Tag: Indian Military

  • یوم افواج ہند، بھارتی افواج ناکامیوں کی طویل داستان

    یوم افواج ہند، بھارتی افواج ناکامیوں کی طویل داستان

    بھارت میں ہر سال 15 جنوری کو یوم افواج ہند منایا جاتا ہے تاہم بھارتی افواج ناکامیوں کی طویل داستان بن چکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی غیر متوازن حکمت عملی کے باعث اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مسلسل ناکامی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ”آپریشن آل آؤٹ“ ایک بڑی ناکامی ثابت ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ”پبلک ریلیشنز“ مہم ناکام، عالمی سطح پر فوج کی شہرت داغدار ہوئی ہے، کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس پر مقامی شہریوں کا شدید احتجاج بھی سامنے آیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں میں نفسیاتی دباؤ بھی بڑھ رہا ہے، جس کا ثبوت بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات اور ذہنی مسائل ہیں، بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، 2022ء میں 40 سے زائد فوجی اہلکاروں نے زندگی کا خاتمہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج کے جوانوں میں بڑھتے ہوئے غصے اور بدعنوانی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، بھارت کے ہائپر سونک میزائل پروگرام کو بھی متعدد چیلنجز کاسامنا ہے۔

  • بھارت میں سوشل میڈیا کا کنٹرول فوج کے سپرد

    بھارت میں سوشل میڈیا کا کنٹرول فوج کے سپرد

    بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے اختیارات فوج کے سپرد کردیے گئے۔

    بھارتی وزارت دفاع نے فوج سے متعلق سوشل میڈیا پر غیرقانونی مواد پر نوٹس کا اختیار فوج کو دیدیا، ایک اعلیٰ بھارتی فوجی افسر، ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ’’نوڈل افسر‘‘مقرر کردیے گئے۔

    بھاتی میڈیا کے مطابق افسر آئی ٹی ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پر بھارتی فوج سے متعلق غیر قانونی مواد پر نوٹس بھیج سکتا ہے، اعلیٰ افسر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایسا مواد ہٹانے کی درخواست بھی بھیج سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہےے کہ اس نوٹیفکیشن سے پہلے بھارتی فوج غیر قانونی موادہٹانے کیلئے وزارت الیکٹرانکس، آئی ٹی پر انحصار کرتی تھی، نوٹیفکیشن کے بعد اے ڈی جی اب کیسز کی شناخت کرسکتے ہیں، میڈیا پلیٹ فارمز کو براہ راست نوٹس بھیج سکتے ہیں۔