Tag: indian pilot family

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاگرفتار بھارتی پائلٹ کے اہل خانہ کو پیغام

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاگرفتار بھارتی پائلٹ کے اہل خانہ کو پیغام

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے، بھارتی پائلٹ کا پورا خیال رکھا جارہا ہے اور پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم غورکرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےگرفتار بھارتی پائلٹ کے اہل خانہ کو پیغام میں کہا بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم غور کرسکتے ہیں،بھارت کا ڈوزیئر آج ملا ہے، بھارتی پائلٹ کا پورا خیال رکھا جارہا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے، ہماراکل بھی امن کاپیغام تھاآج بھی امن کاپیغام ہے، امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    ہر وہ قدم لینے کیلئے تیار ہیں، جس میں انسانیت کافائدہ ہو

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہر وہ قدم لینے کیلئے تیار ہیں، جس میں انسانیت کافائدہ ہو، عالمی برادری چاہتی ہے2ایٹمی پڑوسی آپس میں نہ لڑیں۔

    گذشتہ روز شاہ محمود نے پارلیمانی رہنماؤں کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی عوام کو یقین دلاتا ہوں ان کا پائلٹ بالکل محفوظ ہے، گرفتار بھارتی پائلٹ کو طبی اور دیگر سہولتیں بھی دیں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارت سے پائلٹ کی واپسی کی درخواست آئی تو پاکستان کھلے دل سے غور کر سکتا ہے: وزیرِ خارجہ

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے پائلٹ کی واپسی کی درخواست آئی تو پاکستان کھلے دل سے غور کر سکتا ہے، حالات بہتر کرنے کے لیے پاکستان کوئی بھی مثبت قدم اٹھانےکو تیار ہے، بھارت اور ان کے عوام کو پیغام دیتا ہوں پاکستان ذمہ دار ملک ہے، پاکستان کی مسلح افواج ذمہ دار افواج ہیں۔

    واضح رہے پاکستان نےبھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    گرفتاربھارتی پائلٹ کا بیان میں کہا تھا کہ وہ ونگ کمانڈرابھی نندن کمارہےاوراس کاسروس نمبرٹو سیون نائن ایٹ ون ہے۔