Tag: Indian passenger plane

  • بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ

    بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ

    بھارتی نجی ایئرلائن کے طیارے میں بم کی اطلاع کے بعد جہاز نے ترکیہ کے ارضروم ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر ارضروم ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا، طیارہ بھارتی شہر ممبئی سے جرمنی کے شہر فرنکفرٹ کی طرف گامزن تھا۔

    https://x.com/airvistara/status/1832054036322984138?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1832054036322984138%7Ctwgr%5E8af461abddb19bfe85812e706a584feeb221b9d6%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1388162

    رپورٹس کے مطابق مسافر طیارے میں عملے کے ارکان کے علاوہ 247 مسافر سوار ہیں۔

    اس سے قبل ایک اور واقعے میں قطر ایئرویز کے طیارے میں 39ہزارفٹ کی بلندی پر خرابی پیدا ہوئی، جس پر طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق دوحہ سے فلپائن جانے والی غیر ملکی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود میں انتالیس ہزار فٹ کی بلندی پرغیر ملکی طیارے میں خرابی پیداہوئی، جس پر پائلٹ نے میڈے کی کال دی اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

    سعودی عرب: ٹریفک چالان سے متعلق اہم خبر

    ذرائع ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ طیارہ کراچی جناح ایئرپورٹ پربحفاظت لینڈ کر گیا، طیارے میں سوار ایک سو ستاسی مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔

  • بھارتی مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں آگیا

    بھارتی مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں آگیا

    کراچی : بھارت کا مسافر طیارہ شارجہ جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود میں آگیا، پائلٹ نے داخل ہونے سے قبل پاکستانی حکام سے اجازت طلب کی۔

    بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا معاملے پر متعلقہ حکام نے حقائق بیان کردیئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی، بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پرواز نمبر جی ایٹ 1595سری نگر سے شارجہ جارہی تھی۔

    بھارتی طیارے ایئر بس 320نے دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا، مسافر بردار طیارہ گذشتہ روز لاہور ریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی۔ سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔