Tag: Indian playback singer

  • بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک خطرناک بیماری کا شکار

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک خطرناک بیماری کا شکار

    بھارت اور پاکستان سمیت پورے برصغیر اپنی سریلی آواز کا جادو بکھیرنے والی گلوکارہ الکا یاگنک نے اپنے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر سنا کر افسردہ کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے میرے اندر ایک بیماری کی تشخیص کی جسے sensorineural hearing loss کہا جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس مرض میں زیادہ تر مریض ایک کان جب کہ کچھ مریض دونوں کانوں کی قوت سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں۔

    بھارتی پلے بیک سنگر نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مداحوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز پہلے میں سفر پر جانے کے لیے نکلی تھی کہ اچانک مجھے احساس ہوا کہ میں کچھ بھی سننے کے قابل نہیں ہوں۔

    انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بھی وہ قوتِ سماعت سے محروم ہوگئی ہیں اور اس بیماری کا علاج تاحال جاری ہے۔

    بھارتی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہاں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کیونکہ میرے مداح اور دوست فکر مند تھے کہ میں اتنے دن سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہوں۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے اپنے مداحوں اور نئے فنکاروں کو نصیحت کی اور مشورہ دیا کہ وہ بلند آواز میں موسیقی سننے اور ہیڈ فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی اپنی صحت کے بارے میں اور بھی کچھ بتانا چاہتی ہیں تاکہ آنے والے فنکار اس بات سے سبق سیکھ سکیں۔

  • کیا گلوکار کے کے کو بھی قتل کیا گیا؟ ایف آئی آر درج

    کیا گلوکار کے کے کو بھی قتل کیا گیا؟ ایف آئی آر درج

    ممبئی: مشہور بھارتی پلے بیک سنگر کے کے کی طبعی موت بھی متنازع ہو گئی، پولیس نے ان کی غیر فطری موت کی ایف آئی آر درج کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کے کے کی موت کی موت غیر طبعی تھی، ان کی پیشانی اور ہونٹوں پر مبینہ طور پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں، پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس اُس کنسرٹ کے منتظمین سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے، جس میں شرکت کے بعد کے کے کی موت واقع ہوئی، اُس ہوٹل کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جس میں کے کے ٹھہرے ہوئے تھے۔

    پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گلوکار کی موت جسمانی بیماری کی وجہ سے ہوئی یا کسی اور وجہ سے، گلوکار کی موت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، بنگال بی جے پی کے سابق صدر دلیپ گھوش نے ریاستی حکومت پر سوال اٹھا کر کہا کہ جس طرح سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا وہ درست نہیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    نامور بھارتی گلوکار پرفارمنس کے بعد چل بسے

    دلیپ گھوش نے کہا اے سی کے بغیر اور اتنی بھیڑ میں کیسے کام کرنا پڑا، بھیڑ گنجائش سے زیادہ تھی اور اے سی بند تھا، دریں اثنا، گلوکار کے کے کے اہل خانہ بھی کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کے کے (کرشن کمار کنتھ) کا منگل کی رات کولکتہ میں کنسرٹ کے بعد موت اچانک موت واقع ہو گئی تھی، کے کے کی عمر 53 سال تھی، ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

    کے کے نے نذرل منچ میں ایک کالج کی طرف سے منعقدہ تقریب میں ایک گھنٹے تک گانے گائے، اور پھر ہوٹل واپس لوٹے، اس وقت ان کی طبیعت ناساز تھی۔