Tag: indian Navy

  • بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی، 2000 سے لے کر اب تک 26 بڑے حادثات

    بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی، 2000 سے لے کر اب تک 26 بڑے حادثات

    نئی دہلی: بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی ہے، 2000 سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار نے بھارتی بحریہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ ہر 5 سال میں 1 جنگی جہاز غفلت کے باعث کھو دیتی ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر 2 سال میں بھارتی بحریہ ایک تربیت یافتہ افسر یا جوان کھو دیتی ہے، زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری، اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے، 2014 کے 7 مہینوں میں 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21 افسران و جوان ہلاک ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوا، 18 جنوری 2022 کو آئی این ایس رنویر پر دھماکے کے نتیجے میں 3 سیلرز ہلاک ہوئے، اکتوبر 2017 میں واحد بھارتی نیوکلئیر سب میرین غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2014 میں بھارتی سب میرین سندھورتنا میں آگ لگنے سے 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، سب میرین حادثے کے نتیجے میں بھارتی نیول چیف ڈی کے جوشی کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

    6 برسوں میں 4 بار آبدوزوں کا پاکستان سراغ لگا کر بھارتی بحریہ کی کارکردگی کا ثبوت دنیا کے سامنے رکھ چکا ہے، اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے بھارتی عوام سوال کر رہی ہے کہ کیا حادثات کا شکار بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟

  • بھارتی بحریہ کے حادثے کا شکار طیارے کے قریب سے انسانی باقیات برآمد

    بھارتی بحریہ کے حادثے کا شکار طیارے کے قریب سے انسانی باقیات برآمد

    نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ اسے 10 روز قبل بحیرہ عرب کے اوپر حادثے کا شکار ہوئے مگ 29 کے لڑاکا طیارہ کے ملبے کے قریب انسانی باقیات ملے ہیں جنہیں ڈی این اے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بحریہ کا مگ 29 کا ٹرینی طیارہ 26 نومبر کو بحیرہ عرب میں گوا کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگیا تھا، طیارے میں سوار ایک پائلٹ کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا۔

    طیارے میں سوار دوسرا پائلٹ کمانڈر نشانت حادثے کے بعد لاپتہ تھا، بحریہ نے اسی روز اس کا پتہ لگانے کے لیے تلاش مہم کا آغاز کیا تھا۔

    بھارتی بحریہ کے مطابق 11 روز کی مستقل مہم کے بعد آخر کار آج بحیرہ عرب میں گوا سے 30 سمندری میل کے فاصلے پر بحیرہ میں تقریباً 70 میٹر نیچے طیارے کے ملبے کے پاس ایک انسانی جسم کی باقیات پائی گئی ہیں جنہیں ڈی این اے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    ڈی این اے ٹیسٹ سے حادثے میں لاپتہ پائلٹ کی شناخت کی جا سکے گی۔

    بھارتی بحریہ نے پائلٹ کی تلاش کے لیے وسیع مہم کا آغاز کیا تھا، اس میں جنگی جہازوں، آبدوزوں، ہیلی کاپٹروں اور جاسوسی طیاروں کی مدد لی گئی تھی۔

    اس دوران بحریہ کے غوطہ خوروں نے بھی تلاش کا کام جاری رکھا، طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے تلاشی مہم کے دوران 270 گھنٹے سے زائد وقت تک اڑان بھری۔

  • بھارتی بحریہ کا پائلٹ طیارہ حادثے کے بعد لاپتہ

    بھارتی بحریہ کا پائلٹ طیارہ حادثے کے بعد لاپتہ

    نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہوگیا جس کے بعد طیارے کا ایک پائلٹ لاپتہ ہوگیا، پائلٹ کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق گذشتہ ہفتے ایک تربیتی مشق کے دوران بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ بحیرہ عرب میں جا گرا تھا۔

    روسی مگ 29 کے مغربی ریاست گوا کے ساحل کے قریب پانی میں جمعرات کو گرا تھا، طیارے میں موجود 2 پائلٹس میں سے ایک کو بچا لیا گیا تھا۔

    بھارتی بحریہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ لینڈ کرنے کے لیے استعمال ہونے والا سامان اور جہاز کے دیگر حصے ڈھونڈ لیے گئے ہیں۔

    گمشدہ پائلٹ کو تلاش کرنے کے لیے 9 جنگی جہاز، پانی کے اندر ڈائیونگ کرنے والی ٹیمیں اور 14 دیگر ہوائی جہازوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی امریکا، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ہوئی تھیں جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

  • بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ گر کر تباہ

    بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ گر کر تباہ

    نئی دہلی : بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، خوش قسمتی سے ایک اہلکار بچ گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ طیارہ جمعرات کی شام تقریباً5 بجے گر کر تباہ ہوا جب وہ گوا کے قریب بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کررہا تھا۔

    بھارتی بحریہ کا ایک ٹرینی مگ29 لڑاکا طیارہ جمعرات کی شام بحیرہ عرب کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے مہم چلائی جاری ہے۔

    بحریہ کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ طیارہ جمعرات کی شام تقریباً 5 بجے گر کر تباہ ہوا جب وہ گوا کے قریب بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کررہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک پائلٹ کو ڈھونڈ لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کے ساتھ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حادثے کے اسباب کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    خیال رہے گزشتہ ایک سال میں مگ29 طیارے کے حادثے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل پچھلے سال16 نومبر اور23 فروری کو مگ 29 طیارہ گر کرتباہ ہوا تھا۔

    بحریہ کا بیڑا 40 مگ29 جنگی طیاروں پر مشتمل ہے، دو انجن والا مگ ۔29 روس میں تیار کیا گیا ہے اور یہ طیارہ بحریہ کے ہنسا بحری اڈے پر تعینات ہیں۔

    ان میں سے کچھ طیارے بحریہ کے مال بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ پر بھی تعینات ہیں، مگ 29طیارے نے حال ہی میں امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ اختتام پذیر مالا بار سمندری مشق میں بھی حصہ لیا تھا۔

  • بھارت کا جنگی جنون، 6 ایٹمی آبدوزوں کی تیار ی کے منصوبے کا آغاز

    بھارت کا جنگی جنون، 6 ایٹمی آبدوزوں کی تیار ی کے منصوبے کا آغاز

    نئی دہلی : بھارت کا جنگی جنون ہے کہ کم ہونے میں ہی نہیں آتا، ہندوستانی نیوی نے بحیرہ ہند پر تسلط کیلئے 6 جوہری آبدوزوں کی تیاری کے پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے بحیرہ ہند پر اپنا تسلط قائم کرنے اور پڑوسی ممالک پر دبا ئو بڑھانے کیلئے چھ جوہری آبدوزوں کی تیاری کے پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

    نئی دلی میں پریس کانفرنس میں بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان آبدوزوں کی تیاری سے بھارت بحریہ کی حملہ کرنے کی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہو جائے گا، خطے میں روایتی اور غیر روایتی چیلنجوں کو دیکھتے ہوئے صورتحال پر مسلسل نظر برقرار رکھنے اور اس سے نمٹنے کے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔

    ایڈمرل سنیل لامبا نے کہا کہ بھارتی بحریہ کے پاس ابھی دو جوہری آبدوز ہیں ، جس میں ایک ارھنت جیسے ملک میں ہی بنایا گیا جبکہ دوسر ا روس سے لیز پر لیا گیا ہے۔ مزید چھ جوہری آبدوز بنانے کا کام بحریہ کے سب میرین بیڑے کی اس سال منائی جا نے والی گولڈن جوبلی کے دوران شروع کیا گیا ہے۔

    بھارتی ایڈمرل کا خیال ہے کہ ان آبدوزوں کی تیاری کے بعد بھارتی بحریہ امریکہ آسٹریلیا اور جاپان کے ساتھ مشترکہ بحری قوت کا حصہ بن سکے گی۔


    مزید پڑھیں : بھارتی آبدوزوں کی انتہائی حساس معلومات منظرعام پر


    اس سے قبل آسٹریلوی اخبار نے چھ بھارتی اسکارپئین آبدوزوں کے بارے میں حساس معلومات کا کچا چھٹہ کھول کر رکھ دیا تھا، سٹریلوی میڈیا کے مطابق بائیس ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل خفیہ ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بھارت نے فرانس کے دفاعی کنٹریکٹر ڈی سی این ایس کو اسکورپین آبدوز کے ڈیزائن کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ ڈالر فراہم کئے۔

    ان دستاویزات میں آبدوزوں کے پورے نظام، جنگی صلاحیت، ٹارپیڈو لانچ، نیویگیشن اور مواصلات کا نظام ، پانی کے اندر اور اس سے اوپر سینسرز کی تفصیلات شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال بھارتی بحریہ کی آبدوز پاکستان کے سمندروں میں داخل ہونے کی کوشش کو پاک بحریہ نے بر وقت ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

    پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

    کراچی: بھارتی بحریہ کی آبدوز پاکستان کے سمندروں میں داخل ہونے کی کوشش کو پاک بحریہ نے بر وقت ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنادیا ۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی آبدوز نے بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستانی سمندر حدود کی خلاف ورزی کرنے کی خفیہ کوشش کی تاہم پاک بحریہ کی بہترین دفاعی تکنیک کسے سبب بھارت کی یہ مذموم سازش ناکام ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نے بروقت کارروائی کی اور بھارتی آبدوز کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی نے بھارتی آبدو ز کی نقل وحرکت کو محسوس کرتے ہی بروقت کارروائی کی اور مسلسل تعاقب کرتے ہوئے اسے بھارتی پانیوں میں پچا س ناٹیکل میل اندر دکھیل دیا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول پر مسلسل دراندازی کر رہا ہے اور آئے دن اسے وہاں منہ کی کھانی پڑرہی ہے جس کے سبب بھارت نے سمندر ی مقام دراندازی کرنے کی کوشش کی جہاں اسے منہ کی کھانی پڑی۔

    ایڈمرل احمد تسنیم نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ بھارت نے پانی کےنیچے سے کبوتر بھیجا تھا جو کہ ہم نے پکڑلیا‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی کہا پاک بحریہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھارت کو ہرقسم کی محاذ آرائی کا منہ توڑ جواب دینے کی قوت رکھتے ہیں۔

  • وشاکاپٹنم: بھارت کا بحری جہاز ڈوب گیا، ایک سیلر ہلاک

    وشاکاپٹنم: بھارت کا بحری جہاز ڈوب گیا، ایک سیلر ہلاک

    وشاکاپٹنم :بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک نیوی سیلرہلاک ہوگیا جبکہ تین اہلکاروں کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وشاکاپٹنم بندرگاہ پرتعینات بھارتی بحریہ کے جہاز کو معمول کی مشق سے واپسی پرحادثہ پیش آیا، جہاز میں بھارتی بحریہ کے اٹھائیس اہلکار سوار تھے، جن میں چوبیس کوبچا لیا گیا جب کہ تین کی تلاش جاری ہے۔

    زرائع کے مطابق جہاز معمول کی تارپیڈو کی تلاش میں تھا کہ وہ اسٹیئرنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں پانی بھر جانے سے ڈوب گیا، ایک سوبارہ ٹن وزنی اور ساڑھے اٹھائیس میٹرطویل جہاز وشاکا پٹنم کے ساحل سے پینتیس ناٹیکل میل دورجنوب میں ڈوبا۔