Tag: indian news pape

  • چیئرمین پی سی بی شہریار خان کاوزیراعظم کو خط

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کاوزیراعظم کو خط

    لاہور: پاک بھارت سیریز کےلئے شہریار خان نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، شہریارخان کا کہنا ہے وزیراعظم اچھےکرکٹرہیں،امید ہےمثبت فیصلہ کریں گے۔

    پاک بھارت سیریز پر دونوں بورڈز تو ٹریک پر آگئے لیکن اب گیند دونوں ممالک کی حکومت کے کورٹ میں ہے، پی سی بی نے سیریز کے لئے بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ خط میں تمام تفصیلات بتادی ہیں،امید ہے جلد جواب آجائے گا۔

    شہریارخان نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اچھے کرکٹررہے ہیں وہ خود ان کے ساتھ زمبابوے میں کھیل چکے ہیں امید ہے اچھا فیصلہ کریں گے۔

    سیریز کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھاکہ سیریز کیلئے پی سی بی نے رابطہ کیاہے اور سیریز ہوئی تو میچ پالی کیلے اور کولمبومیں کھیلے جائیں گے۔

    دوسری جانب بھارتی بورڈ کے ستائیس نومبر کو ہونے والے اجلاس میں سیریز پر ہاں یا نا کا جواب آنے کا امکان ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی نے پاک بھارت سیریز کے انعقاد کی منظوری دی دی ہے۔

    کرکٹ سری لنکا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سیریز کے لئے رابطہ کیا ہے، سیریز حتمی ہوتی ہے تو میچز پالیکیلے اور پریماداسا میں کھیلے جائیں گے۔

  • شہریارخان بھارت کیوں گئے، حکومت نےجواب مانگ لیا

    شہریارخان بھارت کیوں گئے، حکومت نےجواب مانگ لیا

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بغیر اجازت بھارت جانامہنگا پڑگیا حکومت نے نوٹس لے لیا وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ نے پی سی بی کو خط لکھ دیا۔

    وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے شہریارخان سے دورے کی تفصیل طلب کرلی، ریاض پیرزادہ نے پی سی بی کو خط لکھا، جس میں دورہ بھارت میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہےکہ پی سی بی بھارت سے کسی بھی قسم کے معاملات حکومت کے علم میں لائے بغیر طے نہ کرے اوراگر بھارتی بورڈ رابطہ کرتا ہے تو پہلے حکومت کو بتایا جائے۔

    شہریار خان کو گذشتہ ماہ انیس اکتوبر کوپاک بھارت کرکٹ مذاکرات پر ششانک منوہرسے ملاقات کرنا تھی، لیکن ملاقات کے موقع پر شیوسینا کے غنڈے بھارتی بورڈ کے دفتر میں گھس گئےاور بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • پاک بھارت سیریزکی بھارت منتقلی، پی سی بی نے تردید کردی

    پاک بھارت سیریزکی بھارت منتقلی، پی سی بی نے تردید کردی

    لاہور: پی سی بی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی پاک بھارت ٹیسٹ سیریزبھارت منتقل ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    رواں سال دسمبرمیں پاکستان کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات کے مقام پرپاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہونا ہے۔

    بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز بھارت میں کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آمدگی ظاہر کردی ہے۔

    اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پہلا ٹیسٹ کلکتہ میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ موہالی میں کھیلاجائے گا۔

    پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے بھارت منتقل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں سیریز اپنے مقام پرہی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان خبروں کی باقاعدہ تردید بھی کرے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ پاکستان اپنی میزبانی کا حق سرینڈر کرتے ہوئے سیریزبھارت منتقل کردے۔