Tag: Indian Plane

  • دورانِ پرواز مسافر کا  انتقال،   بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    کراچی : بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے انتقال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ،تاہم ضروری اقدامات کے بعد پرواز احمدآباد کے لیے روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس کے بعد بھارتی ایئرلائن کےطیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
    کی ، پرواز 6 ای 1412 کو صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی ، جس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ اتارنے کی اجازت دی گئی تاہم طبی امداد دیے جانے تک مسافرطیارےمیں ہی انتقال کرچکا تھا۔

    ذرائع کے مطابق شارجہ سے لکھنو جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، طبی امداد دیے جانے تک مسافرطیارے میں ہی انتقال کرچکا تھا تاہم ضروری اقدامات کےبعدپروازصبح8 بج کر 36منٹ پراحمدآباد کے لیے روانہ ہوگئی۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بھی ریاض سے دہلی جانے والی بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے جاں بحق ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

    ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ گو ایئر کی فلائٹ کو انسانی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے مسافر محمد نوشاد کی موت کی تصدیق کی ، ڈاکٹر کے مطابق مسافر کی موت حرکت قلب بندہونے کے باعث ہوئی۔

  • پاک فضائیہ کی جانب سے مار گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے میزائل کی نمائش

    پاک فضائیہ کی جانب سے مار گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے میزائل کی نمائش

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کی جانب سے مار گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے میزائل کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے مگ21طیارے کے میزائل آر73آرچر اور آر77ایڈر دکھائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے 27فروری آنے سے قبل دنیا کے سامنے ایسے حقائق رکھ دئیے کہ بھارتی جھوٹ کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا۔

    پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مگ 21کے میزائل نمائش کے لیے پیش کر کے27فروری2019کے حقائق دنیا کے سامنے رکھ دئیے۔ نمائش میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے مگ21طیارے کے میزائل آر73آرچر اور آر77ایڈر دکھائے گئے۔

    دو میزائل درست حالت میں اور دو میزائل کے کچھ حصے جلے ہوئے ہیں، میزائل ماہرین کے مطابق چاروں میزائل مگ21سے فائرنہیں کیے جاسکے تھے، میزائل فائر نہ ہونے سے بھارت کا پاکستانی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔

    واضح رہے بھارت کی جانب سے 26فروری 2019کو بالا کوٹ میں جھوٹا آپریشن کیا گیا اور بھارتی طیاروں نے جنگل میں پے لوڈ پھینکا ۔

    مزید پڑھیں :پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے فوری طورپر بیان دیا تھا کہ ہم جلد ہی سرپرائز دیں گے اور چوبیس گھنٹے کے اندر پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے جبکہ اس دوران بوکھلاہٹ سے بھارتی فوج نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر خود ہی گرا دیا تھا ۔

  • بھارتی طیاروں نے پاکستان کے 19 کروڑ روپے کے درخت گرائے، محکمہ جنگلات

    بھارتی طیاروں نے پاکستان کے 19 کروڑ روپے کے درخت گرائے، محکمہ جنگلات

    بالاکوٹ : بھارتی طیاروں کے بالاکوٹ پر پے لوڈ گرانے سے درختوں کو پہنچنے والا نقصان انیس کروڑ سے زیادہ ہے، محکمہ جنگلات نے حتمی رپورٹ مکمل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی طیاروں نے پاکستانی ٖفضائی حدود کی خلاف کرتے ہوئے اپنا پے لوڈ بالاکوٹ کی پہاڑی پر گرا دیا تھا جس کے باعث وہاں پر موجود درختوں کو کافی حد تک نقصان پہنچا۔

    اس حوالے سے ہے، محکمہ جنگلات نے حتمی رپورٹ مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پے لوڈ گرانے سے درختوں کو پہنچنے والا نقصان انیس کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

    محکمہ جنگلات نے نقصان کی حتمی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کو ارسال کر دی ہے، اس کے علاوہ اقوام متحدہ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور دیگر عالمی ماحولیاتی اداروں کے مبصرین آج جابہ کا دورہ کریں گے اور بھارتی بمباری سے جنگلات اور ماحول کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ مرتب کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی طیاروں نے پے لوڈ کہاں گرائے؟ خصوصی مناظر اے آر وائی نیوز پر

    محکمہ جنگلات ذرائع کے مطابق بالاکوٹ جابہ میں بھارتی پے لوڈ گرائے جانے سے چیڑ کے انیس قیمتی درختوں کو نقصان پہنچا جبکہ اطراف کے دیگر درخت جزوی متاثر ہوئے، بھارتی پے لوڈ سے محکمہ جنگلات کو انیس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔