Tag: -indian-national

  • سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی باشندہ  گرفتار

    سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی باشندہ گرفتار

    سیالکوٹ : سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے ملزم پر فارنر ایکٹ کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پولیس نے سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی باشندے کو گرفتار کرلیا ، بتایا جارہا ہے کہ ملزم ہریندر سنگھ کامل پور کا رہائشی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے خلاف ملزم پر فارنر ایکٹ کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس ملزم سے مختلف پہلوؤں پرتفتیش کر رہی ہے۔

    یاد رہے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے56 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے اُن کی 10 کشتیاں قبضے میں لے لیں تھیں۔

    خیال رہے گذشتہ سال اگست میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکاروں نے شہر کے علاقے لاری اڈا کے قریب آپریشن کے دوران اور ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا تھا

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز کا کہنا تھا کہ پنچم تیواری بھارتی شہر بنارس کا رہائشی ہے اور دس سال قبل غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا اور تب سے ہی پاکستان میں مقیم تھا۔

  • افغانستان میں سکھوں کی عبادت گاہ پرخودکش حملہ کرنے والا بھارتی شہری نکلا

    افغانستان میں سکھوں کی عبادت گاہ پرخودکش حملہ کرنے والا بھارتی شہری نکلا

    کابل : افغانستان میں سکھوں کی عبادت گاہ پرخودکش حملہ کرنے والابھارتی شہری نکلا ، حملہ آور کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہیں، اور اس کی تصویر تنظیم کے ایک پروپیگنڈا میگزین میں شائع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ کابل گردوارے پرخودکش حملہ کرنے والابھارتی شہری ہے ، 25سکھوں کا قاتل انجینئر اور بھارت کے شہر کیرالہ کا رہائشی ہے۔

    بھارتی اخبار کے مطابق حملہ آور کی تصویر تنظیم کے ایک پروپیگنڈا میگزین میں بھی شائع ہوئی ، تصویرمیں موجود شخص گزشتہ سال افغانستان میں ڈرون حملے میں ماراگیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کابل : گورود وارے پر خود کش حملہ، 25افراد ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

    خیال رہے کہ 25 مارچ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شور بازار میں خودکش بمباروں نے ایک گوردوارے پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں25 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    افغان میڈیا کے مطابق گورود وارے پر حملہ کرنے والے چاروں خود کش حملہ آور بھی مارے گئے تھے، بعد ازاں کابل گوردوارے پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

  • دبئی: گھر میں بھنگ اگانے کے جرم میں بھارتی شہری گرفتار

    دبئی: گھر میں بھنگ اگانے کے جرم میں بھارتی شہری گرفتار

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے بھارتی شہری کو گھر میں بھنگ کے اُگانے اور منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں منشیات (بھنگ، چرس) اُگانے کے جرم میں بھارتی شہری کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ملازمت کی غرض سے دبئی آنے والی بھارتی شہری نے گھر میں بھنگ کے پودے لگائے ہوئے ہیں۔

    دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم خود بھی نشے کا عادی ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات سیل کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ 32 سالہ بھارتی شہری کے گھر چھاپہ مار کر ممنوعہ پودے اور منشیات برآمد کی اور مذکورہ شہری کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے ملزم پر منشیات کے 51 پودے لگانے اور منشیات کا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات میں کچھ بیج کی صورت میں تھے جسے اُگانا تھا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ 32 سالہ بھارتی شہری نے عدالت کے سامنے خود پر لگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نشہ کرتا ہوں تاہم نشے کی خاطر گھر میں بھنگ کے پودے نہیں لگائے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس کی جانب سے ملزم کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جس کی رپورٹ مثبت ہیں، عدالت نے رپورٹ دیکھنے اور پبلک پراسیکیوٹر کا مؤقف سننے کے 30 ستمبر کو ملزم کو سزا سنانے کا اعلان کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔