حملہ آوروں سے کوئی جھڑپ ہوئی۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ 10 حملہ آوروں کے مارے جانے کی بے بنیاد خبر میڈیا نے خود بنائی تھی۔

    دس حملہ آوروں کے مارے جانے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے کے فوری بعد پاکستان کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا تھا اور بھارتی میڈیا نے حملے کے بعد جھڑپ کو بھارتی فوج کی جوابی کارروائی قرار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کشمیرمیں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملہ، 17فوجی ہلاک

     واضح رہے کہ 18 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے قصبے اوڑی میں قائم بھارتی فوجی مرکز پر مبینہ حریت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 17بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اتوارکی صبح ساڑھے پانچ بجے نامعلوم تعداد میں مسلح افراد بھارتی فوج کی 12 ویں بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔

    حملے کا نشانہ بننے والا یہ فوجی مرکز لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے جہاں سرحدی تنازعہ کی وجہ سے پہلے ہی سیکورٹی بہت زیادہ سخت ہوتی ہے۔

     

  • پاکستان پر الزام : بھارتی میڈیا کو اس کی اپنی ہی وزارت دفاع نے رُسوا کردیا

    پاکستان پر الزام : بھارتی میڈیا کو اس کی اپنی ہی وزارت دفاع نے رُسوا کردیا

    نیو دہلی : واویلا کرنے والے بھارتی میڈیا کو پاکستانی اسلحے سے متعلق من گھڑت خبریں چلانے پراپنی ہی وزارت دفاع نے رُسواکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے کے مصداق مودی سرکار کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ خود بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے بے نقاب کر دیا۔ برطانوی خبررساں ادارہ بھی بھارتی جنگی جنون کو منظرعام پر لےآیا۔

    اُڑی سیکٹرحملے کے بعد بھارتی حکام نے الزامات پاکستان پرلگائے تو دشمنی میں بھارتی میڈیا نے بھی تمام حدیں پار کردیں۔ بھارتی وزارت دفاع نے اپنے میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا حملہ آوروں کے قبضے سےملنے والے اسلحے پرمیڈان پاکستان کاٹھپہ لگادیاگیا۔

    چارروز بعد بھارتی وزارت دفاع کوخیال آگیا کہ اس جھوٹ کو ثابت کیسے کیا جائے ناکامی پراپنے ہی میڈیا کی کلاس لے لی۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق اڑی سیکٹر سے کوئی ہتھیار بر آمد نہیں ہوا اور نہ ہی کسی چیز میں میڈ ان پاکستان کا نشان ملا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی حکام کی جاری کردہ معلومات اور تحقیقات رپورٹ میں بھی کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔ بھارتی حکام نے کہا تھا کہ اکثر فوجی خیمے میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے فوجیوں کو اسٹور میں بند کر کےعمارت کو آگ لگا ئی تھی۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال حملے کی ذ٘مہ داری کسی پر ڈالنے کے لیے کافی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

    ادھربرطانوی خبررساں ادارے نے بھی بھارتی جنگی جنون کوبھی بے نقاب کردیا، بی بی سی پرشائع ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے کئی جگہوں پر بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کر دیئے۔

    رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ وقت ملٹری آپریشن روم میں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔

    رپورٹ میں کہا گیاہے کہ توپوں کو اُڑی سیکٹرکے چڑی میدان، موہرا اور بونیار میں نصب کیاجا رہا ہے۔ سونہ مرگ میں بھی بڑے ہتھیاروں کی تنصیب ہورہی ہے۔ ان مقامات سے آزاد کشمیر میں پاکستان کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

     

  • لارڈز ٹیسٹ کی تاریخی فتح، بھارت کو دوسری پوزیشن چھن جانے کا خطرہ

    لارڈز ٹیسٹ کی تاریخی فتح، بھارت کو دوسری پوزیشن چھن جانے کا خطرہ

    دبئی: لارڈز ٹیسٹ کی جیت بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہیں بھارہی، شکست انگلینڈ کو ہوئی درد بھارت کو ہورہا ہے

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو آئی سی سی رینکنگ میں ٹیم کی دوسری پوزیشن چھن جانے کا خطرہ ہے، بھارتی میڈیا کے اعصاب پر پاکستان سوار ہے، انکا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے پیچھے پڑگئی ہے جبکہ لارڈز کا ایک ایک لمحہ ویرات کوہلی کو تڑپا رہا ہے۔

    مصباح الحق کی کپتانی سے بھارتی میڈیا خوف میں مبتلا ہے، بھارتی میڈیا کو ڈر ہے کہیں پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پر نہ آجائے۔

    پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اگر پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے آگے ہوجائے گا اور پاکستان کی یہ برتری بھارت، ویسٹ انڈیز کو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے بھی ختم نہیں کرسکتا۔

    بھارت اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں 112 پوائںٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان 111 پوائںٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔

  • پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    نئی دہلی : بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد پاک بھارت سیکریٹری سطح مذاکرات منسوخ کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری سطح کےمذاکرات منسوخ کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے پہلے پٹھان کوٹ کامعاملہ اٹھایاجائے گا، اس کےبعدپھرکوئی اوربات کی جائےگی۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات میں پٹھان کوٹ معاملہ اٹھانےپربھی غور کئےجانےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ ہفتے کی صبح پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملےمیں 7بھارتی فوجی ہلاک ہوئےجبکہ جوابی کارروائی میں 5حملہ آورہلاک ہوئے۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    نئی دہلی : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ دسمبرمیں شیڈولڈ پاک بھارت سیریز منسوخ کر دی گئی ہے.۔ جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کی ہونے والی ملاقات میں بھی پاک بھارت سیریز پر پیش رفت نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امیدیں دم توڑنا شروع ہوگئیں،شائقین کرکٹ کے چہرے افسردہ ہونے لگے۔

    چیئرمین پی سی بی تن و تنہا پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنے کیلئے ثابت قدم ہیں،انہوں نے بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے نئی دہلی میں ملاقات ضرور کی، لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    شہریار خان پرانے تعلقات کا حوالہ دیکر بھارتی بورڈ حکام کو قائل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

  • بھارتی میڈیا کی گورداسپور واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھونڈی کوشش

    بھارتی میڈیا کی گورداسپور واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھونڈی کوشش

    کراچی : گورداسپورواقعے پر بھارتی میڈیا نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مبہم فوٹیج کا سہارا لےکرپاکستان پر پھرالزام دھر دیا۔بھارت کے مکرو فریب کا پردہ ایک بار پھر چاک ہو گیا اور ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اس بار بھی دشمنی کی ساری حدیں پار کرگیا۔ پاکستان نےا یک بھارتی جاسوس طیارہ کیا گرایا بھارت کی تو گھگھی ہی بندھ گئی.

    پہلے اسے اپنا ماننے سے انکار کیااور جب ثبوت دیئے تو چپ لگ گئی۔ تین حملہ آوروں سے ہزاروں مہان بھارتی سورماؤں نے بارہ گھنٹے مقابلہ کیا لیکن پھر بھی ان پر قابو نہ پاسکے اور منہ کی کھائی تو الزام  پاکستان پر لگا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا گورداسپورحملےکی جھوٹی فوٹیج لےآیا۔ ایسی فوٹیج جس میں کچھ واضح ہی نہیں، پھر پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا نے غیرواضح فوٹیج کو بنیاد بنا کر پاکستان پرحملےکاالزام دھردیا۔

    سب سے بد تر صورتحال تو یہ ہے کہ اس بوکھلائے ہوئے بھارتی میڈیاکویہ بھی معلوم نہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کب اورکہاں کی ہیں۔


    Indian media’s alleged video footage of… by arynews

  • وزیرِاعظم نوازشریف اورنریندرمودی کی ملاقات متوقع، بھارتی میڈیا

    وزیرِاعظم نوازشریف اورنریندرمودی کی ملاقات متوقع، بھارتی میڈیا

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِاعظم نوازشریف اور بھارتی ہم منصب نریندرمودی کے درمیان دس جولائی کو روس میں ملاقات متوقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات شنگھائی تعاون کونسل اجلاس کے موقعے پر ہوگی، اجلاس میں شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کےعلاوہ پاکستان اور بھارت کے وزرائےاعظم بھی شرکت کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائےاعظم کے درمیان متوقع ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی ہیں لیکن دونوں کی ملاقات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

    توقع ہےکہ نواز شریف اورنریندر مودی جامع امن مذاکرات شروع کرنے پر بھی بات چیت کریں گے، نوازشریف اورنریندرمودی نے کٹھمنڈو میں سارک کانفرنس کے موقعے پر مصافحہ کیا تھا لیکن دونوں کے درمیان ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

  • بھارت میں وزیر نے صحافی کو زندہ جلادیا

    بھارت میں وزیر نے صحافی کو زندہ جلادیا

    بھارت کے ظلم وجبر کا ایک اور چہرہ سامنے آگیا جب ایک سوشل میڈیا جرنلسٹ جگیندر سنگھ کو بھارت ریاست اترپردیش میں ایک وزیر رام مورتی ورما کے خلاف فیس بک پر پوسٹ کرنے کے جرم میں زندہ جلادیا گیا۔

    عالمی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آتش زنی کی اس واردات میں مبینہ طورپرملوث ڈیری منسٹر رام ورما کا تعلق شاہجہاں پور کی سماج وادی پارٹی سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جگیندر ورما نے 30 مئی کو سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں اس نے الزام عائد کیا کہ منسٹر اور اس کے غنڈوں نے ایک مزدور عورت کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ صحافی نے مذکورہ وزیر پر زمینوں پر وسیع پیمانے میں قبضہ کرنے اور کرپشن کے الزامات بھی عائد کئے۔

    ذرائع کے مطابق اسی دن جگیندر کے گھر پر پولیس نے حملہ کیا اور مبینہ طور پر اسے اس کے بیٹے کے سامنے زندہ جلادیا گیا

    پولیس کا موقف ہے کہ جب اسے گرفتار کرنے کے لئے پولیس پارٹی اس کی رہائش گاہ پہنچی تو اس نے خودسوزی کرنے کی کوشش کی۔

    جگیندرسنگھ نے موت سے قبل دئیے گئے اپنے آخری بیان میں کہا کہ مقامی پولیس چیف شری پراکاش رائے نے
    اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی۔

    سوشل میڈیا پر اس خبر کے پھیل جانے اوت ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کی جانب سے اس معاملے کا نوٹس لینے پر منسٹر رام ورما اور پولیس چیف شری آکاش سمیت کل چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اس سارے معاملے پر بھارتی میڈیا نے پر اسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے لیکن عالمی میڈیا نے اس خبر کو اجاگر کیا اور تحقیقات کام مطالبہ بھی کیا۔

  • بھارتی میڈیا نے موجود تناؤ کا ذمہ دار پاکستان کوقراردیدیا

    بھارتی میڈیا نے موجود تناؤ کا ذمہ دار پاکستان کوقراردیدیا

    نئی دہلی :پاکستان کے خلاف جنگی جنون کو ہوا دینے میں صرف بھارتی سرکارہی نہیں میڈیا بھی پیش پیش ہے، بھارتی میڈیا نے موجود تناؤ کا ذمہ دار پاکستان کو قراردیا ہے۔

    مودی سرکارکے حکم کے مطابق بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف جنگی جنون کو بڑھانے میں بڑھ چڑھ کرکردار ادا کررہا ہے، قومی اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم کے خلاف قرارداد کو بھارتی میڈیا نے ہدف تنقید بناتے ہوئے امن کے لئے نقصان دہ قراردے دیا۔

    بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زہر اگلنے سے امن کو نقصان پہنچے گا۔

    سی این این آئی بی این نے بھی پاکستان کی بھارتی وزراء کے بیانات پر تنقید کو ہدف ملامت بنایا، دیگر بھارتی چینلز بھی پاکستان دشمنی میں پیچھے نہیں اور پاکستان کے خلاف عوام کو اکسانے اورجنگی ماحول بنانے میں بھرپورحصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کے جھوٹ کا پول بھی کھول دیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے برما میں بھارتی فوج کا آپریشن ناکام رہا تاہم حکومت نے کامیابی کا جھوٹا دعوہ کیا۔

  • اسلام آباد میں پاک چین دوستی کے نعرے،  بھارت پاگل ہوگیا

    اسلام آباد میں پاک چین دوستی کے نعرے، بھارت پاگل ہوگیا

    اسلام آباد: پاک چین دوستی کے نعرے اسلام آباد میں گونجے تو پڑوسی ملک میں شور مچ گیا، چینی صدر نے پاکستان کو بھائی کہا اوراقتصادی معاہدے کئے جسے انڈین میڈیا نے ڈریگن کی چال قرار دیا۔

    چینی صدر گزشتہ دورہ پاکستان کی حسین یادیں لئے روانہ ہوگئے، پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے اسلام آباد میں گونجے تو پڑوس تک اس کی آواز گئی، بھارتی میڈیا نے اس دورے کو دوسرا رنگ دیتے ہوئے ڈریگن کی چال قراردیا۔

    چینی صدر کو ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا، پاکستان کی جانب سے اس شاندار میزبانی کو دیکھ کر بھارتی میڈیا کے تو گویا اوسان ہی خطا ہوگئے۔

    چینی صدر کا شاندار استقبال بھارتی میڈیا بریکنگ کے طور پر چلاتا رہا، پاک چین اقتصادی معاہدے انڈین میڈیا کو ہضم نہیں ہوئے، انڈیا میڈیا نے واویلا مچاتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو پاکستان میں زمین چاہیے اور پاکستان کو چین سے پیسے چاہئیں۔